Mein Mutasir Kun Adakar Ban Na Chahta Hon

Mein Mutasir Kun Adakar Ban Na Chahta Hon

میں متاثر کن اداکار بننا چاہتا ہوں

”مختصر عرصے میں قابل ذکر اداکاری کا یہ تجربہ کیسا لگ رہا ہے ؟“ ”میں کچھ بننا چاہتا ہوں کچھ کرکے دکھانا چاہتا ہوں اس لئے تجربے پہ تجربہ کرتا جارہا ہوں ۔“

جمعرات 17 جنوری 2019

درخشاں فاروقی
”اب میں ایک ایک کرکے آپ کے پروجیکٹس کا حوالہ دیتی ہوں آپ اپنے تجربات گنواےئے مثلاً میری گڑیا،کیسا کھیل تھا اور آپ کا کردار کیسا رہا ؟“
”میری گڑیا کا میں دبیر تھا اور جو Psychopathدکھایا گیا۔بچیوں کا استحصال اور زیادتی کے واقعات میں ملوث تھا۔یہ بڑا ہی پیچیدہ کردار تھا۔یہ میرے اب تک کے کرداروں کا کٹھن ترین تجرباتی کھیل رہا۔
میرے ہدایت کار علی حسن نے میرے مقابل معصوم سی بختاور(جس کا کھیل میں عابد ہ نام رکھا گیا)کوکاسٹ کیا میرے اور اس کے مناظر سولوشوٹ کئے گئے ۔
ہمارے لئے بچوں کو سمجھانا بہت مشکل ہوتا ہے کہ ہم ان کے ساتھ زیادتی کے مناظر شوٹ کرنے جارہے ہیں ۔آپ یقین کریں پسینے چھوٹ جاتے ہیں پتا نہیں لوگ کیسے بچوں کو اغواء کر لیتے ہیں اور ․․․(محسن خاموش ہوجاتے ہیں )ہم سب مثلاً ثانیہ سعید اور دوسرے اداکار سیٹ پر روپڑے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ دیکھا تو لوگوں نے دبیر سے نفرت کی۔
مجھے بتایا کہ تم کتنے ظالم انسان ہو۔میری گڑیا میں صرف بچوں کے اغواء اور زیادتی ہی کا موضوع نہیں تھا۔اس میں جبراً شادیاں ،خواتین کے کام کرنے کے مضمرات اور نہ کرنے کے اثرات بھی زیر بحث لائے گئے تھے ۔اس طرح یہ مکمل طور پر سماجی مسائل اور شعور کی بالیدگی سے متعلق ڈرامہ تھا۔
ایک اور سیریل مقابل میں نے علی کا ظمی کے ساتھ کیا تھا۔
اسی دوران میری نومولود بیٹی انتقال کر گئی۔اتنے بڑے جذباتی حادثے سے گزر کر مجھے ایک اور درد ناک کھیل میری گڑیا مل گیا۔سمجھ لیجئے کہ کتنی اذیت سے میں گزرا ہوں ۔“
”آپ کے ساتھ سونیا حسین نے بھی اداکاری کی ،وہ کتنی پروفیشنل ہیں ؟“
”وہ مجھ سے سینئر اور خاصی پروفیشنل اداکارہ ہیں ۔ان کے علاوہ ثانیہ سعید، ساجد حسن اور فارس شفیع نے بھی باکمال اداکاری کی۔

”ڈرامہ نگار ظفر معراج کے سیریل ’لشکارا‘میں اپنے کردار سے متعلق کیا کہیں گے؟“
”یہ چوہدری رفیق جسے فیکا کہا جاتا ہے ۔فیصل آباد کا نودولتیا ہے جو اپنی ماں کافرمانبردار بیٹا ہے جس کی جوڑی عشنا شاہ سے بنائی گئی ہے ۔شروع میں بے حدرومینٹک سیریل ہے بعدازاں حسد،چشمک اور خاندانی سیاست بازی کا شکار ہوجاتا ہے ۔فیکااور ببلی کے بیچ میں سنی (عمران اشرف)آجاتا ہے ۔

ان تینوں اداکاروں کی کیمسٹری بہت خوب بنی۔“
”ٹی وی شو مذاق رات کے گلوکار محسن عباس حیدر کو کیسا پایا؟“
”’یہاں کبھی کبھی میں ضرورت سے زیادہ اعتماد ہو جاتا تھا مثلاً مجھے یاد ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سامنے گانا گانا اپنی نوعیت کا دلچسپ تجربہ تھا۔میں نے نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس (NAPA)سے اداکاری اور گلوکاری کے اسلوب سیکھے اور مسلسل تین برس تک کھماج مقابلہ گلوکاری جیتے۔
واسع چوہدری نے مجھے مذاق رات میں مستقل پر فارمر کی حیثیت سے شریک کرلیا۔
اسی طرح ثانیہ آپا کو ہم نے مذاق رات میں بلایا اس ملاقات سے مجھےStar-Sturckیعنی تفریحات کے شعبے سے وابستہ نامور شخصیات سے ملنے کا مطلب سمجھ میں آیا۔میں انہیں دیکھ کر روپڑا۔میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتا تھا اور انہیں اپنے مقابل دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور روپڑا۔
انہوں نے مجھے سے پوچھا کہ کیا ہوا؟لوگ مجھے کہا کرتے تھے کہ تمہاری آنکھوں میں بڑی اداسی ہے مگر ثانیہ آپا آپ کی آنکھوں میں تو کہیں زیادہ افسردگی ہے میں نے کہا اور پھر میں نے دیکھا کہ بقیہ پروگرام میں وہ کسی کی جانب نہیں دیکھ رہی تھیں ۔تھوڑے ہی عرصے بعد میری گڑیا کے کردار دبیر کے لئے میرا انتخاب ہو گیا ۔
اس طرح ہم دونوں نے سیٹ پر اپنے اپنے کرداروں کے حوالے سے باتیں کیں ۔

”محسن اس سے بھی پہلے کیرےئر کی شروعات کس پروگرام سے کی تھی وہ سب بھی بتاےئے۔“
”نبیل قریشی(نامعلوم افراد کے ڈائریکٹر )اور میں آج ٹی وی سے آٹھ نو برس تک وابستہ رہے ہیں ۔
وہاں ہم نے The Fourman ShowاورBanana News Net Workاکٹھے کیا۔پھر انہوں نے بے پرواہ ڈولا ،ایک میوزیکل ویڈیو بنائی۔ہم نے ایک نعت بھی ریکارڈ کی تھی ۔پھر مجھے مذاق رات سے آفر آگئی تو میں لاہور چلا گیا نبیل کے پاس بہت سی تصورات تھے مگر سرمایہ نہیں تھا۔
فضا کے ساتھ مل کر دونوں نے سرمایہ ڈھونڈا اور نا معلوم افراد کے مون کا کردار میرے لئے رکھا۔
سلام ہے فضا کو جس نے ایک نئے گھوڑے پر پیسہ لگا دیا۔فہد مصطفےٰ کے ساتھ جاوید شیخ ایک عہد ساز اداکار موجود تھے ۔میری یہ پہلی فلم تھی ۔اس سے پہلے میں نے کوئی ڈرامہ بھی نہیں کیا تھا صرف شوز ہی میرے کیرےئر پر تھے نبیل نے اعتماد کرکے مجھے اداکار بنادیا۔

”محسن اب آئندہ کا کیا پلان ہے ؟آپ کیا کچھ نیا کرنے جارہے ہیں ۔“
”میں نے فی الحال ڈراموں سے بریک لوں گا کیونکہ مجھے روایتی کردار آفر ہونے لگے ہیں جو ہمارا ہر دوسرا خوش شکل اداکار پلے کرہی رہا ہے نیا کچھ ہے نہیں اس لئے ایک بار پھر فلم کی آفر قبول کررہا ہوں ۔
کردار ابھی زیر مطالعہ ہے دیکھئے کیا شکل بنتی ہے ۔“
”اپنے کیرےئر سے متعلق کیسے خواب دیکھ رکھے ہیں آپ نے ؟آپ کیا بننا چاہتے ہیں ؟“
”میں نعمان اعجاز ،قوی خان ،ثانیہ سعید،شفیع محمد،خیام سرحدی ،عرفان خان ،نواز الدین صدیقی ،منوج باجپائی اور وجے راز بننا چاہتا ہوں یا ان جیسا بننا چاہتا ہوں ۔
میرے نزدیک اداکار یا تو بے پناہ خوبصورت ہوتے ہیں یا پھر وہ ایکٹر الیگ میں ہوتے ہیں ۔اداکار کے لئے خوش شکل ہونا کچھ معنی نہیں رکھتا لیکن اگر ایک آدمی اچھا اداکار ہے اور پر کشش بھی ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہے ۔لیکن ہر کوئی تو فواد خان نہیں ہوتا ۔“
”محسن آپ کو بلال عباس خان تو یاد ہوں گے وہ لڑکا خوش شکل بھی ہے اور اداکار بھی اچھا ہے ۔ہوتے ہیں کچھ لوگ ہمہ جہت ،ہمہ صفت اور جاذب نظر بھی ۔“
محسن مسکرادےئے اور ان کے ٹرینر نے انہیں رقص کی تربیت کے لئے کال کرلیا۔

Browse More Articles of Lollywood