Bigri Hui Funkarah

Bigri Hui Funkarah

بگڑی ہوئی فنکارہ

نائٹ کلبوں اور مے نوشی کی دلدادہ چائیلڈ سٹار سے سپر سٹا ر بننے کا سفر کامیابی سے طے کیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018

فوزیہ طارق بٹ
نئی صدی کے آغاز پر سنہرے بالوں اور گوری رنگت والی ایک دھان پان سی لڑکی ہالی وڈ کے افق پر جلوہ گر ہوئی تو کسی کے وہم وگمان میں بھی یہ تھا کہ یہ کم عمر اداکارہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ بن جائے گی۔جی ہاں یہ کوئی اور نہیں نامور اداکارہ لنڈ سے لوہن تھیں ۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بگڑی ہوئی فنکارہ ہیں۔

بحالی صحت کے مرکز سے علاج کرانے کے باوجود ابھی تک ان میں بدلاؤ نہیں آیا ۔دو سال قبل انکی قرآن پاک اٹھائے تصاویر انسٹاگرام پر چسپاں ہوئیں ۔یہ افوا ہیں بھی سر گرم ہوئیں کہ شاید ادکارہ نے اسلام قبول کر لیا ہے مگر بعدازاں خود ہی اسکی تردید کر دی ۔
اب سننے میں آیا ہے کہ اداکارہ نے ابھی تک اپنا پرانا لائف سٹائل تبدیل نہیں کیا بلکہ مزید بگڑ چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہی پرانی روش نائٹ پارٹیاں اور مے نوشی آج بھی ان کا مشغلہ ہیں ۔مے نوشی اور ہلاگلا کرتے ہوئے ان کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں تو اداکارہ نے فوری انہیں وہاں سے ہٹوا دیا۔ان کی انسٹاگرام پر تازہ تصاویر پیرس اور روس سے جاری کی گئیں ۔لنڈ سے لوہن کی ذاتی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے تو کئی پر تیں کھل کر سامنے آتی ہیں۔
بحیثیت اداکارہ بزنس ویمن ،فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
نیویارک میں پیدا ہونیوالی لنڈ سے لوہن نے چائیلڈ ماڈل کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا۔دس سال کی عمر میں ”این آور ورلڈ“میں کام کیا۔اس کامیابی نے ان پر ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے دروازے کھول دئیے۔انہیں چائیلڈ سٹار کی حیثیت سے زبردست شہرت ملی۔چائلڈ سٹار سے سپر سٹار بننے کا سفر کامیابی سے طے کیا۔”مینز گرلز “نے انہیں ٹین آئیڈیل کے درجے پر فائز کر دیا۔
مے نوشی کی حالت میں بغیر لائسنس تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے ایکسیڈ نٹ میں ایک شخص کو زخمی کرنے پر انہیں نہ صرف جیل یا ترابلکہ بحالی صحت کے مرکز میں بھی علاج کرانا پڑا ۔صحت یابی کے بعد زیادہ میچور کر داروں میں جلوہ گر ہونا شروع ہو ئیں ۔
اس دور میں فن کی بلندیوں پر دکھائی دیں ۔
اے پریری ہوم کمپےئن ،بوبی اور چیٹر27انکی کامیاب فلمیں تھیں ۔
بد قسمتی سے قانون شکنیوں اور دوبارہ مے نوشی کی حالت کی وجہ سے انہیں کئی فلموں سے دستبر دارہو نا پڑا ۔نئی صدی کی پہلی دہائی کے اختتام پر میچٹے،لزاینڈ ڈک ،دی کینیان جیسی کا میاب اور دیگر فلموں میں جلوہ گر ہوئیں ۔بحالی صحت کے مرکز سے کامیاب علاج کرانے کے باوجود فلم پروڈیوسرز نے ان سے منہ پھیر لیا جو کبھی انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے انکے گھر کے طواف کرتے نہیں تھکتے تھے۔

یہ دوراداکارہ کیلئے بے حد مشکل تھا۔روز مرہ اخراجات کیلئے انہیں قرض دینے کیلئے بھی کوئی تیار نہ تھا۔اسی دور میں اداکارہ نے سٹیج پرکام کی ٹھان لی۔ویسٹ اینڈ پروڈکشن کے ڈرامے ”سپیڈ دی پلو“سے سٹیج کیرئیر کا آغا ز کیا۔لنڈ سے لوہن نے گلوکاری میں بھی نام کمایا۔میوزک کمپنی کیسا بلنکا کے ساتھ کمرشل البم”سپیک “اور ”اے لٹل مور پر سنل “ریلیز کیا جو پلاٹینیم اور گولڈ سر ٹیفائی کے درجے پر فائز ہوا۔
ذاتی فیشن ملبوسات لائن بھی متعارف کرائی۔
لنڈ سے لوہن نیویارک میں ڈیا نا او مائیکل لوہن کے ہاں پیدا ہوئیں ۔ان کے والد وال سٹریٹ ٹریڈر جبکہ والدہ گلوکارہ اور ڈانسر ہیں ۔لوہن نے تین سال کی عمر میں فورڈ ماڈلز کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ان کے والدین کے درمیان کم عمری میں ہی علیحدہ گی ہو گئی جس کا ان کی شخصیت پر برااثر پڑا۔لنڈ سے لوہن کو جوان نسل کی نمائندہ اداکارہ بھی کہا جاتا ہے ۔
نت نئے فیشن متعارف کرانے میں بھی انہیں کمال حاصل ہے ۔
وہ کئی اشتہاری کمپنیوں کی تشہری مہم میں حصہ لے چکی ہیں ۔جنوری 2009ء میں وہ مہمان جج کی حیثیت سے پراجیکٹ ”رن وے “میں شریک ہوئیں ۔میک اپ برینڈ بھی متعارف کرایا۔یونان میں نائٹ کلب کی ایک چین لنچ کی ۔اکتوبر 2015ء میں اپنے سابق بزنس پارٹنر کے اشتراک سے پہلا نائٹ کلب کا افتتاح کیا۔
جولائی 2007ء میں لنڈ سے لوہن کے گھر پر ڈکیتی ہوئی مگر گھر پر لگے کیمروں کی مدد سے ڈکیتوں کا سراغ لگانے میں مدد ملی۔
2008ء کے صدارتی انتخاب میں سیاہ فام ڈیمو کر یٹک امید وار باراک اوبا ما کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔بعد ازاں دی پبلکن نائب صدر کی امید وار سارا پالن کو اپنی پالیسیوں پر توجہ دینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔اپریل 2016ء میں اداکارہ کی جانب سے اسلام کے مطالعہ اور قبول اسلام کی خبریں شائع ہوئیں ۔
اسی سال ہاروے وین سٹین کی جنسی تشدد کے حوالے سے خبریں میڈیا میں آنا شروع ہو ئیں ۔لنڈ سے لوہن اس کے ساتھ کئی فلموں میں کام کر رہی تھیں ۔
اس سے محفوظ رہنے کیلئے سیکورٹی حاصل کرنا پڑی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں سابق ہدایت کارکے حوالے سے جنسی تشدد کی خبروں پر سخت تشویش لاحق ہوئی ۔حال ہی میں اداکارہ کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ریلیز ہوئی جس میں ایک بے گھر روسی خاتون اپنے بچے کی سمگلنگ کے الزام میں ملوث پائی گئی ،جس کو اداکارہ نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
لنڈ سے لوہن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک آزاد منش خاتون ہیں ۔ان کی کئی معروف شخصیات کے ساتھ دوستی رہی۔
پہلی دوستی والمر والڈراما کے ساتھ ”دیٹ 70ء شو“میں مہمان اداکارہ کی حیثیت سے شو کے دوران ہوئی ۔والڈراما سے علیحدہ گی کے بعد ذاتی تجربات پر مبنی دوسرا سنگل”اوور“‘ریلیز کیا۔ہارڈراک کیف کے وارث ہیری مورٹن کے ساتھ بھی انکی دوستی کے چرچے رہے۔
ڈی جے سمنتھارونسن کے ساتھ بھی ان کی
دوستی رہی جوایک سال بعد ٹوٹ گئی۔ویب سائٹ فنی آرڈائی میں بھی ویڈیو سپوف کے ساتھ بھی وہ پبلک مقامات پر دیکھی گئیں ۔اس ویڈیو کو ریلیز ہونے کے پہلے ہفتے میں 2.7ملین افراد نے دیکھا۔آخری مرتبہ ان کی لندن بیس روسی ارب پتی رئیل اسٹیٹ کاروباری ایگر ٹیراباسوف کے ساتھ دوستی کے چرچے رہے ۔پچھلے سا ل ان کی دوستی ٹوٹ گئی۔لنڈ سے کی جانب سے ایگر پر ان کی 24ہزار ملین کی اشیاء چرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

Browse More Articles of Hollywood