Nadia Khan Stylish Funkarah Ke Out Style Andaaz

Nadia Khan Stylish Funkarah Ke Out Style Andaaz

نادیہ خان اسٹائلش فنکارہ کے آؤٹ اسٹائل انداز

نادیہ خان کا منفرد اور دوستانہ انداز گفتگو ان کے اس چینل کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے ۔اگر ان کے میک اپ ٹیو ٹور یلز کی بات کی جائے تو ان کا سمجھانے کا انداز بھی انتہائی سہل ہے ۔

ہفتہ 20 اکتوبر 2018

جویریہ ملک
نادیہ خان کا منفرد اور دوستانہ انداز گفتگو ان کے اس چینل کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے ۔اگر ان کے میک اپ ٹیو ٹور یلز کی بات کی جائے تو ان کا سمجھانے کا انداز بھی انتہائی سہل ہے ۔Tutorialsکے دوران استعمال کی جانے والی ہر پروڈکٹ سے متعلق بھر پور معلومات اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی بیان کیا جاتا ہے ۔یعنی نادیہ خان اپنے چینل کے لئے بھی اتنا ہی ہوم ورک ،کرتی ہیں جتنا کسی مارننگ شو کے لئے انہیں کرنا ہوتا ہو گا ۔


یہی وجہ ہے کہ خواتین صارفین کی بڑی تعداد نادیہ کے مشوروں کو دل وجان سے قبول کرتی ہیں اور ان کا چینل سبکرائب کرتی ہیں ۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کو کسی مخصوص مصنوعات کو استعمال کرتا دیکھ کر عوام کا ان مصنوعات کی جانب اعتماد بحال ہونے میں بھی مدد ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان نجی تربیت اور مطالعے کی تشریحات کے لئے انہیں مختلف میک اپ برانڈز کی جانب سے پیکیجز موصول ہوتے ہیں جس میں کئی چیزیں وہ اپنے چینل پہ موجود خواتین کو لکی ڈراکے ذریعے بطور انعام بھی دیتی ہیں ۔

کئی سال ٹی وی انڈسٹری کا حصہ رہنے کے سبب نادیہ خان میک اپ پر بھی مہارت رکھتی ہیں ۔
بات میک اپ پر آراء ومشوروں پر ہی ختم نہیں ہوتی اس چینل پہ آپ کو مارکیٹ میں نئی آنے والی مختلف مصنوعات اور دیگر Gadgetsسے متعلق مکمل معلومات بھی فراہم کی جاتی ہے ۔مثال کے طور پر میک اپ میں استعمال ہونے والے مختلف برشز آئی میک اپ اور اس کے علاوہ اسکن کےئر سے متعلق مکمل معلومات کے ساتھ ساتھ خود اپنے ہاتھوں یعنیDiyماسک بنانے کے طریقے بھی بیان کئے جاتے ہیں ۔
ساتھ ہی اسکن کےئر اور بیوٹی پروڈکٹ سے متعلق مفروضات اور صحت بخش طرز زندگی اپنانے میں بھی یہ چینل اہم کردار اداکررہا ہے ۔
اگر آپ جدید فیشن اور لائف اسٹائل سے متعلق آگاہی چاہتی ہیں تو Outstyle .comآپ کے لئے بہترین انتخاب ہے ۔کونسا فیشن ٹرینڈ آج کل ان ہے اور کس قدر کاٹھ اور رنگت کی خواتین پر کیا شے زیادہ جچتی ہے یہ ساری معلومات اس ایک چینل کے ذریعے آپ با آسانی حاصل کر سکتی ہیں ۔
ایسی خواتین جو وزن گھٹانے اور صحت بخش ڈائٹ پلان اپنا کر اپنا طرز زندگی بہتر بنانے کی خواہاں ہیں ان کے لئے یہ چینل یقینا مفید ثابت ہو گا۔

Browse More Articles of Fashion