Tom Cruise

Tom Cruise

ٹام کروز

تین ناکام شادیاں کرنے والے ٹام کروز کا بچپن انتہائی غربت میں گزرا مگر آج وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معا وضہ لینے والے اداکار ہیں ،جن کی فلمیں باکس آفس پر ڈالر ز کی بارش کردیتی ہیں

بدھ 15 اگست 2018

زارا مصطفی
ہالی ووڈ میں ٹام کروز کے نام سے پہچانے جانے والے امریکن ایکٹر اور پروڈیوسر کا اصل نام تھامس کروز مے بودر فور ہے ۔ٹام نے 1981میں اداکاری کا آغا ز کیا اور ہالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلمیں اپنے نام کیں۔ ٹام کروز اپنی پُر کشش مسکراہٹ اور اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں نمایاں شہرت کے حامل ہیں ۔ان کی مشہورِزمانہ فلموں میں ” رین مین “ اینڈ لیس لو ، ٹاپ گن ، دی کلر آف منی ،کاک ٹیل ،بورن آن دی فورتھ آف جولائی ،دی فرم ،نائٹ اینڈ ڈے ،مشن امپا سبل سیریز ،ایج آف ٹو مارو ،جیک ریچر ،وارآف ورلڈز ،ونیلا سکائی ،مائنورٹی رپورٹ ،فاراینڈ اوے ،انٹر ویووِ د ا آویمپا ئر ،اوبلیوئن اور آفیو گڈ مین “ شامل ہیں ۔

ٹام کی بے پنا ہ شہرت اور پُر کشش شخصیت کی وجہ سے 2003میں پر یمئر میگزین نے دنیا کے سوبا اثر مردوں کی فہرست میں شامل کیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹام کو دنیا کے خوبصورت سلیبر ٹی اور پُر کشش مرد ہونے کے منفرد اعزازات بھی ملے ۔2012میں ٹام کی 16فلموں سے حاصل ہونے والی آمدنی محض امریکہ میں 100ملین ڈالر سے زائد ریکارڈ ہوئی جبکہ ان کی 22فلموں نے دنیا بھر میں تقریباََ 200ملین ڈالر سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا ،اسی برس ٹام ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کے طور پر سامنے آئے ۔

ٹام کئی مرتبہ اکیڈمی ایوارڈز کے لئے بھی نامزد ہوئے اور نہوں نے کئی گولڈن گلوب ایوارڈ ،اے ایف آئی اور ایمپا ئر ایمی ایوارڈ اپنے نام کئے ۔54سالہ ٹام نے اب تک تین شادیاں کی ہیں جو زیادہ عرصہ نہ چل سکیں ،تیسری بیوی کیٹی ہومز سے ٹام کی ایک بیٹی بھی ہے ،سوری کروز ․․․جبکہ ٹام نے دوسری بیوی نِکول کِڈمین کے ساتھ مل کر2بچوں کو گودلیا جواب طلاق کے بعد نِکول کے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔
ٹام کی پروڈکشن کمپنی میں بننے والی فلم سیریز ”مشن امپا سبل فائیو“ پیش کی جو ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں ان کی شہرت کا باعث بنی ہیں ۔اسی برس کے وسط تک ٹام کروز کی فلموں نے دنیا بھر میں 8.2بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ۔
اداکاری اور کھیل ساتھ ساتھ ٹام کروز 3جولائی 1962کو نیویارک میں پیدا ہوئے ان کی والدہ میری لی سپیشل ایجو کیشن کی ماہر استاد تھیں جبکہ ان کے والد تھا مس کروز مے بودر تھری الیکٹر یکل انجنےئر تھے ۔
ٹام کے والد کینیڈین آرم فورسز میں بطور ڈیفنس کنسلٹنٹ منتخب ہوئے تو ٹام اپنی تینوں بہنوں اور والدہ کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے ،ٹام گریڈ فور میں تھے کہ انہوں نے اداکاری میں دلچسپی لینا شروع کردی ۔جب انہوں نے سکول کی ایک تقریب میں تھیڑا ڈرامے میں کام کیا تو انہیں خوب سراہاگیا ۔ٹام کو اداکاری کے علاوہ فلور ہاکی اور فٹ بال کھیلنا بھی بہت پسند تھا مگر انہیں فٹ بال ٹیم سے نکال دیا گیا کیونکہ میچ سے پہلے ٹام شراب پیتے ہوئے دیکھے گئے تھے ۔
ویسے تو ٹام کو ریسلنگ میں بھی گہری دلچسپی تھی مگر جب انہیں گھٹنے پر چوٹ لگی تو یہ کھیل بھی چھوڑنا پڑا ۔
غلط کام کرنے والے کو کبھی معاف نہ کریں
ٹام کروزکی اپنے والد سے نہیں بنتی تھی کیونکہ ٹام جب بھی کوئی شرارت کرتے تو ان کے والد انہیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتے پیٹتے تھے جس کی بنا پر ٹام کا کہنا ہے ” میں نے اپنے باپ سے یہ سیکھا کہ جب بھی کوئی غلط کام کرے تو اسے معاف نہیں کرنا چاہیے ۔
اگر میرے اردگر د کوئی ایسا شخص ہوتو میں اس سے محتاط ہوجاتا ہوں اور اس پر قطعاََ بھر وسہ نہیں کرتا ۔“ یہی وجہ ہے کہ اس دوران ٹام سکول میں اپنی ذہانت اور ہنر مندی کی بجائے اپنے غصے کی وجہ سے مشہور تھے ۔ٹام کے والد کے اس رویے کی وجہ سے ان کی والدہ اپنی تینوں بیٹیوں اور ٹام کے ہمراہ شوہر کو چھوڑ کر واپس امریکہ آگئیں ،پھر ان کے والد بھی1984 میں کیسنر کے باعث انتقال کرگئے ۔
14برس کی عمر تک ٹام 15سکول بدل چکے تھے ،ٹام کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے 14برس کی عمر تک 15سکولوں سے تعلیم حاصل کی ۔چونکہ ٹام کیتھولک گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ کیتھولک پادری بننا چاہتے تھے اور اس عرض سے وہ چرچ کی طرف سے وظیفے پر تعلیم بھی حاصل کررہے تھے مگر جب انہوں نے اداکاری میں دلچسپی ظاہر کی تو انہیں سکول سے نکال دیا گیا ،بعد میں انہوں نے گلین ریج ہائی سکول ،نیو جر سی سے گر یجو ایشن کی ۔

کیرےئر کے ابتدائی برسوں میں غیر معمولی کامیابی
پہلی مرتبہ ٹام 19برس کی عمر میں 1981میں فلم ”اینڈ لیس لو “ میں نظر آئے اور باکس آفس پر ان کی اداکاری اور شخصیت کوخوب پذیر ائی ملی ۔ٹام غیر معمولی شخصیت اور شکل وصورت کے مالک نہ سمجھے جاتے تھے ،اس کے باوجود انہوں نے کیرےئر کے ابتدائی 5برسوں میں ہالی ووڈ کو سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹام ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ۔
ٹام کو وہ پہلے ہالی ووڈ سٹار کا اعزاز بھی حاصل ہے جنہوں نے 1992سے 1996تک لگاتار 5فلموں کے ذریعے 100ملین امریکی ڈالر آمدنی حاصل کی ۔یہی وجہ ہے کہ ٹام کو ہالی ووڈ میں ٹاپ ” منی میکنگ سٹارز “ میں شمارکیاجائے گا ۔
دوستیوں اور شادیو ں کا یہ ختم ہونے والا سلسلہ
1980کی دہائی کے وسط میں ٹام کی خاص دوستی اپنے سے بڑی عمر کی اداکاراؤں سے رہی جن میں 3
برس سے سینئر ربیکاڈی مورنے ،9برس سینئر پیٹی شلفا اور 16برس سینئر شئر بھی شامل ہیں ۔
تا ہم ٹام کی یہ دوستیاں زیادہ عرصہ نہ چل سکیں اور ٹام نے پہلی شادی مِمی روجرز سے 1987میں کی جو 1990میں ختم ہوگئی اس کے بعد ٹام کی زندگی میں آسٹر یلین امریکن ایکٹرس نِکول میری کِڈمین آئیں۔نِکول سے ٹام کی ملاقات 1990میں مشہور ِزمانہ فلم ” ڈیز آف تھنڈ ر“ کے سیٹ پر ہوئی مگر 11برس بعد 2001
میں ان کی علیحدگی ہوگئی کیونکہ نِکول سے طلاق کے بعد ٹام کی دوستی پینی لوپ سے ہوگئی تھی جو ان کی مشہور
فلم ” ونیلا سکائی “ میں ساتھی اداکارہ بھی تھیں مگر یہ دوستی بھی طویل عر صہ نہ رہی اور 2004میں ختم ہوگئی ،پھر 2005میں ٹام کی زندگی میں کیٹی ہومز آئیں اور ان سے دوستی اس قدر مشہور ہوئی کہ لوگوں نے ان دونوں کو ان کے ناموں کی منا سبت سے ” ٹام کیٹ “ کانام دیا ۔
انہیں پہلی بار روم میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور اس کے ایک مہینے کے بعد انہوں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی خبر دے دی ۔کہاجاتا ہے کہ ٹام نے آئفل ٹاور پر جاکر کیٹی سے اظہار ِمحبت کیا اور اٹلی میں ان کی شادی ہوئی جس میں ہالی ووڈ کے کئی اہم اداکاروں نے شرکت کی مگر نامعلو م وجوہات کی بنا پر 5برس بعد ہی ٹام کیٹ میں طلاق ہوگئی ۔
دونوں کی ایک بیٹی سوری کروز ہے ۔تا ہم کیٹی اور ٹام کی جانب سے طلاق کی وجوہات اور مالی معاملات کو خفیہ رکھا گیا ۔
دس ملین امریکی ڈالر کا ہر جا نہ
ٹام کی نِکول سے طلاق کے بعد میڈیا میں ٹام کے خلاف ایسی خبریں سامنے آئیں جن کے تحت ٹام کو ہم جنس پر ست قرار دیاگیا اور اس حوالے سے چڈ سلاٹر نامی ایک شخص نے ٹام سے دوستی کا دعویٰ بھی کیا جسے ٹام نے سختی سے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے 10ملین امریکی ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا سلاٹریہ معاوضہ ادانہیں کرسکے انہیں ٹام سے معافی مانگنا پڑی ۔اس کے علاوہ جن میگزینز میں یہ خبر شائع ہوئی ،ٹام نے ان کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی اور بھاری ہرجانہ وصول کیا ۔

Browse More Articles of Hollywood