Ishq Ke Liye Waqt Nahi

Ishq Ke Liye Waqt Nahi

عشق کے لئے وقت نہیں ..

ادا کار ٹا ئیگر شروف کہتے ہیں ،میری زندگی میں فی الحال صرف کام ہے ...ویسے بھی میں کسی لڑکی کے پاس جا کر ہا ئے ہیلو کہہ سکتا ہاں اگر کوئی لڑکی مجھے پسند کرتی ہے تو خود کہہ دے

جمعہ 10 اگست 2018

زارا مصطفی
بالی ووڈ اداکار اور ایکشن ہیرو، مارشل آرٹ میں ” بلیک بیلٹ “ چیمپےئن اور جمنا سٹک کے ما ہر ٹائیگر شروف 2014 میں پہلی مرتبہ فلم ” ہیرو پنتی “ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے اور پہلی ہی فلم کی مقبو لیت کے بعد ٹائیگر کو فلم فےئر ایوارڈ سٹار گلِڈ ایوارڈ ،سپر سٹار آف ٹو مارو، مو سٹ اینٹر ٹیننگ جیسے اہم اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔

” دھوم تھری “ کے لئے انہوں نے عامر خان کو باڈی بلڈنگ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ بھی دی تھی ۔فلموں میں آنے کے بعد ٹائیگر مشہور گانوں ” زندگی آرہا ہوں میں چل وہاں جاتے ہیں اور بے فکر ا“ کی میوزک ویڈیو میں بھی اپنی ڈانسنگ صلاحیتوں کو منواچکے ہیں ۔ ٹائیگر نے اپنی دوسری فلم ” باغی “ سے بھی شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور دنیا بھر سے تقر یباََ ایک ارب سے زائد رقم باکس آفس پر اکٹھی کی مگر پہلی دو فلموں کی کامیابی کے بعد ٹائیگر کی خواہش تھی کہ ریتک کی طرح سپر ہیرو کے کردار سے بھی مقبولیت حاصل کرلیں مگر خلافِ تو قع ایسا نہ ہوسکا اور ان کی تیسری فلم ” اے فلائنگ جٹ“ فلاپ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہرنئے دن کو نئے عزم و حوصلے کے ساتھ خوش آمدید کہنے والے ٹائیگر آج کل ” باغی ٹو “ کی شو ٹنگ میں مصروف ہیں ۔سٹو ڈنٹ آف دی اےئر2میں بھی وہ کرن جوہر کی پہلی پسند ہیں سپر ہیرو نہیں بن سکے توکیا ہوا، سپر سٹار بننے کے لئے ٹائیگر کا فلائیگ جٹ بالکل تیار ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ پہلی اڑان کب بھریں گے ۔ٹائیگر شروف کے نام سے مشہور ہونے والے ،بالی ووڈ کے اداکار جگو د ا یعنی جیکی شروف اور پروڈیو سر عا ئشہ دت کے ا س بیٹے کا اصلی نام جے ہیمنت شروف ہے ۔
ٹائیگر کی ایک چھوٹی بہن کر شنا شروف بھی ہیں ۔یہ کہا جاتا ہے کہ ٹائیگر ہندوؤں کے دیو تا شری شیو بھگوان کے بہت بڑے بھگت ہیں یہی وجہ ہے کہ ٹائیگر کی جسمانی ساخت بھی اسی بھگوان کے مشابہ ہے جو ٹائیگر نے بہت محنت اور مخصوص غذاؤں سے حاصل کی ہے اس لئے وہ ہر اچھے کام کی شروعات سے پہلے شیو بھگوان
کی پو جا ضرور کرتے ہیں اور ہر سو موار کا ” ورتھ “ بھی رکھتے ہیں تاکہ اپنے بھگوان کو خوش کرسکیں ۔
اتنا ہی نہیں وہ شراب ۔سیگر یٹ اور اس جیسے دیگر نشوں سے بھی کوسوں دور بھاگتے ہیں ۔اس حوالے سے جیکی شروف کا کہنا ہے ” میرے بیٹے نے میری کوئی عادت نہیں اپنائی بلکہ یہ ہو بہو اپنی ماں کا عکس ہیں ۔یہ بلا وجہ دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر نہیں جاتا ،وقت کا بہت پابند ہے ۔کیاکھانا ہے کیا نہیں کھانا ،فٹنس کے معاملے میں تو بہت ہی محتاط ہے “
خواب سچ ہوگئے
کہا جاتا ہے کہ ٹائیگر کو 2009 سے ہی بالی ووڈ کی مختلف فلموں کی پیشکش ہورہی تھی ۔
اگر چہ ٹائیگر کو معروف ٹی وی شو ” فوجی “ کے ری میک میں بھی مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے اسے بڑے وقار سے مسترد کر دیا کیونکہ وہ بالی ووڈ کے افق پر چمکتا ستارہ بننے کے خواب سجائے بیٹھے تھے مگر اس کے باوجود ٹائیگر نے 2010میں فلمسا ز سو سبھاش گھئی کی پیشکش کو بھی مسترد کردیا جو جیکی کی مشہورِ زمانہ فلم” ہیرو “ کے ری میک پر مبنی مرکزی کردار تھا ۔
حالانکہ عامر خان کی بھی خواہش تھی کہ ٹائیگر سو سبھاش کی یہ پیشکش ضرور قبول کرلیں ...البتہ 2012 میں انہوں نے ساجد نڈیا والہ کی فلم ” ہیر و پنتی “ سائن کرکے فلمی حلقوں کو حیران کردیا ۔ٹائیگر کی ماں عائشہ کہتی ہیں ” میں نے کچھ سال پہلے فلم ” بوم “ پرو ڈیوس کی ،اچا نک ڈسٹری بیو ٹرز کے ساتھ تنازعہ ہوگیا اور انہوں نے فلم ریلیز کرنے سے انکار کردیا اس وقت جیکی نے مجھ سے کہا کہ یہ ہمارے خاندانی وقار کا معاملہ ہے اس لئے ہم خود فلم ریلیز کریں گے جس کے لئے ہم نے اپنا گھر گروی رکھ دیا لیکن بد قسمتی سے فلم ناکام ہوگئی او ر ہمار ا گھر نیلام ہوگیا لیکن جب ٹائیگر نے فلموں میں آنے کا فیصلہ کیا تو مجھ سے کہا کہ ’ میں آپ کے لئے وہ گھر خرید نے جارہاہوں ...“ مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے ،میں ٹائیگر سے کہنا چاہتی ہوں کہ جب وہ ایسی باتیں کرتا ہے تو اس کے لئے میری محبت میں او ربھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔
ٹائیگر جس طرح مجھے او اپنے پاپا کو عزت دیتا ہے ،ہماری کوئی بات نہیں ٹالتا ،ہمارے لئے بہت اہم ہے کیونکہ آج کل اس کی عمر کے بچے ایسے نہیں ہیں ...“
لڑکیوں جیسا ڈانس
اداکاری کے حوالے سے ٹائیگر کو اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنا یا جاتا ہے ،نا قد ین کا خیال ہے کہ ٹائیگر محض ایکشن اور ڈانس میں نمبر ون ہیں ،مگر اداکاری میں نہیں ...اس کے جواب میں ٹائیگر کا کہنا ہے ” فلموں میں میرا ڈانس اور ایکشن اس قدر تخلیق انداز میں پیش کیاجاتا ہے کہ میری اداکاری دب جاتی ہے ۔
لوگوں کی توجہ ویسے بھی ڈانس اور ایکشن پر زیادہ ہوتی ہے لیکن آئندہ میں کوشش کروں گا کہ کسی ایسی فلم کا انتخاب بھی کروں جس میں ڈانس اور ایکشن سے زیادہ اداکاری کی گنجائش ہوتا کہ میں اپنے ناقدین کو متاثر کر سکوں ۔ویسے میں تنقید کا کبھی برانہیں مناتا بلکہ بہت دھیان سے سنتا ہوں ۔ میں نے اپنے نا قدین سے اب تک سب سے ناپسند یدہ بات یہ سنی ہے کہ میں لڑکیوں کی طرح ڈانس کرتا ہوں جبکہ میں جانتا ہوں یہ درست نہیں ہے ۔
ویسے بھی بحثییت اداکاری میں اپنی قابلیت بخوبی جانتا ہوں ۔“
جیسا باپ ویسا بیٹا
بالی ووڈ کے معروف فلمساز سو سبھاس گھئی کہتے ہیں ” میں جیکی سے کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح اس نے اپنے بیٹے کی تربیت کی ہے ،وہ آج کل کے فلمی لوگوں سے بہت مختلف ہے ،وہ ہربرائی سے دور ہے ،اسے غلط درست کا فرق بہت اچھی طرح معلوم ہے ،وہ شوبز کی ہر سیاست اور منفی گلیمر سے دور ہے ،وہ ہر پل اس کوشش میں مصروف ہے کہ کس طرح خود کو بہتر سے بہتر بنائے ،وہ جانتا ہے اسے زندگی میں کیا چا ہیے ؟اتنی کم عمری میں اتنی پختہ سوچ اسے اپنے اردگر د کے لوگوں میں سب سے نمایاں کرتی ہیں اس لئے مجھے یہ بچہ بہت پیارا ہے ۔
“ بالی ووڈ کی وہ ادا کارائیں جنہوں نے جیکی شروف کے ساتھ کئی فلموں میں بطور ہیروئن نمایاں شہرت پائی، وہ بھی ٹائیگر کی پرستار ہیں ،جو ہی چاولہ کہتی ہیں ” میں اس سے زیادہ کیا کہوں کہ میں خود ٹائیگر کی سب سے بڑی پر ستارہوں ،اسے جب پردے پر دیکھتی ہوں تو دیکھتی رہ جاتی ہوں جس طرح وہ ڈانس اور ایکشن کرتا ہے ،میرے لئے نظر ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے ۔
“ پونم ڈھلوں کہتی ہیں ” ٹائیگر تم اتنے پیارے بچے ہوکہ تمہارے والدین پررشک آتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ بھی بہت خوش نصیب ہوکہ تمہیں جیکی جیسا باپ ملا ، تمہارے باپ میں بحثییت انسان بہت سی خوبیاں ہیں انہیں ضرور اپنانا ،ہاں لیکن یادرکھنا اپنے باپ کی طرح بیو قوفی کی حد تک سخی بننے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے آخر میں نقصا ن تمہارا ہی ہوگا ۔

انا کا مسئلہ
ٹائیگر کے والدہ جیکی کاکہنا ہے ” ٹائیگر کے پاس عشق محبت کے لئے وقت نہیں ہے ،اس کی زندگی میں صرف کام ہے ... وہ بچپن سے ہی اپنے کام میں اس قدر مگن ہے کہ اسے اور کسی چیز کا ہوش نہیں ہوتا ...“ اس حوالے سے ایک انٹر ویو میں ٹائیگر نے بتایا ” جب میری ماں فخر یہ اندا ز میں مجھ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتی ہیں تو میں اپنے آپ کو مزید سخت محنت کے لئے اکسا تا ہوں اور مجھے اپنے کام کے علاوہ کسی اور چیز کا خیال ہی نہیں آتا ... ویسے بھی کسی نئے رشتے کو استوار کرنے میں اپنا بہت سا وقت دینا پڑتا ہے جو میرے پاس نہیں ہے ۔
کوئی بھی رشتہ بنانے کے لئے خود پسند ی سے باہر نکلنا پڑتا ہے ،کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے مگر مجھے لگتا ہے میں یہ سب اپنے کام کے لئے تو کر سکتا ہوں لیکن شاید کسی نئے رشتے کے لئے فے الحال اس کی گنجائش نہیں ہے ۔ویسے بھی میں کبھی کسی لڑکی کے پاس جاکر اسے ہائے ہیلو نہیں بولتا جس کی وجہ میرا شر میلا پن ہے یا شاید میں پہل کرنے میں نکما ہوں ۔
میں سوچتا ہوں کہ اگر کوئی لڑکی مجھے اتنا پسند کرتی ہے تو خود میرے پاس آئے اور کہہ دے ...اس پر جیکی نے ٹائیگر کو چھیڑ تے ہوئے کہا میرے بیٹے یہ شر میلا پن نہیں بلکہ تمہاری انا کا مسئلہ ہے ۔“ ٹائیگر کے ایسے بیانات کے باوجود با لی ووڈ کی ایک ابھر تی ہوئی حسینہ دیشا پاتا نی کے کافی چرچے ہیں جو ہرجگہ ٹائیگر کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں مگر جب ٹائیگر سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں میرے دوتین قریبی دوست ہیں جن میں سے ایک دیشا ہیں جو کہ بہت خوبصورت ہیں ، وہ مجھے بھی اچھا نظر آنے میں مدد دیتی ہیں اس لئے ہم کبھی کبھار مل کر ایک ساتھ کافی پی لیتے ہیں ۔
“ ٹائیگر کا کہنا ہے کہ مجھے سکوم کالج کے زمانے میں بھی بہت سی لڑکیاں اچھی لگتی تھیں مگر میں نے کبھی کسی سے کہا نہیں جن میں سے ایک شردھا کپور بھی ہیں جومیرے ساتھ سکول میں پڑھتی رہی ہیں اورمجھے بہت اچھی لگتی ہیں مگر اسے محبت نہیں کہا جا سکتا شاید اس لئے ” باغی “ میں لوگوں کو ہماری کیمسٹر ی پسند آئی ۔

Browse More Articles of Bollywood