Maazi Ki Maroof Adakara Rohi Bano Bhi Chal Baseen

Maazi Ki Maroof Adakara Rohi Bano Bhi Chal Baseen

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو بھی چل بسیں

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی دوسری برسی گزشتہ روز منائی گئی لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام لائیومیوزیکل شوکا انعقاد

جمعہ 1 فروری 2019

 خالد یزدانی
ٹیلی ویژن ‘سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ روحی بانوگزشتہ ہفتے ترکی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔
روحی بانو کا شمار ان لوگوں میں تھا جنہوں نے اپنے پر ستاروں کی زندگیوں پہ ان مٹ نقوش چھوڑے۔
ساٹھ‘ستر کی دہائی میں بننے والے پی ٹی وی ڈراموں کا جب ذکر ہو گا وہ اس کے بغیر نامکمل رہے گا۔روحی پاکستان کی ان اداکاراؤں میں سے تھیں جو بہت تعلیم یافتہ تھیں ۔
انہوں نے ایم اے انگریزی‘ادب اور نفسیات میں کررکھا تھا۔
روحی بانو کو وہ دور ملاجب پی ٹی وی پر ڈاکٹر انور سجاد جیسے ٹیلنٹڈ موجود تھے۔ان کو ڈرموں میں لانے کا سہرا بھی ان کے سر جاتا ہے ۔خالد ہ ریاست ‘عظمی گیلانی‘عابد علی اور فردوس جمال جیسے بڑے فنکار ان کے ہمعصر تھے ۔ان کے ڈراموں کی فہرست طویل ہے ‘انہوں نے 45سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔

(جاری ہے)


بیٹے کے قتل کے بعد وہ ڈیپریشن کا شکار ہو گئی تھیں ۔آخری سالوں میں جب وہ فاؤنٹین ہاؤس میں زیرعلاج تھیں تو وہاں بھی انہوں نے ایک ڈرامہ لکھا اور پر فارم کیا۔
ان کی اداکاری ‘پونا فلم اکیڈمی کے نصاب میں شامل ہیں ۔بلاشبہ وہ ایک خوش قسمت اداکارہ تھیں ۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے ایک اداکارہ کے طور پر خوش نصیب ہونے کے ساتھ ساتھ وہ نجی زندگی کے معاملات میں بد قسمتی کا شکار رہیں سب سے پہلے شادی کی ناکامی پھر جو ان بیٹے کا قتل ا ن حالات نے انہیں مالیخولیا کا مریض بنادیا تھا۔

روحی بانو کی حالت گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہی تھی مگر وہ پھر بھی بڑے حوصلے سے زندگی کے دن گزاررہی تھیں ‘گاہے بگا ہے ان کی موجودہ زندگی پر میڈیا میں کچھ آجاتا تھا‘روحی بانو کی وفات پر اداکار غلام محی الدین نے صحیح کہا تھا کہ ہم کسی کی وفا ت پر کہتے ہیں کہ ان کی کمی پوری نہیں ہوگی جبکہ سچ یہ ہے کہ ہم نے تو اس کو اس کی زندگی ہی میں نظر انداز کر دیا تھا۔
روحی بانو کی ساری زندگی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے ۔
ٹی وی ڈراموں کی مقبولیت کے بعد اس کو فلمی دنیا میں بھی کام کرنے کی آفرز آئیں اور اس نے اس وقت کے بڑے اداکار محمد علی اور وحید مراد کے مد مقابل بھی کام کیا مگر وہ خود کو فلمی ماحول میں ایڈجسٹ نہ کرسکیں ۔ان دنوں وہ جب بھی کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے آتیں تو ان کی والدہ بھی ان کے ہمراہ ہوتی تھیں اور ان کا رویہ بھی عموماً دوسروں سے الگ تھلگ ہی ہوتا تھا‘وہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں ۔
یہی وجہ ہے کہ ان کا کوئی ”سکینڈل “بھی سامنے آیا۔آج روحی بانو اس دنیا میں نہیں لیکن بلاشبہ وہ چھوٹی سکرین کی ایسی فنکارہ تھیں جن کو کبھی بھلا یا نہ جا سکے گا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی دوسری برسی گزشتہ روز منائی گئی پر ویزرانا کا شمار فلم انڈسٹری کے بڑے ہدایتکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے لازوالی فلمیں تحقیق کیں وہ دو سال قبل 25
جنوری کو اچانک جان لیوا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی جاملے تھے بے شمار فلموں کے خالق ہدایت پرویزرانا کی برسی کے سلسلہ میں تقریب ان کے صاحبزادے علی رانا اور حیدر راناایورنیوسٹوڈیوز میں منعقد کی جس میں شوبزاور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیت کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں سینئر کیمرہ مین علی جان ،شان ،شاہد ،افضل بٹ ،اچھی خان ،راشد محمود ،سٹار میکر جرار،رضوی ڈائریکٹر مسعود بٹ موسیقار طافو،عرفان کھوسٹ ،نواز خان ،حیدر سلطان طالب حسین ،مصنف ہدایتکار پرویز کلیم ڈاکٹر اجمیل ملک طارق ساحل ،اشفاق کا ظمی ،خالد ریاض ،قیصر عاصمہ لتا،چودھری اعجاز کامران چودھری یعقوب ڈائریکٹر حسن عسکری عادل عسکری اور دیگر کے نام نمایاں ہیں اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام الحمرا لائیو کا انعقاد کیا گیا۔
الحمرا لائیو میں گانے کے شوقین نو جوانوں نے بھر پور شرکت کی ۔ایگز یکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا کاماحول فنون لطیفہ کی سر گرمیوں سے تر ہے ،یہ سر گرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ موسیقی کے حوالے سے عصری حالات میں ہمارا مستقبل تابناک ہے ،اسی پلیٹ فارم سے نئے نام جنم لیں گے ،
نئی اور سریلی آوازیں دریافت کرنے میں بے حد محنت کررہے ہیں ۔
الحمرا لائیو نوجوانوں کے لئے اپنے وجود کا راز جانے کی جستجو ہے ۔الحمر ا لائیو میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو پسند کیا۔
الحمرا لائیو کے پلیٹ فارم پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں نے الحمرا کی اس کاوش کی بے حد تعریف کی اور اسے معاشرہ کی بہتری کے لئے ایک اچھا قدم قرار دیا۔

Browse More Articles of Lollywood