Jessica Biel

Jessica Biel

جیسیکا بائیل

ہمہ جہت صلاحیتوں کی حامل امریکی فنکاراؤں میں ایک نام جیسیکا بائیل کا بھی ہے ۔اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری ،ماڈلنگ اور پروڈکشن میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔گلوکارہ کی حیثیت سے کیرئیرکا آغاز کیا ۔ماڈلنگ میں بھی طبع آزمائی کی اور ٹاپ ماڈلز میں جگہ بنائی۔

ہفتہ 8 ستمبر 2018

فوزیہ طارق بٹ
ہمہ جہت صلاحیتوں کی حامل امریکی فنکاراؤں میں ایک نام جیسیکا بائیل کا بھی ہے ۔اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری ،ماڈلنگ اور پروڈکشن میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔گلوکارہ کی حیثیت سے کیرئیرکا آغاز کیا ۔ماڈلنگ میں بھی طبع آزمائی کی اور ٹاپ ماڈلز میں جگہ بنائی ۔فیملی ڈرامہ سیریز ”سیونتھ ہیون “سے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ۔

ڈبلیو بی چینل پر دکھائی جانیوالی طویل ترین سیریز کو سب سے زیادہ عرصہ آن ائر ہونے والی ٹی وی سیریز بھی کہاجاتا ہے ۔محدود دور انیے کی ڈرامہ سیریز ”دی سنر“کی ایگز یکٹوپروڈیوسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جس پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ کیلئے بہترین اداکارہ کی نامزدگی ملی ۔محدود سیریز کی آؤٹ سٹینڈنگ اداکارہ کی نا مزدگی بھی انکے کریڈٹ پر ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا اور ٹوئٹر پر پر ستاروں کی جانب سے زبردست پسندیدگی کا درجہ بھی پایا ۔

سوشل میڈیا پر ان کے پر ستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔پوپ گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں حالانکہ میڈیا کی جانب سے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی مسلسل خبریں آرہی ہیں مگر اداکارہ نے اسے سختی سے مسترد کر دیا۔ جیسیکا بائیل کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹمبر لیگ نہ صرف اچھے شوہر بلکہ پر کشش شخصیت کے مالک بھی ہیں ۔

انہیں چھوڑنے کا خواب میں بھی تصور نہیں کر سکتی۔میڈیا میں آنیوالی اختلافات کی خبریں جھوٹ کے پلندہ کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔وہ ایک کامیاب ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہیں جس پر انہیں فخر ہے ۔اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ ماضی کی طرح دونوں میاں بیوی مستقبل میں بھی جوائنٹ مہم جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی پائپ لائن میں اب بھی کئی مشترکہ منصوبے ہیں ۔
جیسیکا بائیل نے یولے گولڈپر بہترین پر فارمنس پر ینگ آرٹسٹ ایوارڈ بھی جیتا ۔ٹیکساس سیریز سا ماساکارا میں کیرئیر کا بہترین کردار نبھایا ۔تب سے وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دی ردلز آف آٹریکشن ،بلیڈ ،ٹرینی سٹیلتھ ،دی الیوژ نسٹ ،دی اے ٹیم اور ٹوٹل ری کال انکی بہترین فلمیں ہیں ۔ناقدین کی جانب سے بھی ان کی فلموں کو سراہا گیا ۔
کئی فلموں پر بہترین اداکارہ کی نامزدگی بھی حاصل کی ۔گلوکاری میں بھی نام کمایا ۔ان کی وجہ شہرت ایک اچھی گلوکارہ کی بھی ہے ۔ان کی آواز میں نغمگی ،سریلاپن اور مٹھاس پائی جاتی ہے ۔سننے والا ان کی آواز کے مدہرین سے محفوظ ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔بائیل 3مارچ1982ء کو پیدا ہوئیں ۔ان کے والد کمربلے ایک روحانی شخص اور والدہ بزنس کنسلٹنٹ تھیں ۔
ان کی فیملی بچپن میں ہی ٹیکساس سے نقل مکانی کرکے کنکٹی اور وڈسٹاک میں منتقل آگئی ۔

بچپن میں ساری فیملی کی لاڈلی تھیں ۔سکول اور کالج کے زمانے میں فٹ بال کی اچھی پلےئر تھیں ۔جمناسٹ کی نہ صرف تربیت حاصل کی بلکہ خوب نام بھی کمایا ۔نوسال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا ۔ابتدائی تربیت کیلئے والدین نے ایک استاد کی خدمات بھی حاصل کیں ۔

کم عمری میں ان کی آواز نے سننے والوں کو زبردست متاثر کیا ۔یہی وجہ ہے کہ والدین نے بھی انہیں گلوکاری میں قسمت آزمائی کا موقع فراہم کیا ۔آبائی قصبے کے کئی میوزیکل پروڈکشنز میں کام کیا ۔معروف پروڈکشنز ساؤنڈ آف میوزک اینڈ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں 11سال کی عمر میں کام کیا ۔14سال کی عمر میں پیٹر فونڈا کے مقابل فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔پچھلے سال اداکارہ کی جانب سے آٹھ اقساط پر مبنی یوایس اے نیٹ ورک کا منصوبہ منظر عام پر آگیا ۔
محدود فارمیٹ کی سیریز ”دی سنر“ میں کا م کیا جو کئی مشکلات کے باوجود آن ائر ہو گئی ۔جیسیکا بائیل نے اس سیریز میں نہ صرف ایگز یکٹو پروڈیوسر بلکہ مرکزی کردار ”کورا نیناٹی “خود نبھایا ۔یہ کردار ایک ہاؤس وائف پر مشتمل ہے جو شدید جذباتی مسائل میں مبتلا ہو جاتی ہے اور فرضی شخص کی جانب سے ساحل سمندر پر درجنوں افراد کی موجودگی میں خنجر سے ہلاک ہونے کے خبط میں مبتلا ہوجاتی ہے ۔
بائیل کا کہنا ہے کہ ذاتی پروڈکشن میں اس منی سیریز کو بنانے کا فیصلہ اس لئے کیا تا کہ اس کردار کو نہ صرف چیلنجنگ بناؤ بلکہ ناظرین کیلئے بھی اس دلچسپ کردار میں دلچسپی پیدا کروں تاکہ انہیں واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا انتظار نہ کرنا پڑے ۔ایک دور میں ”سینتھ ہیون “کے اداکار ایڈم لیورگا کے ساتھ انکی دوستی کے چرچے رہے ۔یہ دوستی ”آئی ویل بی ہوم فارکرسمس “کے سیٹ پر روشنی ہوئی مگر زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی ۔
بعدازاں اداکار کرس ایونز کے ساتھ بھی پانچ سال دوستی رہی ۔جنوری 2007ء میں جیسیکا بائیل کی پوپ گلوکار جسٹن ٹمبر لیک سے دوستی کے چرچے ہوئے ۔2011ء میں منگنی اورا گلے سال با ضابطہ شادی کے بندھن مین بندھ گئے حالانکہ ناقدین کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹمبر لیک کے ہاتھ پر شادی کی لکیر ہی نہیں ہے۔ایک دور میں جسٹن ٹمبر لیک کے پوپ پرنسز برٹنی سپےئر کے ساتھ بھی دوستی کے چرچے رہے مگر بیوفائی کا اعتراف کرنے پر یہ دوستی ٹوٹ گئی تھی ۔
جسٹن ٹمبر لیک اور جیسیکا بائیل ایک عدد بیٹے کے والدین بھی بن چکی ہیں ۔بیٹے کی ماں بننے کو وہ زندگی کا بہترین لمحہ قراردیتی ہیں ۔بچے شروع سے ہی ان کی کمزوری ہیں ۔امریکی ماڈل اور اداکرہ کے اثاثوں کی مالیت 18ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ان کی شہرت کا آغاز ایک مبلغ کی صاحبزادی کی حیثیت سے ہوا ۔کیرئیر کے آغاز میں زیادہ ترڈراؤنی اور ایکشن فلموں میں کام کیا ۔
ان کی ایک وجہ شہرت معروف سماجی کارکن ہونا بھی ہیں ۔ہمہ وقت انسانی بھلائی کے کاموں میں مشغول رہتی ہیں ۔انسانی بھلائی کے کاموں پر انہیں ”ڈوسم تھنگ ایوارڈ“سے بھی نوازا گیا۔سوشل میڈیا اور ٹوئٹر پر بھی مقبول ترین فنکاروں کی دوڑ میں شامل ہی ۔سوشل میڈیا پر ان کے پر ستاروں کی تعداد 909کروڑ بتائی جاتی ہے ۔سوشل سٹیٹس کی علامت سمجھے جانیوالے ٹیٹوز بڑی تعداد میں اپنے جسم پر بنوا رکھے ہیں ۔
ان کی شمار سب سے زیادہ ٹیٹوابنوانے والی فنکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ان کادعویٰ ہے کہ یہ ٹیٹوزانہیں توانائی دیتے ہیں ۔فور بزمیگزین نے انہیں دنیا کی ٹاپ پرکشش خواتین میں شامل کیا ۔ ایف ایچ ایم کی جانب سے 2002ء میں کرائے گئے ایک پول میں سب سے پرکشش فنکارہ قرار پائیں ۔جیسیکا بائیل جانوروں کے حقوق کی زبردست وکیل ہیں ۔پیٹا کے پلیٹ فرم سے جانوروں کے حقوق کی زبردست جنگ لڑرہی ہیں ۔
جانوروں کے بے رحمانہ قتل عام پر ایک موثر آواز سمجھی جاتی ہیں ۔جیسیکابائیل کی کئی معروف شخصیات کے ساتھ دوستی رہی ۔ٹیبلولائیڈ کے رپور ٹرز اور فوٹو گرافر زہمہ وقت سائے کی طرح ان کے پیچھے چپکے رہتے ۔ان کی معمولی سے معمولی باتوں کی خبروں کا موضوع بنایا جاتا ۔کئی رپورٹرز کے ساتھ ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ فنکار پبلک پراپرٹی ضرور ہوتا ہے مگر اس کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی سے گریز کرنا چاہئے ۔

انہیں نئے دور کی نمائندہ فنکارہ بھی کہاجاتا ہے مگروہ نائٹ پارٹیوں میں شرکت سے گریز کرتی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ نائٹ پارٹیاں ان کے ذوق طبع سے میل نہیں کھاتیں ۔جیسیکا بائیل کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچاء اور فٹنس کیلئے ہر شخص کو یوگا ضرور سیکھنا چاہئے ۔روزانہ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے جم جانا اور یوگا کرنا ان کے معمولات میں شامل ہے ۔
ایک تازہ انٹر ویو میں جیسیکا بائیل کا کہنا ہے کہ انکی فٹنس کا ر از تازہ پھل اور سبزیاں ہیں ۔فٹنس کیلئے تاز ہ پھلولوں اور سبزیوں کا استعمال ضروری سمجھتی ہیں ۔سوشل میڈیا پر بھی وہ اپنے پر ستاروں کو تازہ پھل اور سبزیاں کھانے کا مشورہ دیتی ہیں ۔ماڈلنگ بھی جیسیکا بائیل کا جنون رہا ہے ۔کیرئیر کے آغا میں نہ صرف کئی ماڈلنگ مہموں میں حصہ لیا بلکہ کئی بڑی کمپنیوں کی تشہیری مہم کا حصہ بھی رہیں ۔انہیں ایک مہنگی ماڈل بھی کہا جاتا ہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ان کا شمار دنیا کی ٹاپ 20ماڈلز میں ہوتا ہے.

Browse More Articles of Hollywood