یوم دفاع اور ریڈیو پاکستان

ریڈیو پاکستان ہمیشہ کی طرح اس سال بھی یوم دفاع کو بھرپور طریقہ سے منانے کے لئے قوم کے شانہ بشانہ ہے۔ چھ ستمبر کی مناسبت سے بے شمار پروگرام ترتیب دئیے جا چکے ہیں جو

جمعرات ستمبر

yom difaa aur radio Pakistan

شکیل گیلانی
ریڈیو پاکستان ہمیشہ کی طرح اس سال بھی یوم دفاع کو بھرپور طریقہ سے منانے کے لئے قوم کے شانہ بشانہ ہے۔ چھ ستمبر کی مناسبت سے بے شمار پروگرام ترتیب دئیے جا چکے ہیں جو ریڈیو پاکستان کے تمام مراکز بشمول ایف ایم 101-94-93اور میڈیم ویو اپنے اپنے شیڈول کے مطابق نشر کریں گے یوم دفاع کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد پی بی سی ہیڈ کوارٹر میں کیا جائے گا۔ جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور مشیر وزیراعظم برائے میڈیا افیئرز افتخار درانی کی آمد بھی متوقع ہے یوم دفاع کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے تمام مراکز نے اس موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرامز جن میں مذاکرے، ٹاک شوز، ملی نغمے ، ڈرامہ ، ریڈیو فیچرز اور جنگ ستمبر کے غازیوں کو خاص طور پر اپنے پروگراموں کا حصہ بنایا ہے تاکہ نئی نسل کو بتایا جائے کہ جنگ دفاع میں پاک دھرتی کے سپوتوں نے کیسے دشمن کے چھکے چھرائے اور اپنی جانوں کو وطن عزیز کے دفاع کے لئے بے دریغ قربان کیا جذبہ شہادت اور حب الوطنی سے لبریز جوان اور ان کے خاندانوں کا اس وطن پر آج بھی قرض ہے ہم سب نے مل کر چکانا ہے اور اس کے لئے سب سے بہترین کوشش یہ ہے کہ ہم سب دفاع پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر اور مستحکم کرنے کے لئے اپنے اپنے ادوار میں بہترین اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)


اس سال چھ ستمبر کا دن مسلح افواج نے ’’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ کے نعرہ سے منصوب کرتے ہوئے شہداء کی یاد کیلئے وقف کر دیا ہے اور ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں قیام پاکستان سے لے کر آج تک کے تمام شہداء کے اسمائے گرامی درج ہیں وطن عزیز کے چپے چپے اور ہر خطے نے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں شہدا کی کل تعدادکم و بیش اکیس ہزار بتائی جاتی ہے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کرنے کا اعزاز صوبہ پنجاب کو حاصل ہے۔ دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر، پھر صوبہ سندھ، کے پی کے، گلگت ا ور فاٹا ان عظیم شہداء نے اپنا آج قوم کے کل کیلئے قربان کیا اور ملک کا غیر ملکی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف تحفظ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ 65ء کی جنگ میں ریڈیو پاکستان نے اپنے بہادر سپاہی کو ’’ڈھول سپاہی‘‘ بنا کر رب کے حضور پیش کیا یعنی ’’میرے ڈھول سپاہیا تینوں رب دیا رکھاں‘‘ سامعین کو یہ جنگی نغمے اے وطن کے سجیلے جوانو، ساتھیو مجاہدو جاگ اٹھا ہے سارا وطن، اے راہِ حق کے شہیدو، ایہ پتر ہٹاں تے نئیں وکدے‘‘ یقیناً اچھی طرح یاد ہوں گے۔
ریڈیو پاکستان کے تمام ریجنل اور قومی نشریاتی رابطہ پر پیش کئے جانے والے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور متعلقہ مراکز کو مراسلہ جات جاری کر دئیے گئے جن میں امن و امان میں مسلح افواج کا کردار ، عزم و یقین کا پیکر، یہ وطن تمہارا ہے، دفاع پاکستان اور استحکام پاکستان، ہم نوجوان، عزم و وفا کی داستان، میرے نغمے تمہارے لئے، ترانوں پر مبنی پروگرام، جندوار دیاں ترتی توں، عظمتوںکے نشان،جنگ ستمبر اور ریڈیو پاکستان وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام معیاری پروگراموں کو سننے کے بعد اس بات کااندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ 65 کی جنگ درحقیقت ریڈیو پاکستان کے سٹوڈیوز سے براہِ راست جیتی ا ور لڑی گئی کیونکہ معروف شعراء نغمے لکھتے اسی وقت دھنیں ترتیب دی جاتیں اور پھر فوری طور پر وہ لائیو (براہ راست) نشرکئے جاتے اور یوں ایک جنگی تاریخ بھی رقم ہوئی ہے۔ ان تمام پروگرامز کے علاوہ یوم دفاع ٹرانسمیشن میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک سال میں پاکستان کے مختلف محاذوں پر دوروں پرمبنی میگزین (مکمل پروگرام) بھی خصوصی طور پر پیش کیا جائیگا جس میں جوانوں سے ان کے خطاب اور اس مناسبت سے ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کی ترتیب آئی ایس پی آر کی معاونت کے بغیر ممکن نہ تھی۔
’’خطہِ لاہور تیرے جاںنثاروں کو سلام‘‘ سٹیج شو ریڈیو پاکستان لاہور سے خصوصی طور پر پیش کیا جائیگا جس میں صف اول کے تمام گلوکار لائیو (براہ راست) پرفارم کرتے ہوئے چھ ستمبر کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرینگے اس شوکوڈپٹی کنٹرولر پروگرامز حسن فاروقی نے سٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ کی زیر نگرانی ترتیب دیا ہے۔

مزید لالی ووڈ کے مضامین :

Your Thoughts and Comments