Anne Hathaway

Anne Hathaway

اینا ہیتھ آوے

چائلڈ سٹار سے سُپر سٹاربننے کا سفر کامیابی سے طے کیا فلموں کے بجائے اب فیملی ان کی پہلی ترجیح ہے

ہفتہ 23 فروری 2019

 فوزیہ طارق بٹ
سیانے کہتے ہیں کہ فنکار پیدائشی ہوتا ہے اور اس میں پائے جانے والے فنکارانہ جراثیم ہی انہیں دیگر فنکاروں سے ممتاز ثابت کرتے ہیں ۔ایسی ہی فنکاراؤں میں ایک نام بر طانوی اداکارہ اینا ہیتھ آوے کا بھی ہے ۔بچپن سے ہی ان میں اداکاری کے جراثیم سامنے آگئے تھے ۔والدین کی جانب سے انہیں فلمی کیرئیر اپنانے کی مخالفت کی گئی مگر کہتے ہیں کہ جذبے سچے ہوں تو قدرت بھی ضرور مدد کرتی ہے ۔
اینا ہیتھ آوے نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا کی پر کشش ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں ۔
کیرئیر کے آغاز سے ہی ان کی فلمیں پر ستاروں میں ہاٹ کیک کی طرح پسند کی جاتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انہیں ہالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں شامل کیا جا چکا ہے مگر اپنی نئی فلم سے انہیں زیادہ تو قعات وابستہ نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ٹوئٹر پر پر ستاروں کے نام ایک پیغام میں ان سے اپنی نئی فلم کو پسندیدگی کا درجہ دینے کی درخواست کر رکھی ہے ۔

36سالہ اداکارہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک ڈرپوک فنکارہ ہیں حالانکہ ٹیلنٹ کے حوالے سے ان میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔اس کا عملی ثبوت ہالی وڈ کی 10بہترین اداکاراؤں میں شامل ہونا بھی ہے۔
اینا ہیتھ آوے کا کہنا ہے کہ جب سے وہ دو سالہ جوناتھن کی ماں بنی ہیں ۔اپنے کیرئیر کے حوالے سے ان کی سوچ بڑی حد تک بدل گئی ہے ۔آسکر ایوارڈیافتہ اداکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے کرداروں میں جلوہ گر ہوں جو ان کی ذاتی زندگی سے مختلف ہوں ۔
کیرئیر کے آغاز میں وہ بہی خواہ کی ایسی تمام نصیحتوں کو پس پشت ڈال دیتی تھیں ۔کیرئیر کے آغاز میں انہیں ایک معروف اداکارہ نے ایسے کردار کرنے کا مشورہ دیا تھا جوان کی ذاتی زندگی سے قریب تر ہوں مگر ماں بننے کے بعد اب ان کی ترجیحات یکسر بدل چکی ہیں ۔اب فیملی اور ازدواجی زندگی کو بر قرار رکھنا ان کی پہلی ترجیح بن گئی ہے۔
اینا ہیتھ آوے کا شمار دنیاکی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے 2015ء میں انہیں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ قرار دیا گیا۔
اب تک کئی ایوارڈز کی فاتح بن چکی ہیں جن میں آسکر ایوارڈ،گولڈن گلوب ایوارڈ ،برطانوی اکیڈمی فلم ایوارڈ اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل کی فاتح بن چکی ہیں ۔ان کی فلمیں دنیا بھر میں 6.4بلین ڈالر کمائی کا ریکارڈ قائم کر چکی ہیں ۔فوربز میگزین کی 100با اثر شخصیات کی فہرست میں بھی جگہ پا چکی ہیں ۔
اینا ہیتھ آوے نے میلبورن ہائی سکول نیوجرسی سے گریجویشن کی جہاں انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔
ٹین ایج میں ٹی وی سیریز ”گیٹ رئیل “میں جلوہ گر ہوئیں ۔ڈزنی کامیڈی فلم ”دی پرنسز ڈائیریز “میں پہلی مرتبہ ان کی اداکاری نے پر ستاروں کو متوجہ کیا۔چائلڈ سٹار کی حیثیت سے یہ ان کے کیرئیر کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے ۔چائلڈ سٹارسے فلم سٹار بننے تک کا سفر اینا ہیتھ آوے نے بڑی کامیابی سے طے کیا۔فلم ”ہودک“اور ”بروک بیک ماؤنٹ“ان کے فنی کیرئیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

ان کرداروں نے انہیں عالمی گیر شہرت عطا کی2006ء کی فلم ”دی ڈیول وئیرز پریڈ“میں ایک میگزین کی اسسٹنٹ ایڈیٹر کا کردار بھی نبھایا ۔یہ فلم کا رو بای اعتبار سے بھی بے حد کا میاب ثابت ہوئی۔”ریچل گیٹنگ میریڈ“میں ایک شرابی خاتون کو کردار نبھایا جس پر انہیں بہترین اسکر ایوارڈ کی نامزدگی ملی۔
بعد ازاں ان کی کامیاب فلموں میں ”بریج وارز“”ویلٹنائن ڈے “اور”لواینڈ آدرڈر گز“بھی شامل ہیں ۔

سلینا کیلی کے کردار میں بھی اینا ہیتھ آوے کو زبر دست کامیابی ملی ۔یہ کردار انہوں نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اپنی ٹرالوجی فلم سیریز ”دی ڈارک نائٹ رائیز ز“میں کیا۔اسی سال فنٹائن ٹی بی سے مرنے والی ایک طوائفہ کا کردار ادا کیا۔فلم ”لیس مزرا یبل“پر انہیں کئی اعزازت ملے۔ان میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی شامل تھا۔
سائنس فکشن فلم ”انٹر نیٹ “میں ایک سائنس دان جبکہ کامیڈی فلم ”دی انٹر نیٹ “ میں ایک آن لائن سائٹ کی مالکہ کا کردار نبھایا ۔”وائٹ کوئین“ کا کردار پہلی مرتبہ ”ایلس ان ونڈر لینڈ “اور پھر ”ایلس تھرودی لوکنگ گلاس“میں ادا کیا۔فلم ”سمپسن“میں پس پردہ اپنی آواز دی جس پر انہیں ایمی ایوارڈ کی فاتح قرار دیا گیا۔
وہ صنفی امیتاز کے سخت خلاف ہیں اور صنفی حقوق کی برابری کی بہت بڑی وکیل ہیں ۔
وہ کئی چیرٹی کرنے والی تنظیموں کیلئے کام کرتی ہیں ۔اس کے علاوہ ”لولی پاپ“تھیٹر نیٹ ورک کی بورڈ ممبر ہیں ۔یہ تنظیم بیمار بچوں کیلئے فلموں کو ہسپتال لانے کا فریضہ انجام دیتی ہے ۔وہ یواین ویمن جینڈر ایکویلٹی کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں ۔
ان کی ذاتی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے تو وہ بروکلین نیویارک سٹی میں 1982ء کو پیدا ہوئیں ۔ان کے والد لیبر اٹارنی تھے جبکہ والد کیٹ سابق اداکارہ تھیں۔
ان کے والدین یہودی تھے ۔ان کی فیملی تین بہن بھائیو ں پر مشتمل ہے۔چھ سال کی عمر میں ان کی فیملی نیوجرسی منتقل ہو گئی۔چھ سال کی عمر میں فنٹائن میں اپنی والدہ کی پر فارمنس دیکھ کر ان میں بھی سٹیج پر اداکاری کا جنون سوار ہو گیا مگر والدین ان کے راستے میں رکاوٹ بن گئے۔ان کی تربیت رومن کیتھولک کے زیر اثر ہوئی۔بچپن میں وہ نن بننا چاہتی تھی لیکن اداکاری کے جنون کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔

اینا ہیتھ آوے کی اٹالین رئیل اسٹیٹ ڈویلپر رافیلیو فولین کے ساتھ 2004ء میں دوستی کے چرچے ہوئے ۔رئیل اسٹیٹ ڈویلپر پر ایک پراپرٹی سکیم میں کروڑوں ڈالر افراڈپر ایف بی آئی کے تحقیقات کی مگر اینا ہیتھ آوے پر کوئی چارجز عائد نہیں کئے گئے۔ساڑھے چار سال قید کی سزا ملنے پر اینا ہیتھ آوے اور اس کی دوستی ختم ہو گئی۔29ستمبر 2012ء کو ان کی شادی بزنس مین ایڈم شیولمین سے کیلی فورنیا میں ہوئی۔

2016ء میں ان کے ہاں بیٹے جونا تھنکی پیدائش ہوئی۔اسی سال مین ہٹن میں ایک پر آستائش بنگلہ خریداجس میں وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ۔شادی کی تصاویر بھاری قیمت پر فروخت کیں اور اس سے حاصل ہو نے والی آمدنی ایک تنظیم کو عطیہ کردی ۔وہ چائلڈ میرج کیخلاف نائیک فاؤنڈیشن کی طویل عرصہ سے وکالت بھی کرتی رہی ہیں ۔
نکارا گوا میں بچوں میں ہیپا ٹائٹس کے علاج کیلئے ویکسی نیشن مہیا کی ۔
وہ جانور کی حقوق کی بھی زبردست حامی ہیں ۔شاید یہی وجہ ہے کہ وہ جانوروں کا گوشت کھانے کے بجائے سبز خور مشہور ہیں ۔کئی معروف میگزین کے سرورق پر چھپنے کے علاوہ کئی بڑی کمپنیوں کی تشہیر مہم میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں۔ وہ خواتین کو با اثر اور طاقتور بنانے کی بھی زبردست حامی ہیں۔ انہیں اپنی نسل کی انتہائی مستند اداکارہ کہا جاتاہے ۔

Browse More Articles of Hollywood