Al Hamra Hall Mein Asian Media And Melody Awards Ki Ranga Rang Taqreeb

Al Hamra Hall Mein Asian Media And Melody Awards Ki Ranga Rang Taqreeb

الحمراہال میں ا یشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے تعاون سے ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

بدھ 3 اکتوبر 2018

شاذیہ سعید
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے تعاون سے ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب الحمراءہال نمبر۱ شاھراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد ہوئی ۔جس کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی وثقافتی شخصیت واثق نعیم چیف ا یگزیکٹو سٹار مارکٹینگ تھے۔ ،توقیر ناصر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل(الحمرائ)اور لیونگ لیجنڈ محمد پرویز کلیم نے خصوصی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا اس کے بعد تلاوت قرآن پاک اور ترجمہ اسحاق احمد نے پیش کیا۔

نعت رسول ِ مقبول نوید احمدنے پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکر ٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی لاہورنے کہا کہ ایسوسی ایشن کی بنیاد 1981ءمیں رکھی گئی اور آج اسے قائم ہوئے 37 سال ہوگئے ہیں فلم ، ٹی وی ، سٹیج اور زندگی کے ہر مکتب فکر کے افراد وشخصیات کی پذیرائی کےلئے ایشین ایوارڈز ، ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریبات تسلسل سے کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لیجنڈ ز کی خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کرنے کےلئے "اعترافِ فن"اور "اعتراف ِ خدمت"کی ان گنت تقریبات منعقد کر چکے ہیں اوریہ سب بغیر کسی حکومتی تعاون سے جاری وساری ہے۔ سید سہیل بخاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے افراد و شخصیا ت کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایشین میڈیا ایوارڈز کی تین تقریبات مسلسل منعقد کر چکے ہیں اور یہ چوتھی تقریب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے لوگوں کی طرح سپانسر زلے کر لاکھوں روپے نہیں کماتے کیونکہ یہ میرا پیشہ نہیں ہے ایک جنون ہے اور شوق ہے جوکہ میں37سال سے اپنے شوق کو پورا کررہا ہوں اور اس پلیٹ فارم سے کئی نئے فنکاربھی متعاوف ہوئے اور انہوں نے اپنا نام کمایا۔

سید سہیل بخاری نے خصوصی طور پر واثق نعیم خان اور ہمدرد کی چیئرمین سعدیہ راشد کا شکریہ ادا کیا کہ وہ خصوصی طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے لیجنڈ حکیم محمد سعید کی صاحبزادی سعدیہ راشد کو شرکاءتقریب نے کھڑے ہوکہ خراجِ تحسین پیش کیا سید سہیل بخاری نے بتایا کہ لیونگ لیجنڈ گلوکار عارف لوہار نے اس تقریب میں شرکت کرنے کےلئے اپنا ملتان کا ایک شو منسوخ کیا۔

میں انکا تہہ دل سے شکر گذار ہوں کہ وہ میری آواز پر لبیک کہتے ہیں ۔ وہ ایک بڑے باپ کا بڑا بیٹا ہے اور بہت بڑا فنکار ہے اور جس طرح عالم لوہار کے فن میں انکا کوئی ثانی نہیں تھا اسی طرح عارف لوہار کے فن کا کوئی ثانی نہیں ہے تقریب کی کمپئیرنگ اقصیٰ نور ، شاہنواز رانا ، عزیز شیخ ، اور سید سہیل بخاری نے کی۔ ورسٹائل گروپ نے صوفی پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔
لیونگ لیجنڈ گلوکار عارف لوہار نے جگنی سنا کر ہال کو گرما دیا اور خود بھی گانے کے ساتھ ساتھ ڈانس پرفارمنس کرتے رہے ۔عارف لوہار نے دو نغمات پیش کر کے خوب سماں باندھا ۔ ورسٹائل گروپ نے پاکستان آرمی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زبردست پرفارمنس پیش کی۔ تھری سٹار بینڈ نے گلوکار اعجاز کی سربراہی میں پرفارمنس پیش کی۔ ابھرتی گلوکارہ گلاب علی نے دو سرائیکی گیت سناکر خوب داد سمیٹی ۔
گلوکارہ سدرا اشتیاق نے ہیر کے علاوہ صوفی گیت سنایا۔ فوک گلوکار عباس جٹ نے اپنے منفرد سٹائل میں پنجاب کا عکس اپنے نغمہ میں پیش کیا ۔ گلوکار فہد علی، گلوکارہ اقصیٰ نور، عندلیب نگار ، گلوکار زویب خان نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ بی ڈی اے گروپ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ابھر تے ہوئے گلوکار معروف صحافی شاہنواز رانا کے صاحبزادے اذان رانا اور معروف صحافی ایثار رانا کے صاحبزادے نوید رانا نے بھی گانا سنا کر خوب داد سمیٹی لیونگ لیجنڈ ون مین شو ماسٹر حسن عباس نے اپنے منفرد سٹائل میں پرفارمنس پیش کرکے شرکاءکے دل موہ لئے ۔
ہمدرد کی چئیر پرسن سعدیہ راشد کو سماجی ، ثقافتی ، ادبی، اور طب کی نمایاں خدمات پر ایشین میڈیا ایوارڈز سے نوازاگیا۔ ان کو معروف ثقافتی و سماجی شخصیت واثق نعیم خان چیف ایگزیکٹو سٹار مارکیٹنگ نے ایوارڈ پیش کیا۔ لیونگ لیجنڈ انور رفیع کی یاد گار پرفارمنس سے ہال جھوم اٹھا اور بے پناہ داد دی ۔

ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈز جن شخصیات کو دئیے گئے ان میںکیپٹن (ر) عطاءمحمد خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) شاعری اور آرٹ اور کلچر کے فروغ میں نمایاں خدمات ، بہترین فوک گلوکار عارف لوہار ، بہترین گلوکار انور رفیع،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فار ساﺅ نڈ ریکارڈسٹ ادریس بھٹی ، بہترین میوزک ٹیچر اشتیاق جعفری (لاہور آرٹس کونسل)، حافظ شفیق الرحمان (بہترین کالم نگار) ، ندیم نظر (بہترین میگزین ایڈیٹر) ،شجرالدین شجر(کلچرل رپورٹر)، زین مدنی سٹی42 کلچرل رپورٹر الیکڑونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا ، ایوب خاور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے پروڈکشنز اور ہدایت کاری ، واثق نعیم چیف ایگزیکٹو سٹار مارکٹینگ سماجی ثقافتی اور مارکٹینگ میں نمایاں خدمات پر، سید جواد شمسی بہترین اینکر اور تجزیہ نگار ٹی وی، سیف اللہ سپرا (کلچرل رپورٹر) ، شاکر حسین صحافتی سماجی خدمات، فیاض بھلی بہترین کوریوگرافر، نجیبہ بی جی بہترین فیشن ڈیزائنر اور ڈاکٹر صغریٰ صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک پنجابی کے فروغ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈز دئیے گئے۔

تقریب میں نمایاں شخصیات میں سید علی بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ہمدرد ، علی حبیب ریجنل منیجر سٹار مارکٹینگ لاہور، حاجی عبدالرزاق سٹیج منیجر الحمراءہال ون ، ٹی وی اداکار عمران احمد ، محمد طاہر ، عدیل چوہدری ، نثار خان ، راﺅوحید ، ملک وحید اقبال چیئر مین استقبالیہ کمیٹی ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈز ، اداکار حسیب پاشااور مختلف شعبہ کی شخصیات و افراد نے شرکت کی۔

Browse More Articles of Lollywood