Babul Sadkay Ki Psndidgi
”بابل صدقے “کی پسندید گی
پی ٹی وی میں بھی عجیب صورتحال ہے ،لفظ ”بیجنگ “غلط لکھنے پر کئی پی ٹی وی ورکروں کی چارج شیٹ اور ایم ڈی سے ان کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا
منگل 4 دسمبر 2018
محمدا لیاس اعوان
پی ٹی وی میں بھی عجیب صورتحال ہے ،لفظ ”بیجنگ “غلط لکھنے پر کئی پی ٹی وی ورکروں کی چارج شیٹ اور ایم ڈی سے ان کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا اور یہ اضافی چارج بھی چےئرمین ارشد خان کو دیدیا گیا ہے ۔ارشد خان لائق انسان اور کسی بھی ادارے کو بحران سے نکالنے کی صلاحیّت رکھتے ہیں ۔دوسری طرف سیّد قیصر نقی امام بھی ڈی پی کی سیٹ پر مستقل ہوگئے ہیں ۔
مفکر پاکستان کے یوم ولادت پر پی ٹی وی نے جاندار پروگرام پیش کئے ،صبح کی نشریات ”بریک فاسٹ “کا خصوصی پروگرام بھی لاجواب تھا جس میں حضرت علامہ اقبال کی شخصیت ،فن اور فکر پر اچھّی گفتگو پیش کی گئی ۔شعیب منصور نے بھی خوبصورت پروگرام پیش کیا ۔
(جاری ہے)
”لب پہ آتی ہے “پر خرم لطیفی کا پروگرام اپنی مثال آپ تھا۔
اسی طرح پی ٹی وی کے ربیع الاوّل کے پروگرام بہت ایمان افروز تھے ۔خصوصی ڈرامہ سیریل ”تعبیر “بھی دکھایا گیا ،شکیل عدنان کی دستاویزی فلم ”مسجد قرطبہ “بہت فکر انگیز تھی ۔بچّوں کی ڈرامہ سیریل ”اندیشے “کی ریکارڈنگ کافی عرصے سے رُکی ہوئی تھی جواب دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔سونیا ارشاد اس کی پروڈیوسر ہیں ۔ندافاطمہ بچوں کی ڈرامہ سیریز ”کچھ سچ کچھ کہانی “ریکارڈ کر رہی ہیں ،اب ا س سلسلے کا آخری کھیل ریکارڈ ہورہا ہے جس میں غیاث مستانہ بھی دلچسپ کردار کررہے ہیں ۔
”بزم احباب فلم “کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں معروف ادیب ،شاعر ،نقاد ،محقق اور وکیل قاضی عارف کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ممتاز شاعر جمیل یوسف نے کی ،مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحت عباس تھے اور مہمان اعزاز متین اسلم تھے ۔آصف مغل ،عنبرین امبر ،راجہ قیوم ،فرخندہ شمیم ،محمود عازیہ اور بین الاقوامی شاعر نسیم سحر نے اس موقع پر اپنی خیالات کاظہار کیا ۔بزم کے صدر علی اصغر ثمر اور میڈیا سیکرٹری شوکت ملک نے قاضی عارف کو پھول پیش کئے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی نیوز کا سٹر کنول نصیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کا دور ناقابلِ فراموش اور نہ ختم ہونیوالی یادوں پر مشتمل ہے ،پی ٹی وی کے آغاز کو آج بھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنول نصیر نے اپنی زندگی کے سُنہری وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کا نام سُنتے ہی تمام یادیں نظروں کے سامنے گھومتے لگتی ہیں ۔
نئی نیوز کاسٹرز کو الفاظ کے انتخاب پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ خبر کو خبر کی طرح ادا کرنا چاہیے ۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کا کنول نصیر کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک باہمت خاتون اور انکی زندگی کے تجربات سے آنیوالی نسل کو رہنمائی ملتی رہے گی ۔مسرت ناہید اس تقریب کی آرگنائزر تھیں۔
راولپنڈی آرٹس کونسل میں حاضر ین نے کھیل ”بابل صدقے “کو کافی پسند کیا ،اس میں قہقہے بھی تھے اور آنسو بھی ۔بابل کا کردار شاہد بھولا نے خوبصورتی سے نبھایا ،اس کی ہدایات شہزاد پپونے دیں ۔
لوک گلوکار سائل بٹ برہان والی فلم کے تین گیت گائیں گے ،وہ فلم میں کیپٹن کا کردار بھی کررہے ہیں جو پہلے بلال اعوان کررہے تھے ۔
فلم کی ریکارڈ نگ دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کی توقع ہے ۔میرپور ،کوٹلی ،مظفر آباد اور فارورڈ کہوٹہ میں اس کی ریکارڈن ہو گی جس میں لاہور ،کراچی ،راولپنڈی ،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے فنکار حصّہ لیں گے ۔شبیر جان اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
راجہ خالد محمود لکھن نے پی ٹی وی ہوم اسلام آباد سے تین سیریل کئے ہیں ۔اب وہ پرائم ٹائم کی 26اقساط کی ڈرامہ سیریل کررہے ہیں جس کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ،اس کا دورانیہ 50منٹ ہے جس میں چاروں صوبوں کے فنکار حصہ لیں گے ۔
راولپنڈی کے فنکار فیاض خان کراچی مستقل طور پر شفٹ ہورہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے کام نہ ملنے سے تنگ آکر ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واہ میں زبیر یا ملک نے خصوصی برائیڈل شو کروایا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں سپنا شاہ بھی شامل ہیں ۔سعید علی باوانے پروگرام کو ہوسٹ کیا ،وہ راولپنڈی آزاد کشمیر اور سندھ تک میزبانی کیلئے بلائے جاتے ہیں اور انہیں پشتو ،پنجابی ،پوٹھوہاری ،اُردو او ر سرائیکی پر عبور حاصل ہے ۔
کہتے ہیں کہ کفرٹوٹا خداخدا کرکے ،آخر کار طویل عرصے بعد معروف ڈرامہ پروڈیوسر فہیم شاہ کولانگ پلے مل گیا ۔”لمحے “نامی اس طویل دورانیے کے کھیل کا دورانیہ 80منٹ ہے جسے فہیم شاہ فوری طور پر ریکارڈ کریں گے ،اس کی کا سٹ فائنل کی جار ہی ہے ۔لانگ پلے شروع ہونے پر راولپنڈی اسلام آباد کے فنکار خاصے خوش ہیں ۔کسی زمانے میں پی ٹی وی کے لانگ پلے فلموں سے زیادہ پسند کئے جاتے تھے ،پی ٹی وی کلاسک میں ڈراموں کی تعداد پچاس سے زائد ہے ۔محمد نثار حسین مرحوم نے پی ٹی وی سے پہلا لانگ پلے پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔
”گھو مو پھرو موج اُڑاؤ “دوبارہ شروع کر دیا گیاہے ۔یہ بچوں کا دلچسپ پروگرام ہے جس میں پاکستان کے مختلف خوبصورت علاقوں کی سیر کروائی جاتی ہے اس میں جو بچے ہیں وہ خوب دلچسپیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں با لخصوص یوایس بی تو ایک دلچسپ کردار ہے ،بچے اور بڑے سب اس کردار کے دیوانے ہیں ۔چھوٹے قد کا یہ فنکار پی ٹی وی سے سینکڑوں پروگرام اور ڈرامے کر چکا ہے ۔
”لوک ورثہ “اسلام آباد میں سالانہ لوک میلہ ہوا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ،اس میں پنجاب فیسٹیول شو دلچسپ تھا۔عاصمہ بٹ ،مسعود خواجہ ،علی خان اور امجد چودھری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔موتی محل تھیٹر میں قہقہوں سے بھر پور کھیل ”کنگلے کروڑ پتی “پیش کیا گیا جس میں خوبصورت آئٹم سانگ بھی تھا ۔فنکاروں میں افشاں خان ،فرخ ملک ،نینا خان ،زارا شاہ ،ثمرن بھٹی ،شازیہ شیخ، شہزاد انجم ،007،حمید بابر ،شاہد بھولا ،آصف چٹا،وسیم ٹینشن شامل تھے ۔
تحریر وہدایات منا بھائی ،پروڈیوسر پرویز خان اور پیشکش ملک طاہر کی تھی ۔ریالٹو تھیٹر میں کھیل ”نخرے صائمہ دے “پیش کیا گیا ،خرم چودھری اس کے پروڈیوسر تھے ۔رانی جی ،ملیحہ چودھری ،زرگل ،زاہد بھٹی ،ساگر سناٹا ،ریاض خان ،اکبر خان ،ساجد خان ،ریاض چنگچی اور دوسرے کئی فنکار اس کی کاسٹ میں شامل تھے ۔
لطیف شیخ دسمبر میں ”ریڈکارڈ “کی مزید دس اقساط ریکارڈ کریں گے ۔گزشتہ سال انہوں نے اس کی دو خوبصورت اقساط ریکارڈ کی تھیں ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرامہ سیریز ”سی آئی ڈی “کو لوگ بھول جائیں گے ،اس میں چاروں صوبوں کے فنکار حصّہ لے رہے ہیں ۔پروڈیوسر ندا فاطمہ نے آخرکار چھ سات ماہ میں ڈرامہ سیریز ”کچھ سچ کچھ کہانی “کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ،اس سلسلے میں نئی نسل کیلئے فکر انگیز کھیل ریکارڈ کئے گئے جو نئی نسل کو نئی روشنی دکھائیں گے ۔
پی ٹی وی اپنی 54ویں سالگرہ انتہائی دھوم دھام سے منائے گا۔اس سلسلے میں ماضی کے یادگار پروگرام بھی دکھائے جائیں گے اور نئے شوز بھی ہوں گے جن میں پی ٹی وی کے ورثے کو شےئر کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں مختلف پروڈیوسرز کو پروگرام دےئے جا رہے ہیں ۔ایک گرینڈ شو بھی متوقع ہے ۔
Browse More Articles of Lollywood
سید شوکت حسین رضوی
Syed Shaukat Hussain Rizvi
اداکار رحمان
Actor Rehman
سنتوش کمار
Santosh Kumar
نمی ۔ معروف فلمی اداکارہ
Nimmi - Maroof Filmi Adakara
ریاض الرحمان ساغر
Riaz ur Rehman Saghar
اے حمید
A Hameed
Famous Showbiz Stars
Momal Sheikh
Hareem Farooq
Hassan Niazi
Sajal Ali
Shaan Shahid
Chris Pratt
Paul Dano
Iqbal Bano
Vaani Kapoor
Patrick Schwarzenegger
Jessica Alba
Zil-e-Huma
Showbiz News In Urdu
-
میری شادی کا جوڑا جل گیا تھا، کسی اور کا پہنا، سعدیہ امام کا انکشاف
-
کنگنا رناوت کا باندرا پالی ہل میں واقع بنگلہ ایک با ر پھر میڈیا کی زینت بن گیا
-
سلمان خان اور رشمیکا مندانا یورپ میں دو گانوں کی شوٹنگ کریں گے
-
فلم ’’استری ٹو‘‘ نے باہوبلی ٹو کے بعد ’’پٹھان‘‘ کو بھی مات دیدی
-
روہت شیٹھی نے فلم سنگھم اگین کا کلائمکس بدل ڈالا
-
فلم پیسے کے لئے نہیں جذبے کیلئے کرتا ہوں: اکشے کمار
-
اداکارہ زیبا محمد علی نے سالگرہ منائی
-
استاد امانت علی خان کی 50 ویں برسی 17 ستمبر کو منائی جائے گی