Queen Of Pop Lady Gaga

Queen Of Pop Lady Gaga

کوئین آف پوپ لیڈی گاگا

گولڈن گلوب ایوارڈ کیلئے نامزدگی انکا معمولی کارنامہ نہیں

جمعہ 21 دسمبر 2018

فوزیہ طارق بٹ
کہتے ہیں کہ فنکاری سیکھنے سے نہیں آتی بلکہ فنکار تو پیدائشی ہوتا ہے ۔یہ بات اگر شہرہ آفاق پوپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے بارے میں کہی جائے تو بیجا نہ ہو گی ۔32سالہ لیڈی گاگا نے اپنا فنی سفر گلوکاری سے شروع کیا مگر اب اداکاری کی طرف بڑی کامیابی سے سفر طے کیا ہے ۔کئی گریمی ایوارڈز کی فاتح لیڈی گاگا کو عمدہ اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ کی نامزدگی ملی ہے جس پر وہ پھولے نہیں سما رہیں ۔


انہیں یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ کو نامزدگی کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔گو لڈ ن گلوب ایوارڈ کیلئے نامزدگی کو وہ اپنے پر ستاروں کی محبت کا شاخسانہ قرار دیتی ہیں ۔انہیں یہ نامزد گی نئی فلم ”اے سٹار ازبورن “پر ملی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ فلم بہترین موشن پکچرز کی کیٹیگری میں بھی نامزدگی حاصل کر نے میں کامیاب رہی۔
لیڈی گاگا کا اصلی نام سٹیفی جوانی انجلینا گر مینا وٹا ہے ۔

گلوکاری کے ساتھ گیت نگاری اور اداکاری میں بھی نام کمایا۔ٹین ایج میں گلوکاری میں قدم رکھا جبکہ سکول کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نیویارک یونیورسٹی سے کلیبوریٹوآرٹس پراجیکٹ 21میں داخلہ لیا مگر میوزک کیرئیر کی وجہ سے اسے خیر باد کہہ دیا ۔”دی فیم “پہلے میوزک البم سے شہرت کی سیڑھی پر قدم رکھا۔
دوسرا البم ”بورن دس وے“ 2011ء میں ریلیز کیا جو امریکی بل بورڈ 200پر فائز ہوا جبکہ ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی ہفتے میں 1ملین کا پیاں امریکہ بھر میں فروخت ہوئیں ۔
ان کا تیسرا البم ”آرٹ پوپ “امریکی بل بورڈ چارٹ پر نمبرون پوزیشن پر فائز ہوا۔لیڈی گاگا فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں ۔منی سیریز امریکن ہاررڈرامہ ”ہوٹل “میں مرکزی کردار کئے ۔وہ واحد امریکی خاتون پوپ گلوکارہ ہیں جن کے ایک ہی سال 2010ء میں پانچ سنگل گانے نمبرون پوزیشن پر فائز ہوئے ۔اس کا سنگل گانا ”شیلو “سات ممالک میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوا اور کئی ایوارڈز بھی جیتے۔

لیڈی گاگا کا شمار دنیا کی مقبول ترین پوپ گلوکاراؤں میں ہوتا ہے ۔انہیں کئی حوالوں سے ہم عصر پاپ گلوکاراؤں پر برتری حاصل ہے ۔ان کے البمز کی 27ملین کا پیاں جبکہ 146ملین سنگل گانے فروخت کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔وہ پوپ میوزک کی تاریخ میں سب سے زیادہ البم کی فروخت کا ریکارڈ قائم کرنیوالی گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں ۔
ان کے کئی اعزازات بشمول گنیز ورلڈ ریکارڈ ز ،چھ گریمیز،تین برٹ ایوارڈز اور سانگ رائٹرز ہال آف فیم اور کونسل آف فیشن ڈیزائنرز آف امیریکہ جیسے اعزازات جیت چکی ہیں ۔
وہ سانگ رائٹرز ہال آف فیم کی افتتاحی آئیکن ایوارڈ کی فاتح بھی قرار پائیں ۔ان کے کئی سنگل گانوں نے دنیا بھر میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔کیرئیر کے ابتدائی تین ورلڈ ٹور میں فروخت ہونیوالے 3.2ملین ٹکٹس کی مد میں 300ملین کمائی کی ۔
بل بورڈ میگزین کے سرورق پر کئی مرتبہ چھپیں ۔2015ء میں انہیں ویمن آف دی ائر قرار دیا گیا ۔وہ آٹھ امریکی ڈیجیٹل سنگلز آرٹسٹ میں سے ایک ہیں جوریکارڈنگ انڈسٹری کے6ملین سرٹیفائی یونٹس کی حقدار قرار پائی ۔
وہ پہلی خاتون گلوکارہ ہیں جنہوں نے ریا سے ڈیجیٹل ڈائمنڈ ایوارڈ سر ٹیفکیشن حاصل کی ۔اس کے علاوہ تین گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کے دو ڈائمنڈ سر ٹیفائی سانگ ہیں ۔وہ واحد گلوکارہ ہیں جن کے دو گانے 7ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کئے گئے ۔
رولنگ سٹون نے 2011ء میں لیڈی گاگا کو ”کوئین آف دی پوپ “قرار دیا ۔وی ایچ ون نے انہیں میوزک کی عظیم ترین گلوکاراؤں میں چوتھی پوزیشن پر فائز کیا ۔
نیشنل میوزیم وارسا کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر عارضی نمائش ”ایلیو یٹڈ“کا اہم حصہ تھیں ۔لیڈی گاگا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک پھڈے باز خاتون ہیں اکثر مختلف ایشو پر توجہ حاصل کرنے کیلئے تنازعات کھڑے کر دیتی ہیں ۔ایسا صرف شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا۔
لیڈی گاگا ہم جنس پرستوں کی زبردست سپورٹر ہیں ۔اپنی ابتدائی کا میابیوں کو ہم جنس پرست دوستوں کے نام کیا۔
2009ء واشنگٹن میں ہونیوالے نیشنل ایکویلٹی مارچ کی حمایت میں آواز اٹھائی۔ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈ2010ء میں چار ہم جنس پر ست سابق فوجیوں کے ہمراہ شرکت کی ۔لیڈی گاگا نے اپنے پر ستاروں پر زور دیا تھا کہ وہ یوٹیوب کے ذریعے ہم جنس رستوں کیخلاف امریکی سینیٹرز سے رابطہ کرکے امتیازی پالیسی کو مسترد کردیں ۔جون 2016ء میں نائٹ کلب میں ہم جنس پرستوں کیخلاف ہونیوالی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔
ان پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونیوالے 49افراد کا نام اپنی تقریر میں بلند آواز میں پڑھا تھا ۔
سنگل گانے ”وائی آردی ورلڈ25“میں جلوہ گر ہونے کی دعوت سے انکار کیا کیونکہ ان دنوں وہ ورلڈ ٹور کی ریہر سل کررہی تھیں تا کہ ہیاٹی زلز لے کے متاثرین کیلئے فنڈ ریز نگ کرسکیں ۔ریڈیوسٹی میوزک ہال کنسرٹ سے حاصل ہونیوالی آمدنی زلزلہ متاثرین کے فنڈ اور تعمیر نو کے کاموں کیلئے وقف کردی تھی ۔
آن لائن سٹور کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدنی بھی متاثرین زلزلہ کیلئے عطیہ کی ۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اس مد میں ہاف ملین ڈالر آمدنی حاصل ہوئی ۔جاپان میں آنیوالی سونامی کے متاثرین کیلئے بھی ڈیڑھ ملین فنڈز اکٹھے کئے ۔جاپان میں ہونیوالے ایم ٹی وی شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد جاپانی ریڈ کر اس کیلئے فنڈز اکٹھے کرنا تھا ۔
ہری کین سینڈی کے متاثرین کیلئے امریکن ریڈ کر اس کو 1ملین ڈالر رقم عطیہ کی تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے ۔ایڈز اور ایچ آئی دی کیخلاف جنگ کیلئے نہ صرف فنڈ خود ریزنگ مہم چلائی بلکہ ذاتی جیب سے بھی بھارتی رقم عطیہ کی ۔کاسمیٹک کی مختلف میک اپ چین متعارف کرائیں جس سے 202ملین ڈالر آمدنی ہوئی جس کا مقصد ایڈز اور ایچ آئی وی کیخلاف جنگ لری جا سکے ۔

اپریل 2016ء کووائس پر یذیڈنٹ جو بائیڈن کی حمایت سے بائیڈن اٹ آن ایس مہم میں شرکت کی جس کا مقصد تنظیم کے ایماپر کا لجز کیلئے سفر کرنیوالے 250کا لجز کے اڑھائی لاکھ طالب علموں کو سفری سہولیات مہیا کرنا تھا ۔اڑھائی ماہ بعد گلوکارہ نے انڈونیشیا میں ہونیوالی مےئرز کا نفرنس میں شرکت کی ۔وہاں دلائی لامہ کے ساتھ ہو نیوالی اپنی ملاقات میں دنیا کو پرامن اور امن کا گہوارہ بنانے کے موضوع پر گفتگو کی ۔

2012 میں لیڈی گاگا نے ”بورن دس وے فاؤنڈیشن “ایک غیر نفع بخش تنظیم قائم کی جس کا مقصد نوجوانوں کو بااثر بنانا تھا ۔امریکی سیکرٹری برائے ہیلتھ اینڈ ہیومن سزوسز کیتھلین سپیلس سمیت کئی نامور شخصیات نے اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔اس کے علاوہ بھی بے شمار انسانی بھلائی کا کام لیڈی گاگا کے کریڈٹ پر ہیں ۔لیڈی گاگا کے اثاثوں کی مالیت 275ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ ان کے دنیا کے اہم ترین شہروں میں ذاتی بنگلے بھی موجود ہیں ۔ان کے ٹیلر کینی کے ساتھ 2010ء سے 2016ء تک دوستی کے چرچے رہے ۔انہیں کئی پبلک مقامات پر بھی اکٹھے دیکھا گیا ۔

Browse More Articles of Hollywood