Kelly Jean

Kelly Jean

کیلی جینر

فنکاروں کے خاندان کی اہم ترین فرد فوربز کی مہنگی ترین ماڈل بننا ان کیلئے آسان نہ تھا

جمعہ 11 جنوری 2019

 فوزیہ طارق بٹ
پرانی کہاوت ہے کہ اداکاری یا فنکاری سیکھنے سے نہیں آتی بلکہ فنکار پیدائشی ہوتا ہے مگر یہ بات فنکاروں کے خاندان سے تعلق رکھنے والی کیلی جینر پر فٹ نہیں بیٹھی ۔اس نے اپنی فیملی کو شوبز میں کامیابی کیلئے سیڑھی کے طور پر استعمال نہیں کیا بلکہ آج جس مقام پر ہیں وہ ذاتی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔فوربز کی تازہ ریلیز ہونیوالی فہرست میں انہیں 2018ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی ماڈل قرار دیا گیا ۔

23سالہ کینڈل جینر کی چھوٹی بہن کیلی جینر بھی شوبز کا معروف نام ہیں ۔
سوشل میڈیا پر دونوں بہنوں کے چرچے ہیں ۔ان کی والدہ کرس جینر بھی اداکاری میں معروف نام ہیں جبکہ ان کے والد کیٹلائن جینر (بروس جینر)بھی معروف سپورٹس مین ہیں ۔

(جاری ہے)

کینڈل جینر نے پچھلے سال 22.5ملین کمائی کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ان کی کمائی کا بڑا حصہ معروف برینڈ کے ساتھ معاہدوں سے حاصل ہوا۔


سوشل میڈیا پر پرستاروں کی بڑی تعداد ہمیشہ ان کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں ۔ان کے پر ستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔2014-2015ء کینڈل جینر کے کیرئیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب پہلی مرتبہ شہرت کی سیڑھی پر قدم رکھا ۔کئی معروف فیشن ڈرائنرز کیلئے نیویارک ،ملن ،پیرس فیشن ویک میں ماڈلنگ کی ۔کئی معروف کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسڈر بھی رہیں ۔
2015ء فوربز کی ٹاپ کمائی کرنیوالی ماڈلز میں لگ بھگ 4ملین ڈالر کمائی کے ساتھ سر فہرست قرار پائیں ۔پیپسی کو لا کی اشتہاری مہم میں بھی بھاری معاوضے پر حصہ لیا۔
ایک محتاط اندازے کے تحت 2017ء میں انسٹا گرام پر دنیا کی 15مقبول ترین شخصیات میں شامل تھیں جن کی سب سے زیادہ پیروی کی گئی ۔کینڈل جینر لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں اور وہیں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا۔
ان کے والد ریٹائرڈ اولمپکس ڈیکتھلیٹ چیمپئن کیٹلائن جینر جبکہ والدہ کرس جینر معروف ٹی وی شخصیت ہیں ۔ان کے نام کا درمیانی حصہ والدہ کی بہترین دوست نکولس براؤن سمپسن کو خراج تحسین ہے جوان کی پیدائش سے پہلے انتقال کر گئی تھیں ۔ان کی پرورش سٹیپ فیملی میں ہوئی ۔نیھالی کی طرف سے وہ رائلٹی ٹی وی سلیبرٹیز کم،کھول ،کورٹنے اور راب کا دنیشان کی سوتیلی بہن ہیں ۔

کینڈل جینر نے ماڈلنگ میں 14برس کی عمر میں قدم رکھا۔ماڈلنگ کیرئیر کے آغاز میں ہی کئی معروف میگزین کے سرورق پر چھپنے کا اعزاز حاصل کیا۔وکٹوریہ سیکرٹ فوٹو گرافر رسل جیمز کے ساتھ نومبر 2012ء میں ایڈیٹوریل ورک اور جوائنٹ پراجیکٹ کیلئے ٹیم تشکیل دی ۔2013ء اور 2014ء کے دوران ان کے مشترکہ کام کو کئی مشکل صورتحال سے گزرنا پڑا۔فیشن اور سوسائٹی مینجمنٹ کے حوالے سے بھی کینڈل جینر نے خاصا کام کیا اور فیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کیلئے کام کیا۔
جینر نے 2014ء میں چینل پبلک ریلیشنز ایونٹ میں بھی حصہ لیا۔
کینڈل جینر نے اپنے رائلٹی ٹی وی کیرئیر کا آغاز 2007ء میں معاون اداکارہ کی حیثیت“ سے کیا ۔کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔پچھلے سال جون میں ریلیز ہونیوالی فلم ”اوشن 8“میں بھی جلوہ گر ہوئیں ۔سیونٹیز میگزین نے کینڈل جینر اور کیلی جینر کو 2011ء کی سٹائل سٹارز قرار دیا اور انہیں میگزین کی سٹائل ایمبیسڈرزبنی منتخب کیا۔

2014ء میں جینر سسٹرز نے مشترکہ ناول ریبلز،سٹی آف انڈراگھوسٹ فوٹو گرافر کے ساتھ کو مصنف کی حیثیت سے لکھی۔پیپل میگزین نے انہیں 40موسٹ بیوٹی فل شخصیات میں شامل کیا اور 9اپریل2014ء کے شمار ے کے سرورق پر چھپا۔پیپل میگزین نے جینر سسٹرز کو سال کی 30سب سے بااثر ٹین سسٹرز میں شامل کیا۔دسمبر 2014ء میں گلوگل نے جینر کو سال کی دوسری سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی ماڈل کے درجے پر فائز کیا۔

ایف ایچ ایم نے انہیں اپنی سالانہ 100خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل کیا۔کینڈل جینر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک شاہ خرچ خاتون ہیں ۔پر تعیش بنگلوں میں رہائش رکھنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔2014ء میں 1.4ملین ڈالر کا لاس اینجلس میں بنگلہ خریدا کینڈل جینر کا کہنا ہے کہ وہ فنکاروں کی ذاتی زندگی کو پبلک میں لانے کا ہر گز شوق نہیں رکھتیں ۔

ان کا دعویٰ ہے کہ فنکار پبلک پراپرٹی ضرور ہوتا ہے مگر کسی کو بھی اس کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق حاصل نہیں ہے ۔ان کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ابھی تک کوئی سیکنڈل منظر عام پر نہیں آیا اور نہ ہی وہ اپنے بوائے فرینڈ کو پبلک میں لانے کے حق میں ہیں ۔وہ ذاتی طور پر خود کو ایک شرمیلی خاتون قرار دیتی ہیں ۔ان کا تعلق کٹر عیسائی گھرانے سے ہے ۔
ان کا بچپن بھی عیسائیت کے زیراثر گزرا۔
کینڈل جینر کا شمار ان فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو چیرٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔مئی 2014ء میں ای بے اکاؤنٹ کے ذریعے پرانے ملبوسات نیلام کرکے لاس اینجلس چائیلڈرن ہسپتال کیلئے رقم اکٹھا کی ۔کاردنیشان اور جینر سسٹر ز چیرٹی کیلئے 2013ء میں مشترکہ رقم اکٹھی کرتی رہیں ۔
پوری فیملی ملکر بھی فنڈریزنگ کرتی رہیں ۔ایڈز کیخلاف ٹی شرٹ بنوا کر اس سے حاصل ہونیوالی رقم مختلف تنظیموں کو عطیہ کی۔

Browse More Articles of Hollywood