
سجل اور احد رضا میر پھر ساتھ ساتھ
سجل علی اور احد رضامیر ڈرامہ سیریل یقین کا سفر اور” آنگن “کے بعد اب مومنہ درید پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل میں بھی ایک ساتھ کام کریں گے
ہفتہ 29 ستمبر 2018
سجل علی اور احد رضامیر ڈرامہ سیریل یقین کا سفر اور” آنگن “کے بعد اب مومنہ درید پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل میں بھی ایک ساتھ کام کریں گے،انہیں اس ڈرامہ میں ٹائٹل رول کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جس کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے اور احسن طالش اسے ڈائریکٹ کریں گے جو اس قبل کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز ڈائریکٹ کر چکے ہیں-
اس ڈارامہ سیریل میں عدنان صدیقی بھی اہم کردار کر رہے ہیں،دیگر کاسٹ ابھی فائنل کی جا رہی ہے- احسن طالش کا کہنا ہے کہ ڈرامہ لوتھرلر کی کہانی ہے جسے فرحت اشتیاق نے بہت محنت سے لکھا ہے- دوسری طرف سجل علی آج کل ڈرامہ سیریل ”الف“ کی ریکارڈنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں حمزہ عباسی بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں- ” الف “ کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز پروڈیوس کر رہی ہیں جس کے ڈائریکٹر حسیب حسن ہیں ، کہانی عمیرہ احمد کے مشہور ناول ”الف“ سے لی گئی ہیں-
اس ڈرامہ میں احسن خان اور کبریٰ خان بھی اہم کردار کر رہی ہیں پاکستان کے علاوہ کچھ ریکارڈنگ ترکی میں بھی کی جائے گی- ڈرامہ کے لیے سجل نے نومی انصاری کے برائیڈل ڈریسز کا شوٹ بھی کرایا ہے-
مزید ہالی ووڈ کے مضامین :
مزید مضامین
شوبز کے مشہور ستارے

ہیلے جول

مورگن فری مین

سخاوت ناز

رابعہ بٹ

چالر لائی

فاروق قیصر

نتاشا علی

پاؤلی ڈیم

سونل چوہان

نکول شرزنگر

جیا علی

آمنہ الیاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.