Taqdeer Ki Rerecording Mukammal

Taqdeer Ki Rerecording Mukammal

تقدید کی ریکارڈنگ مکمل

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پی ٹی وی کی خصوصی نشریات ایمان افروز اور قابل فخر تھیں ۔

بدھ 12 دسمبر 2018

پی ٹی وی کی سالگرہ منائی گئی
محمد الیاس اعوان
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پی ٹی وی کی خصوصی نشریات ایمان افروز اور قابل فخر تھیں ۔ڈائریکٹر پروگرامز اور ان کی ٹیم نے لاجواب نشریات پیش کیں خصوصاً اسلام آباد سینٹر کی جی ایم کنول مسعود اس حوالے سے سر فہرست رہیں ۔دوسری قابل ذکر تقریب خواتین کی محفل میلاد تھی جو ایوان صدر میں ہوئی اور اسے قومی چینل سے دکھایا گیا۔


اس ایمان افروز تقریب میں مشہور خواتین نعت خوانوں نے شرکت کی اور سماں باندھا،اس میں خاتون اوّل بھی خواتین کی توجہ کا مرکز رہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کی بیگم اور پی ٹی وی ہوم کی جنرل مینجر کنول مسعود بھی موجود تھیں ،وہ خواتین کی محفل میلادکی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس کے کو پروڈیوسر راجہ فاروق حیدر اور اعجاز خٹک تھے ،اس بار محفل میلاد میں خصوصی طور پر سویٹ ہوم ،فیض اسلامیہ ایس او ایس کے طلبا وطالبات کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔


اس میلاد شریف کی فیڈبیک بھی بہت اچھّی آئی ہے ۔تیسری تقریب کل پاکستان مقابلہ نعت ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی جو براہ راست دکھائی گئی۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور نور اللہ قادری تھے ،چےئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان بھی موجود تھے ۔اوّل ،دوئم اور سوئم آنیوالے طلباوطالبات کو انعامات اور نقد کیش سے نوازا گیا۔

اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ افسر تعلقات عامہ عامر جہانگیر راجہ اور حسن جعفری بھی موجود تھے ۔ایمان افروز نعتیہ تقریب کے پروڈیوسر نسیم احمد عارف تھے ،ارشد خان نے نسیم احمد عارف کو کامیاب تقریب پر مبارکباد دی ہے ۔
26نومبر پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کا دن ہے ،26نومبر 1964ء کو پی ٹی وی کا لاہور سے آغاز ہوا تھا۔اس بار بھی پی ٹی وی نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی ،”رفاقتوں کے 54سال “خصوصی ٹرانسمیشن میں رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے جن میں ماضی کے یادگارپروگرام بھی شامل تھے ۔
مقبول پروگرام بریک فاسٹ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ایم ڈی سمیت مختلف شعبوں کے سربراہوں نے شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔
تقریب میں صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔سید تو ثیق حیدر نے اس موقع پر خوبصورت گفتگو کی ۔ڈرامہ سیریل ”تقدیر“کی ریکارڈنگ راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہوئی ۔جان ریمبو ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں ،اس میں راولپنڈی کے فنکاروں نے بھی عمدہ پرفارمنس دی جن میں باطن فاروقی ‘شہزادہ غفار ،فقیر حسین ‘علی شان ‘سپنا شاہ ‘سجاد حسین اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔

”لمحہ “پی ٹی وی ہوم کا لانگ پلے ہو گا جسے شاہد نذیر خان نے تحریر کیا ہے جبکہ فہیم شاہ اس کے پروڈیوسر ہیں جو ماضی میں لاہور اور کوئٹہ سے یادگار ڈرامے پیش کر چکے ہیں ۔فہیم شاہ نے بتایا کہ ہم خوبصورت لوکیشنز پر اس کی ریکارڈنگ کریں گے ،کاسٹنگ مکمل ہوتے ہی ریکارڈنگ شروع کر دی جائے گی۔اس ڈرامہ میں ہوس کے پجاریوں کو موضوع بنایا گیا ہے ۔

آج کل پھر راولپنڈی میں تھیٹر ڈراموں کی بہار ہے بالخصوص راولپنڈی آرٹس کونسل فنکاروں کیلئے خاصا زرخیز بن چکی ہے۔پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی خاصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنایا جائے گا۔
راولپنڈی آرٹس کو نسل میں ایک خوبصورت ڈرامہ ”مسٹرفراڈےئے“پیش کیا گیا جس کے پروڈیوسر نعیم ٹوٹا راولپنڈی اسلام آباد کے اچھّے فنکار ہیں ۔
ہدایات معروف فنکار انجم ملک نے دی ہیں ،تحریر اظہر کا مل کی تھیں ۔اس کے نمایاں فنکاروں میں انجم ملک ‘شہزاد مغل ‘وقاص و کی ‘نعیم ٹوٹا‘سہیل بٹ ‘نعیم ببا‘عینی بخاری ‘علی شان ‘اظہر کیانی ‘زاہدہ چودھری اور ریحانہ ملک شامل تھیں ۔اظہر کیانی اور شہزاد مغل نے اچھّی ادکاری کی،نعیم ببانے بھی حاضرین کو خوب ہنسا یا۔
عینی بخاری خاصے عرصے بعد سامنے آئی ہیں اور انہوں نے ٹیلی فلم ”سر پرائز “میں بے وفا بیوی کا کردار خوبصورتی سے نبھایا تھا۔
پی ٹی وی کے کئی ڈراموں میں بھی کام کیا تھا۔آج کل ثقافتی اداروں میں کمر شل ڈرامہ پیش کرنے کا سوچا جارہا ہے اور اکثر جگہ یہ بات زیر بحث لائی جارہی ہے کہ حکومت سرکاری ثقافتی اداروں میں کمر شلزاِزم کو فروغ دیتے ہوئے مفت ڈرامے دکھانا بند کرے ۔
اس پر یہی کہا جا سکتا ہے کہ لوگوں سے یہ سستی تفریح نہ چھینی جائے ۔
اگر ان قومی اداروں میں بھی لوگ ٹکٹ خرید کر آئیں گے تو پھر ان اداروں میں اُلو ہی بولیں گے ۔اس طرح کی غلطیاں موجودہ حکومت کو نہیں کرنی چاہئیں ۔یہ ادارے حکومت کا چہرہ اور بازو ہوتے ہیں کیونکہ یہ ادارے ملک میں ایک سوچ اور فکر کو فروغ دیتے ہیں ۔اگر ان اداروں کو کمر شل کر دیا گیا تو پھر اچھی سوچ اور فکر کو کیسے پروان چڑھایا جائے گا۔

بزرگ فنکار سجاد کشور نے ریڈیو ،ٹی وی اور فلم کے لئے طویل خدمات دیں ،اب وہ خاصے بزرگ ہو چکے ہیں اور ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں سکتے ۔یہ لوگ ہمارا سرمایہ ہیں ۔پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں حال ہی میں پانچ لاکھ روپے دےئے گئے ہیں ۔صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے گز شتہ دنوں راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب میں انہیں پانچ لاکھ امداد کا چیک پیش کیا۔

راولپنڈی آرٹس کونسل اور پی این سی اے سجاد کشور پر امدادی پروگرام پیش کر چکا ہے ،اب پی ٹی وی کو بھی ان پر امدادی پروگرام پیش کرنا چاہئے۔پی ٹی وی سے ان کا ڈرامہ ”وارث“ان کی شناخت بنا تھا،ان کی اہلیہ آمنہ نازلی بھی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عظیم فنکارہ رہی ہیں ۔راولپنڈی گوجر خان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اور صحافی فیصل عرفان سے گزشتہ دنوں ملاقات ہوئی ،وہ پوٹھوہار کے ڈرامہ نگاروں کے حوالے سے ایک کتاب لکھ رہے تھے جس میں ان ڈرامہ نگاروں کے کام کو اُجاگر کیاجائے گا۔
فیصل عرفان پوٹھو ہاری آکھان اور کہا وتوں کو بھی اکٹّھا کرکے ایک کتاب میں یکجا کررہے ہیں جس سے آنیوالے طالب علموں کو رہنمائی حاصل ہو گی ۔
فیصل عرفان نے بتایا کہ پوٹھوہار کا خطہ ذہنی طور پر زرخیز لوگوں کا علاقہ ہے جہاں آل عمران جیسے لچنڈلوگ موجود ہیں اور میں اپنی ماں بولی زبان میں کوئی خاص کام کرنا چاہتا ہوں ۔مجھے پوٹھوہاری ڈراموں اور فلموں کی بھی آفر ہے ،فیصل عرفان نوائے وقت اسلام آباد سے وابستہ ہیں ۔
”اندیشے “کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری ہے ،13اقساط پر مشتمل اس ڈرامہ پروڈیوسر کو سونیا ارشاد احمد پروڈیوس کررہی ہیں جبکہ اسے عاطف صدیقی نے تحریر کیا ہے ۔
”اندیشے “بچّوں کے نفسیاتی رویوں پر مبنی کہانی ہے جس میں ماہر نفسیات کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو بچوں اور والدین کو مفید مشورے بھی دیں گے ۔سونیا ارشاد نے ماضی میں بچوں اور بڑوں کیلئے کئی لا جواب پروگرام ‘شوز اور ڈرامے کئے ہیں ۔”کڑیاں ٹک ٹاک “ریالٹو تھیٹر میں پیش کیا گیا جسے دیکھنے والوں نے پسند کیا ،تحریر وہدایات لالہ یار محمد خان کی ہیں جس میں اسلم مستانہ ‘ساجد خان ‘ظفر باوا‘جہانگیر خان ‘فریحہ خان اور اداچودھری نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood