Chehra Hai Ya Chand Khila Hai

Chehra  Hai Ya Chand Khila Hai

”چہرہ ہے یا چاند کھلاہے“

گلیمر کی ملکائیں کہلانے والی شوبز کی ناموراداکاراؤں کو حسین اور جاذب نظر بننے کے لئے کیا کیا جتن کرنا پڑتے ہیں ؟

منگل 11 ستمبر 2018

زارا مصطفی

گلیمر کی ملکائیں کہلانے والی شوبز کی ناموراداکاراؤں کو حسین اور جاذب نظر بننے کے لئے کیا کیا جتن کرنا پڑتے ہیں ؟
گلیمر کی ملکائیں کہلانے والی شوبز کی ناموراد اکارائیں اور ماڈلز پردے پر تو اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی ہیں مگر کبھی آپ نے سوچا ہے انہیں حسین اور جاذب نظر بننے کے لئے کیا کیا جتن کرنا پڑتے ہیں جن میں تیز روشنیوں کے علاوہ ان کے میک اپ آرٹسٹ کی خاص مہارت بھی شامل ہوتی ہے یعنی کسی کا چہرہ چوڑا،کسی کی آنکھیں چھوٹی تو کسی کی ناک موٹی اور کسی کے ہونٹ پتلے․․․جنہیں خوبصورت اور مناسب دکھانے کے لئے مخصوص انداز میں میک اپ کیا جاتا ہے یہاں ہم صنم سعید ،ماہرہ خان ،حمائمہ ملک ،میرا اور عائشہ عمر کے میک اپ کے مخصوص طریقہ کا ر کے حوالے سے بتارہے ہیں ․


صنم سعیدنا مور اداکارہ اور ماڈل ہیں ۔

(جاری ہے)

معمولی خدوخال کی مالک ہونے کے باوجود صنم نے بہت کم وقت میں شہرت حاصل کی جس کا کریڈٹ ان کی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اس کی سحرانگیز شخصیت کوبھی جاتا ہے ۔دیکھا جائے تو صنم کی ناک نسبتاََ موٹی ہے چنانچہ وہ جالائن اور ناک کی کونٹورنگ ایک ہی شیڈ میں کرتی ہیں جس سے ان کی گردن بھی کافی لمبی لگتی ہے ۔صنم گہرے رنگ کی لپ سٹک کے ساتھ کو نٹورنگ ہلکے رنگ میں کرتی ہیں جس سے ان کی ناک سٹمی ہوئی ہوئی اور چھوٹی محسوس ہوتی ہے ۔

ماہرہ خان کی شہرت پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں ۔یوں تو ماہرہ بے حدحسین چہرے کی مالک ہیں مگر ان کی ناک لمبی اور نوک سے نسبتاََہلکے رنگوں میں ناک کی کونٹورنگ کرنا نہیں بھولتیں ۔اگر ماہرہ کی لپ سٹک کا شیڈگہرا ہوتو وہ بالکل قدرتی رنگوں میں کونٹورنگ کرتی ہیں لیکن اگرلپ سٹک ہلکے رنگ کی ہوتو کونٹورنگ کے لئے پنک اور براؤن شیڈز کا استعمال کرتی ہیں جس سے ان کی ناک بھی انتہائی متناسب لگتی ہے۔
حمائمہ ملک پاکستانی ادکارہ اور ماڈل ہونے کے علاوہ بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی کام کرچکی ہیں ۔جہاں تک حمائمہ کے میک اپ سٹائل کی با ت ہے تو ان کی چہرے کے خدوخال زیادہ نمایاں نہیں ․․․چونکہ حمائمہ کا چہرہ پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ بیضوی شکل میں ہے ،آنکھیں چھوٹی اور ہونٹ بھی پتلے ہیں اس لئے انہیں خوبصورت دکھانے کے لئے زیادہ ترمیٹ میک اپ لُک رکھتی ہیں ۔
لپ سٹک بھی ہمیشہ آؤٹ لائن کے ساتھ لگاتی ہیں ۔حمائمہ عام طور پر میٹ لپ سٹک استعمال کرتی ہیں ۔چہرے کے تاثر کو مزید ابھارنے کے لئے پنک بلش آن کا استعمال بھی ضرور کرتی ہیں ،اس سے ان کی شخصیت جاذبِ نظر لگتی ہے۔بلبلے کی ”خوبصورت “عائشہ عمر اگر چہ میک اپ کے بغیربھی دلکش دکھائی دیتی ہیں مگر ان کی آنکھیں ذرا چھوٹی ہیں اس لئے وہ آنکھوں پر زیادہ میک اپ نہیں کرتیں بلکہ مسکارازیادہ لگاتی ہیں اور کم ہویا زیادہ ․․․کا جل بھی ضرور لگاتی ہیں تا کہ آنکھیں پھیلی ہوئی اور بڑی لگیں ۔
ویسے تو عائشہ کو بہت کم میک اپ اچھا لگتا ہے تو جب کبھی ضرورت سے زیادہ میک اپ کرلیں تو اپنی عمر سے بڑی ہی دکھائی دیتی ہیں ۔عائشہ کے ہونٹ بھی کافی باریک ہیں مگر وہ انہیں نمایاں کرنے کے لئے رنگ کی لپ سٹک کم ہی لگاتی ہیں ۔

Browse More Articles of Lollywood