Oscar Award Yafta Wahid Janoobi Africi Adakara

Oscar Award Yafta Wahid Janoobi Africi Adakara

آسکرایوارڈ یافتہ واحد جنوبی افریقی اداکارہ

شہرہ آفاق ہالی وڈ کی اداکارہ چارلیز تھرون نے شوبز کو خیر باد کہنے کی تردید کردی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ

جمعہ 7 دسمبر 2018

فوزیہ طارق بٹ
شہرہ آفاق ہالی وڈ کی اداکارہ چارلیز تھرون نے شوبز کو خیر باد کہنے کی تردید کردی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ کیر ئیر کے عین عروج پر اداکاری کو کیسے چھوڑ سکتی ہوں ۔انہیں شائقین آج بھی سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔اس وقت تک فلمی کیر ئیر کو جاری رکھوں گی جب تک پر ستار پسند کریں گے ۔اداکارہ کی جانب سے طویل عرصے سے شوبز کو خیر باد کہہ کر واپس اپنے آبائی وطن جنوبی افریقہ جانے کی افوا ہیں سر گرم تھیں مگر اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک انٹر ویو کے دوران دو ٹوک الفاظ میں اس کی تردید کرکے تمام افوا ہوں کو غلط قرار دے دیا۔


لگ بھگ ایک دہائی قبل اداکارہ نے اپنے آبائی وطن جنوبی افریقہ کو چھوڑ کر امریکی شہریت لے لی تھی ۔وہ پہلی جنوبی افریقی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیتا ۔

(جاری ہے)

کئی معروف شخصیات کے ساتھ ان کی دوستی کے چرچے رہے مگر بات شادی تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہو گئی ۔ہنوز شادی سے محروم ہیں ۔ان کا دعویٰ ہے کہ رائٹ مین ابھی تک نہیں ملا ۔


جو نہی ملا شادی کرلوں گی ۔بچے شروع سے ہی ان کی بڑی کمزوری رہے ہیں ۔ان کا شمار ہالی وڈ کی ان فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے دولے پالک بچے گود لے رکھے ہیں ۔انسانی ایوارڈ بھی جیتا ۔نوے کی دہائی کی مقبول فلمز ”دی ڈیولزایڈووکیٹ ،مائٹی جیو ینگ اور دی کیڈر ہاؤس رولز سے شہرت کی سیڑھیوں پر قدم رکھا۔سیریل کلر ایلن ورانوس کے کردار پر فلمی ناقدین سے زبردست داد پائی ۔
بہترین اداکاری پر آسکرایوارڈ جیتا ۔
”نارتھ کنٹری “میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے پر انصاف کی طلبگار خاتون کے کردار پر دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگی جیتی ۔کئی ٹاپ منافع کمانے والی ہالی وڈ فلموں میں کام کیا جن میں ہیں کاک ،سنووائٹ ،دی ہنٹسمین پرومیتھیو س اور اٹامک بلونڈ شامل ہیں ۔مشکل میں گھڑی ہوئی خاتون جیسن ریٹمینز کی کامیڈی ڈرامہ ینگ ایڈلٹ اور ٹیولی میں عمدہ اداکاری پر دادو تحسین حاصل کی ۔
نئی صدی کے آغاز پر چارلیز تھرون نے ڈینور اینڈ ڈیلیلا پروڈکشن کمپنی بنائی ۔
ان کمپنی کے بینرتلے کئی فلمیں پروڈیوس کیں ۔ان فلموں میں خود بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ”دی برننگ پلین “ڈارک پلیسز“بھی شامل تھیں ۔2007میں اداکارہ نے امریکی شہریت لے لی ۔ٹائم نے انہیں اپنی سالانہ 100بااثر افراد کی شخصیات میں شامل کیا ۔چارلیز تھرون کی پیدائش جنوبی افریقی شہر بینونی میں ہوئی ۔
وہ گریڈا اور تھرون کی واحد اولاد ہیں ۔ان کی بچپن کی یادیں زیادہ خوشگوار نہیں ہیں ۔ان کے والد نشے میں ماں بیٹی پر سخت تشدد کرتے تھے ۔
چارلیز تھرون نے اپنے کیرئیر کا آغاز رقاصہ کی حیثیت سے کیا ۔16سال کی عمر میں ایک سالہ ماڈلنگ کا معاہدہ جیتا۔اسی دوران والدہ کے میلان اٹلی منتقل ہو گئیں ۔وہاں یورپ میں ایک سال ماڈلنگ کی پھر والدہ کے ہمراہ امریکہ واپس آگئیں جیفری بیلٹ سکول میں داخلہ لے لیا اور بیلٹ رقص میں مہارت حاصل کرنے لگیں لیکن گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے اسے کیرئیر نہ بنا سکیں ۔

19سال کی عمر میں لاس اینجلس منتقل ہو گئیں ۔ان کی والدہ نے اپنی بیٹی کا ون وے ٹکٹ خریدا تا کہ وہاں فلم انڈسٹری میں مقام بنا سکے ۔ابتدائی مہینوں میں ہالی وڈ بلیووارڈ بنک سے ایک چیک کیش کرانے کیلئے گئیں مگر کیشئر نے اسے کیش کرنے سے انکار کردیا ۔تھرون نے اس پر چلانا شروع کردی ۔ٹیلنٹ ایجنٹ جان کر ا سبائے ان کے عقب میں کھڑا تھا۔اس نے چارلیز تھرون کو اپنا بزنس کارڈ اور تربیتی سکول میں آنے کو کہا۔
بعد ازاں اس نے منیجر کی حیثیت سے اداکارہ کو فلمی سکرپٹ بنی بھجواتارہا ۔
افریقہ میں انسانی بھلائی کے کاموں پر انہیں یو این کی امن سفیر نامزد کیا گیا۔یہ اعزاز انہیں افریقی نوجوانوں کو ایڈز کیخلاف جنگ پر ملا ۔اقوام متحدہ کے صدر آنجہانی بان کی مون کی جانب سے انہیں جنوبی افریقہ میں خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑنے پر خدمات کو سراہا گیا ۔
خواتین پر جسمانی تشدد کیخلاف بھی وہ ایک موثر آواز بن کر ابھریں ۔خواتین کے حقوق کی کئی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ۔جانوروں کے حقوق کی تنظیم پیٹا کی بھی سر گرم ممبر رہیں ۔
پیٹا کی اینٹی فرایڈز مہم کا حصہ بھی رہیں ۔انسانی بھلائی کے کاموں کے لئے فنڈ ریز نگ پر 86ویں اکیڈمی ایوارڈ تقریب کے موقع پر ہیلی بیری کے ساتھ انکی خدمات کو بھی سراہا گیا ۔
چارلیز تھرون کئی بڑی کمپنیوں کی تشہری مہم کا حصہ رہیں ۔ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی گھڑیوں کی مہم کے ذریعے3ملین ڈالر کمائے۔ان کیخلاف ایک کمپنی کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی دائر ہوا جو بعدازاں باہمی رضا مندی سے طے کرلیا۔
چارلیز تھرون آسکرایوارڈ جیتنے والی جنوبی افریقہ کی واحد اداکارہ ہیں ۔2007ء میں امریکی شہریت اختیار کی مگر اپنے آبائی وطن جنوبی افریقہ کی شہریت کو بھی برقرار رکھا ۔
اداکارہ کو بچپن سے ہی بچوں سے بے پناہ رغبت تھی ۔مارچ2012 کو ایک لڑکا گودلیا جبکہ 2015ء میں ایک لڑکی کو اپنایا۔2002ء کی فلم ”ٹریپڈ “کی عکس بندی کے دوران ان کی آئرش اداکار سٹیورٹ ٹاؤن سینڈ سے دوستی ہوئی ۔دونوں لاس اینجلس اور آئرلینڈ میں اکٹھے رہائش پذیر بھی رہے مگر 2010ء میں راستے جدا کرلئے ۔
دسمبر 2017ء چارلیز تھرون کی امریکی اداکار سین پین سے دوستی کے چرچے ہوئے ۔
دسمبر 2014ء میں منگنی کا اعلان بھی کیا مگر اگلے سال جون میں اداکارہ نے منگنی توڑنے کا اعلان کردیا ۔بچپن میں اداکارہ یرقان کے مرض کی وجہ سے دانتوں کے مرض میں مبتلا ہو گئیں ۔یک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 11سال کی عمر تک ان کے دانت ہی نہیں نکلے تھے ۔انٹی بائیوٹیک کے بیجا استعمال کی وجہ سے انہیں دانتوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمنی برلن میں گرنے کی وجہ سے ان کی گردن کے ڈسک بل گئی ۔انہیں ایک ماہ تک نیک بریس پہننا پڑا ۔2009ء میں انہیں معدے کا وائرس تشخیص ہوا ۔فلم ”دی روڈ“کی عکس بندی کے دوران وہ اپنا وو کل کا رڈ زخمی گرابیٹھیں ۔بچپن ہی سے چارلیز تھرون اور ان کے والدہ گریڈامرٹز نیند کے مرض میں مبتلا تھیں ۔نیند کیلئے کھانے میں نشہ آور اشیاء ملا کر کھانا پڑتی ۔میڈیا کی کڑی تنقید پر انہیں نشے سے توبہ کرنا پڑی ۔

Browse More Articles of Hollywood