Lahore Mein Fashion Show

Lahore Mein Fashion Show

لاہور میں فیشن شو

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ملک کے ثقافتی مرکز لاہور کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں گزشتہ ہفتے ایک بڑی ثقافتی تقریب

منگل 11 دسمبر 2018

سیف اللہ سپرا
پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ملک کے ثقافتی مرکز لاہور کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں گزشتہ ہفتے ایک بڑی ثقافتی تقریب فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوئی یہ تقریب تین روزہ فیشن شو پر مشتمل تھی جس میں مشرقی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔

شو کے پہلے دن کا آغاز پینٹین ہیئر شو سے ہوا جس کے ملبوسات نتاشا کمال نے ڈیزائین کئے جبکہ اس سیگمنٹ کی اسٹائلنگ مہک سعید نے کی ۔

اس سیگمنٹ میں معروف گلوکارہ زوئی وکا جی کی خاص پرفارمنس بھی قابل ذکر ہے ۔ ہیئر شو کے بعد معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد نے اپنا انتخاب بعنوان ’’بادشاہ بیگم ‘‘ پیش کیا۔یہ انتخاب معروف مغل ملکہ نورجہاں کو خراج تحسین تھا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ڈیزائنر عائشہ عمران نے اپنا انتخاب داستان عشق کے نام سے پیش کیا‘ یہ انتخاب مغلیہ دور سے متاثر تھا ۔

عمران راجپوت کا انتخاب ’’سرخاب‘‘ بھی مغلیہ دور کی شان و شوکت سے متاثر تھا جس کے بعد ریما احسن نے اپنا انتخاب ’’داستان‘‘ پیش کیا ۔ پہلے دن کے پہلے شو کا اختتام تبسم مغل کے انتخاب ’’رومانٹک میوزنگز‘‘ سے ہوا ۔پہلے دن کے دوسرے شو کا آغاز ارسلان اقبال کی پیش کش ’’کلاسک ون پوائنٹ او‘‘ سے ہوا جس کے بعد انصب جہانگیر نے اپنا انتخاب ’’دل آرائ‘‘ ناظرین کے سامنے پیش کیا۔
اس کے بعد ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اپنا انتخاب ’’شہنائی‘‘حاضرین کے سامنے پیش کیا ۔پہلے روز کی تقریبات کا اختتام سحر عاطف کے انتہائی خوبصورت انتخاب ’’ماہ نو‘‘ سے ہوا جسے حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا ۔

پہلے دن ماورہ حسین اور کیو وائی ٹی نے نیلوفر شاہد کے شو اسٹاپر پیش کئے جبکہ منشاء پاشا اور سنبل اقبال ڈیزائنر عائشہ عمران کے شو اسٹاپرز کے طور پر جلوہ گر ہوئیں۔
بلال عباس خان نے عمران راجپوت کے لئے واک کی جبکہ حریم فاروق نے ریما احسن کے ملبوسات کے ذریعے ریمپ پر جان ڈالی۔نئے ڈرامہ سیریل ـــــآـــنگن کے دومرکزی کرداروں سونیا حسین اور احسن کے ساتھ گوہر رشید اور کبری خان نے تبسم مغل کے شو اسٹاپرز کو رونق بخشی جبکہ شہزاد نواز اور عمر شہزاد نے ارسلان اقبال کے لئے ریمپ پر واک کی۔ معروف اداکارہ بشری انصاری اپنی بیٹی میرا انصاری کے ہمراہ انصب جہانگیرکے شو اسٹاپرز کے طور پر پیش ہوئیںجبکہ عائزہ خان نے فائزہ ثقلین کے شو اسٹاپر کو رونق بخشی۔
برائیڈل ویک کے پہلے روز ’’رنگ آف پاکستان ‘‘ ریسلنگ چمپئن شپ میںشرکت کے لئے آئے ہوئے پروفیشنل انٹرنیشنل ریسلرز کا سرپرائز وزٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔ اس موقع پر برطانیہ کے ٹائینی آئرنــــــــ،الجیریا کے یاسین عثمانی، بلجئم کے برنارڈ ونڈیم، فرانس کی میلا شمد، کینیڈا کی کے سی سپینیلی، پاکستان کے واحد پروفیشنل ریسلر اور رنگ آف پاکستان کے چمپئین بادشاہ پہلوان خان، اٹلی کے ریڈ اسکوارپین اور الجیریا کے ایڈم بنسیبا کے علاوہ رنگ آف پاکستان کے آرگنائزر عمران شاہ نے حاضرین اور پاکستانی عوام کا بھرپور شکریہ بھی ادا کیا۔
پہلے دن کے شاندارشو کے بعد پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کا دوسرا روز بھی انتہائی دلچسپ رہا ۔حسب روایت سولہویں ایڈیشن میں بھی برائیڈل کیٹیور ویک کے انتہائی شاندار اسٹیج نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا جسے دوسرے دن کے لئے بطور تبدیلی کے عمل سے گزارا گیا ۔سہہ روزہ فیشن شو کے دوسرے روز بھی ملک کے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیا۔
پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن کا آغاز زگی مینز ویئر کے ’’بردہ‘‘ سے کیا گیا جس کے بعد عائشہ سعدیہ ڈیزائن ہائوس کی جانب سے ’’جیولز آف سیکریٹ گارڈن‘‘پیش کیا گیا ۔ معروف ڈیزائنر فائقہ کریم نے اپنا انتخاب ’’لسبن‘‘ حاضرین کے سامنے پیش کیا جسے زبردست انداز میں سراہا گیا ۔ دوسرے دن کے پہلے شو کا اختتام معروف ریٹیل برانڈ رائل ٹیگ کے انتخاب ’’ونٹر اسٹوریز2018-19ء ‘‘ سے ہوا

دوسرے دن کے دوسرے شو کا آغاز معروف برائیڈل ڈیزائنر عمشا بائے عظمی بابر کے نئے برائیڈل کلیکشن ’’محبت نامہ‘‘ سے ہوا جس سے دیکھنے والے انتہائی محظوظ ہوئے ۔
اس کے بعد ایورتھین بائے سمر نے اپنا انتخاب ’’آشنا‘‘ پیش کیا جبکہ حارث شکیل اپنے انتخاب ’’خواب دیدہ ‘‘ کے ساتھ ریمپ پر جلوہ افروز ہوئے ۔ دوسرے روز کا اختتام ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو کے انتخاب ’’ہیئر ‘‘ سے ہوا ۔

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے روز بھی معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کیا گیا۔
دوسرے دن کا اسٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا جس میں ایمن خان اور منیب بٹ نے عائشہ سعدیہ ڈیزائن ہائوس کے شو اسٹاپرز زیب تن کئے جبکہ فائقہ کریم کے لئے نئے ریلیز ہونے والی فلم پنکی میم صاحب کی کاسٹ کرن ملک اور ہاجرہ یامین نے کیٹ واک کی۔ معروف اداکار فیصل قریشی نے ریٹیل برانڈ رائل ٹیگ کا شو اسٹاپر پیش کیا جبکہ سوپر اسٹار صبا قمر اور سوشل میڈیا کی معروف جوڑی زید علی ٹی اور یمنی علی ٹی نے معروف برائیڈل ڈیزائنر عمشا بائے عظمی بابرکے شو اسٹاپرز زیب تن کئے۔
معروف اداکارہ عروہ حسین نے ایورتھین بائے سمرکے لئے کیٹ واک کی جبکہ حرا مانی نے ڈیزائنر حارث شکیل کا شو اسٹاپر پیش کیا۔ شو کا اختتام میرا خان نے ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو کے انتخاب پر واک کر کے کیا۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2018ء کی کوریوگرافی ماضی کی مقبول سپرماڈل ونیزہ احمد علی نے کی جبکہ اسٹائلنگ کی ذمہ داری نبیلہ نے ادا کی جبکہ جیولری پارٹنر حمنی عامر ہیں ‘شو کے ہیئر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری نبیلہ(این پرو اور این جینٹس ) کی ہے۔
لاہور میں منعقدہ اس سہہ روزہ فیشن شو کے آخری دن بھی ملک کے ممتاز اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرزکی جانب سے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیا۔ فیشن شو کے آخری روز بھی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے جانے پہچانے چہروں نے مختلف ڈیزائنرز کے لئے کیٹ واک کی۔

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے دن کا آغازڈیزائنزنکی نینا کے انتخاب ’’کیٹلینا‘‘ سے ہو،یہ انتخاب کیوبن آرکیٹکچراور کلچر سے متاثر تھا جس کے بعد انس ابرار نے اپنا کلیکشن ’’قوس و قزاح ‘‘ کے عنوان سے پیش کیا۔
ڈیزائنر مرتضی حسین کی جانب سے ’’میر‘‘ پیش کیا گیا جبکہ تیسرے دن کے پہلے شو کا اختتام احسن مینز ویئر کے انتخاب سے ہوا۔برائیڈل ویک کے تیسرے دن کے آخری شو کا آغاز معروف برائیڈل ڈیزائنر مہدی سے ہوا جنہوں نے اپنا انتخاب ’’گارڈن آف ایووبرائیڈل کلیکشن 2018-19ئ‘‘ پیش کیا ۔مہدی کے بعد منیب نواز نے اپنا مجموعہ ’’فرض کرو ‘‘ پیش کیا جو کہ معروف مزاحیہ شاعر ابن انشاء کو خراج تحسین تھا۔
اس سہہ روزہ برائیڈل ویک کا اختتام کیٹیور کے بادشاہ ایچ ایس وائی کے خاص مجموعے بعنوان ’’شاہ ‘‘ پر ہوا۔ یہ انتخاب ایچ ایس وائی اور ہیرس ٹوئڈہی برائیڈس کے اشتراک سے پیش کیا گیا ۔پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے تیسرے دن کا اسٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا جس میںاقراء عزیز اور یاسر حسین نے نکی نینا کے شو اسٹاپرز زیب تن کئے۔ اداکارہ نیلم منیر نے انس ابرار کے لئے کیٹ واک کی جبکہ پرواز ہے جنون کی ہیروئن ہانیہ عامر اور ابھرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر نے منیب نواز کے شو اسٹاپرز پیش کئے جبکہ گلوگارہ زیب بنگش نے پرفارم کیا۔ معروف گلوکارہ ماورہ حسین نے کیٹیورکے بادشاہ حسن شہریار یاسین کا شو اسٹاپر پیش کیا۔

Browse More Articles of Fashion