Baichari Larki Aur Kitna Banti

Baichari Larki  Aur Kitna Banti

بیچاری لڑکی ․․․اور کتنا بنتی ؟

عائشہ خا ن کے نزدیک شہرت اور کامیابیوں کو خیر باد کہنا آسان نہیں لیکن میں اب مزید ”بیچاری لڑکی “ نہیں بن سکتی تھی

منگل 21 اگست 2018

ہمامیر حسن
خوبصورت اور بڑی بڑی آنکھوں والی ادا کارہ عائشہ خان نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری کی جانب رخ کیا ․․․اپنی بہترین کا رکردگی کی بنا پر وہ صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہو ئیں مگر حال ہی میں انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ․․․اس فیصلے کے پس پردہ محرکات کیا ہیں ؟یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا البتہ انڈسٹری کے فنکاروں کے لئے عائشہ کا فیصلہ بہت حیران کن رہا ․․․انڈسٹری میں عائشہ کو بولتی آنکھوں والی حسینہ بھی کہا جاتا ہے جو آنکھوں کے ذریعے دلوں میں اترنے کافن بخوبی جانتی ہیں ۔

وہ 27
ستمبر 1982کو پیدا ہوئیں ۔2000میں انہیں پی ٹی وی کے ڈرامے ”تم یہی کہنا “ کے ذریعے شوبز میں خوش آمدید کہا گیا تھا جس میں عائشہ نے ایک خود برد بیوی کا کردار ادا کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان کا دوسراڈرامہ ”مہندی “ تھا جس میں انہوں نے سجل نامی لڑکی کا کردار نبھا یا تھا ،جسے بے حد سر ہا گیا ۔تقریباََ اٹھارہ سالہ کیرےئر میں عائشہ نے پچاس سے زائد ڈرا موں میں کام کیا ۔

وہ اپنے ہر کردار میں پورا اتر تی تھیں ،ہر ڈرامے کے بعد ان کی مقبولیت کا گراف بڑھ جاتا تھا ۔عائشہ نے ،مانے نہ یہ دل ،سو چانہ تھا ،چار چاند ،کچھ پیارکا پاگل پن ،اجازت ،کافر ،مسیحا ،بڑی آپا ،زپ بس چپ رہو ،پارسا ،شک خامو شیاں ،سا تھیا ،میری ادھوری محبت ،مجھے اپنا بنا لو ،مہمان ۔ملاقات ،ماسی اور ملکہ ،سوتیلی ،من وسلویٰ اور بول میری مچھلی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
2010میں عائشہ کو ڈرامہ ”ہاروں تو پیا تیری “میں لا جواب پر فارمنس دینے پر بہترین اداکارہ کا پاکستان میڈیا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔2016میں نشر ہونے والا ڈرامہ ”من مائل “ اور اگلے ہی برس ڈرامہ ”خدا میرا بھی ہے “عائشہ نے اپنی لازوال پر فارمنس سے اداکاری کی دنیا میں اپنے گہرے نقوش چھوڑے ۔وہ چھوٹی سکرین تک محدود نہیں رہیں بلکہ بڑی سکرین پر بھی انہوں نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔

پہلا ڈرامہ ہی نہیں پہلی فلم بھی ہٹ تھی
عائشہ خان کا تعلق روایتی قدامت پسند خاندان سے ہے ۔وہ شوبز میں اپنے اصول وضوابط پر کام کرتی تھیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں شوبز میں شمولیت پر گھروالوں کی جانب سے بہت سپورٹ ملی ،تا ہم وہ جانتی تھیں کہ انہیں میڈیا میں کام کرنے کی کس حد تک آزادی حاصل ہے ۔لہٰذا نہوں نے کبھی اپنے خاندان کی حدود وقیود سے باہر جاکر ڈانس نہیں کیا یا بیہو دہ لباس نہیں پہنا ۔
وہ سمجھتی ہیں کہ اب فلموں میں مہذب ڈانس نہیں ہوتے ۔عائشہ اپنے اکلوتے بڑے بھائی کی بیوی اور بچوں سے بہت قریب ہیں ۔عموما نند بھاوج کے تعلقات خوشگوار نہیں ہوتے مگر عائشہ اکثر اپنی بھابھی کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔جب عائشہ نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ معمولی اداکارہ نہیں ۔انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لئے عائشہ نے محنت کو اپنا ہتھیار بنا یا ۔
بقول عائشہ ”میرے لئے ستاروں بھری رنگتیں دنیا میں اپنی جگہ بنانا آسان نہیں تھا ،بہت سے طعنے سنے ،بہت کچھ برداشت کیا ،کامیابی ملنا اور پھر اسے بر قرار رکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی ۔میرے سامنے بہت چیلنجز تھے جن سے میں نبرد آزماہوئی اور پھر اپنے فن اور شہرت کی ان بلندیوں کو چھوا جن کا میں نے خواب دیکھا تھا ۔دراصل میں خوش قسمت تھی کہ میرا پہلا ڈرامہ اور پہلی فلم زبردست ہٹ ہوئے اور میری راہیں آسان ہوئیں “۔
عائشہ نے اپنے ڈرامے ”مہندی “ کی مقبو لیت کے بعدپیچھے مڑ کے نہیں دیکھا ․․․ جبکہ پہلی فلم ”وار “ میں انہوں نے ایک پویس آفیسر جو یر یہ کارول کیا تھاجسے بہت سراہاگیا ۔
صنم اورثانیہ کے سامنے ٹھہرنا آسان نہیں
عائشہ اپنے زیادہ تر ڈراموں میں رونے دھونے والے کردار وں میں نظر آئیں تا ہم انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ” من مائل “ کے بعداعلان کیا تھا کہ اب وہ مزید بے چاری لڑکی جیسے کردار نہیں کریں گی ۔
ان کا کہنا ہے ” ویسے تو میں شوبز اس لئے چھوڑ رہی ہوں کہ زندگی میں کچھ نیا کر نا چاہتی ہوں لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں ” بیچاری لڑکی “جیسے کرداروں سے تنگ آگئی تھی ۔میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ڈراموں اور فلموں کی تعداد سے زیادہ ایک فنکار کے لئے کو الٹی بہت ضروری ہے ۔مجھے یقین ہے میں نے اب تک جتنا کا م کیا ہے ،میرے تمام ڈرا مے نا ظرین کو منفرد ہی لگے ہوں گے “۔
عائشہ کے نزدیک شوبز میں بہت ساری اداکاری اداکارائیں اچھا کام کررہی ہیں جن کے ساتھ انہیں کام کر کے بہت مز آیا ہے البتہ کچھ فنکارائیں ایسی تھیں جن کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بہت محنت کر نا پڑی ۔بقول عائشہ ”صنم سعید اور ثانیہ جیسی اداکاراؤں کے سامنے ٹھہر نا آسان نہیں ہے ،دونوں منجھی ہوئی اداکارائیں ،میرا خیال ہے کہ جب تک مقابلے کی فضا نہ ہو آپ کام اچھا نہیں کر سکتے ،مجھے سنےئر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا اس لئے اچھا لگتا تھا کہ اب سے میری اداکاری میں بھی نکھار آتا تھا ۔

سکینڈلز ،شہرت پیکج کا حصہ ہیں ۔
عائشہ کا نام کئی فنکاروں کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ۔جن میں ہما یوں سعید ، نعمان اعجاز اور حمزہ علی عباسی سر فہر ست ہیں ۔ عائشہ کے نزدیک سکینڈلز شہرت پیکج کا حصہ ہیں ․․․وہ اس پر یقین نہیں رکھتیں ۔وہ کہتی ہیں ”نعمان اعجاز اور میں دوست ہیں اور میں انہیں نومی بھائی کہہ کے مخاطب کرتی تھی اور وہ مجھے ہمیشہ ” بچہ کہتے ہیں ۔
ویسے بھی جب ایک پراجیکٹ پر کام ہو رہا تو ساتھ اداکاراؤں کے ساتھ آن سکرین کیمسٹری بہت ضروری ہوتی ہے ۔سب جانتے ہیں کہ میڈیا افےئرز کی کہانیاں بناتا ہے جس کی میں پروا بھی نہیں کرتی “محبت کے بارے میں عائشہ کا نظر یہ کسی رومانوی ناول جیسا ہے ۔ہما یوں سعید کے ساتھ ان کی شادی کی خبر زبان زدعام ہوئی جسے دونوں نے مستردکیا پھر حمزہ علی عبا سی کے ساتھ چھپ چھپ کر ان کا ملنا بھی عام ہوا ۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ ان دنوں کسی صنعتکار کے عشق میں مبتلا ہیں ۔عائشہ خان کا کہنا ہے کہ ” میرا کے بعدسب سے زیادہ سکینڈلز میرے ہی بنائے گئے ہیں ۔حمزہ اور میں بارہ سال پرانے دوست ہیں اور میں نے نہیں بلکہ انہوں نے مجھ سے دوستی کی تھی ۔حمزہ کی پر ستار خواتین خوا مخواہ مجھ سے لڑتی ہیں کہ میں ان کے پیچھے پڑی ہوں جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے “سننے میں آیاتھا کہ عائشہ کی سالگرہ پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مارا ،تا ہم عائشہ اس کی بھی تردید کرتی ہیں ،وہ کہتی ہیں ” میرا تعلق کراچی سے ہے جبکہ وہ کوئی لاہور کی جونےئر اداکارہ عائشہ خان ہے ،جس کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ،میں تو اکثر اپنی سالگرہ بنکاک میں مناتی ہوں لیکن سوشل میڈیا پر میری تصاویر کے ساتھ خبر چلادی گئی اورپھر مجھے ایک اور سیکنڈل کا سامنا رہا ․․․“ عائشہ صرف افےئر ز کے معاملے میں میڈیا کی زینت نہیں بنتی بلکہ بعض اوقات ساتھ اداکاراؤں سے لڑائی کبھی اپنے برے رویے کے باعث بھی انہیں میڈیا میں زیر بحث لایا جاتا ہے لیکن عائشہ کے نزدیک انہیں کیرےئر کے اٹھارہ سالوں میں کبھی جھوٹی شہرت کی ضرورت نہیں پڑی ۔

شادی کا سوال چبھتا ہے
عائشہ ایک ہی سوال باربار پوچھا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کررہی ہیں ؟ بقول عائشہ ” میں کسی کو جواب دینے کی پابند نہیں ہوں لیکن پھر بھی میں ہزار دفعہ شادی کے سوال کا جواب دے چکی ہوں مگر اب یہ سوال مجھے بہت چبھتا ہے ۔میں اس سوال سے بہت چڑتی ہوں کہ کیوں باربار مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا ہے ۔ میں جانتی ہوں کہ شادی ضروری ہے مگر اتنی بھی نہیں کہ میں سب چھوڑ چھاڑ کر شادی کر لوں ۔
جب مجھے من پسند رشتہ ملے گا شادی کر لوں گی ،میں نے شادی نہ کرنے کی قسم نہیں کھا رکھی۔ویسے انسان مجھ سے ذاتی زندگی کے متعلق سوال بہت برے لگتے ہیں ،آرٹسٹ بھی انسان ہوتے ہیں ،ان کی ذاتی زندگی ہوتی ہے ہر چیزپبلک سے شےئر کرنے والی بھی ہوتی “۔ عائشہ انڈسٹری میں اپنے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ بہت فرینڈلی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ سب سے اچھے انداز میں بات کریں مگر شادی کا سوال انہیں بعض اوقات لوگوں سے بد تمیزی کرنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔
عائشہ نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ وہ ایسا لائف پارٹنر چاہتی ہیں جو دنیا کی ہر نعمت ان کے قدموں میں رکھ دے ،وہ امیر کبیر شوہر چاہتی ہیں ،جس کے لئے وہ شوبز بھی چھوڑ سکتی ہیں ۔
بہت پیسے کمالئے
کہا جاتا ہے کہ عائشہ ڈرامے کی ایک قسط کے دو لاکھ روپے وصول کرتی تھیں ۔وہ اب بھی کئی معروف ڈیزائنرز کی برانڈ ایمبسیڈ رہیں ۔عائشہ کا کہنا ہے ” ایک فنکار زندگی بھر بھی کما تارہے تو بہت کم ہوتا ہے ․․․لیکن آنے والی زندگی کے بارے میں بھی سوچنا پڑتا ہے ،دنیا بھر کے مقابلے میں یہاں معاوضے بہت کم ہیں“۔
عا ئشہ نے اپنے کیر ےئر میں آنے سے پہلے ہی طے کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ کا حصہ نہیں بنیں گی ۔وہ کہتی ہیں کہ ” مجھے ڈانس قطعی نہیں آتا ہے جبکہ بالی ووڈ کی ڈیما نڈ بہترین ڈانس ہے ،اس لئے میں نے سوچ رکھا تھا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرنا “۔ عائشہ خان کو موسیقی کا بہت شوق ہے وہ اکثر تنہائی میں پرانے گیت گنگنا تی ہیں ۔وہ کہتی تھیں کبھی موقعہ ملا تو کسی فلم میں اپنی آواز میں گیت بھی گا ئیں گی ۔

بس دل بھر گیا تھا
شوبز کی چگمگاتی دنیا کو خیر باد کرنے کے بارے میں عائشہ کا کہنا ہے ”بس دل بھر گیا تھا اور میں نے سب کچھ چھوڑ دیا ․․․“ایک انٹر ویو میں عائشہ سے پوچھا گیا کہ کیا کسی سے شادی کرنے کے لئے یہ شرط تھی کہ شوبز کو چھوڑ دیں ؟تو انہوں نے کہا کہ وہ کبھی شر طوں پر شادی نہیں کریں گی ، وہ جو فیصلہ کرتی ہیں اپنی مرضی سے کرتی ہیں ۔
بقول عائشہ ” کل کس نے دیکھا ہے ،میں نے کبھی نہیں سو چا تھا کہ میں ایک اداکارہ بنوں گی اور آج مجھے یہ پتہ نہیں ہے کہ میں کل کیا کروں گی ․․․؟شوبز میں میری واپسی ہوگی یا نہیں ؟اس حوالے سے میں کچھ نہیں جانتی ۔میں نے ایک فیصلہ کیا ہے اس پر ابھی تک کار بند ہوں ․․․میر ا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا ہے ․․․اگر کبھی دل نے اصرار کیا تو میں شوبز کی دنیا میں دوبارہ ضرور آؤں گی ․․․فی الحال سب کو میرا سلام․․․“

Browse More Articles of Lollywood