Jennifer Lopez

Jennifer Lopez

جنیفرلوپز

50ویں سالگرہ ورلڈٹورکے دوران منانے کا اعلان دنیا کی بااثر خاتون کو جے لو کے نام سے بھی شہرت ملی

ہفتہ 2 مارچ 2019

 فوزیہ طارق بٹ
ڈریم گرل کے نام سے مشہور جنیفرلوپز50برس کی ہوگئی ہیں ۔اس لمحے کو یادگار بنانے کیلئے میکسیکن اداکارہ نے خصوصی پیکج تشکیل ترتیب دے رکھا ہے ۔50ویں سالگرہ کے یادگار لمحے کووہ ورلڈٹور ترتیب دے کر یادگار بنانا چاہتی ہیں ۔اگلے ماہ جولائی میں پچاس ویں سالگرہ کاکیک ورلڈٹور کے دوران کاٹیں گی۔ہمہ جہت صلاحیتوں کی فنکارہ نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری ،گیت نگاری ،رقص اور
پروڈکشن میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہیں جینوئن فنکارہ کہا جائے تو بیجانہ ہو گا۔وہ دنیا کی واحد فنکارہ ہیں جنہوں نے ایک ہی وقت میں نمبرون اداکارہ اور گلوکارہ بننے کا کارنامہ انجام دیا۔وہ لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والی واحد فنکارہ ہیں جنہوں نے ایک ملین ڈالر معاوضہ وصول کیا۔

(جاری ہے)

لاطینی امریکہ سے تعلق والی ہالی وڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ معاوضہ بھی وصول کیا۔

امریکن آئیدل شو کی بھارتی معاوضے پر جج کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں ۔اب تک تین شادیاں کیں مگر کامیاب ازدواجی زندگی کی خوشیوں سے محروم ہیں۔جڑواں بچوں کی ماں بننے کو زندگی کا یادگار لمحات قرار دیا۔
جنیفرلوپز کا پہلا البم”آن دی سکس“ 1999ء میں منظر عام پر آیا۔اس البم کی ریلیز کے بعد لاطینی پوپ تحریک کو امریکی میوزک میں مکس ہونے میں مدد ملی ۔
ذاتی نام سے دوسرا میوزک البم جے لو اور رومانوی فلم ”ویڈنگ پلانر“2001ء میں ریلیز ہوئی۔یوں ایک ہی ہفتے میں نمبرون فلم اور میوزک البم کی حامل پہلی فنکارہ بن گئیں ۔ان کا 2002ء میں ریلیز ہونے والا ری مکس جے ٹولو امریکی بل بورڈ200کی تاریخ میں ریلیز ہوتے ہی نمبرون پوزیشن پر فائز ہونے والا پہلا البم بن گیا۔ان کا تیسرا سٹوڈیوالبم”دس ازمی“بھی اسی سال مارکیٹ میں آیا۔

مسلسل کامیابیوں کے بعد ان کی 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”گگلی“کاروباری اعتبار سے ناکام ثابت ہوئی۔”شیل وئی ڈانس“اور”مونسٹران لاء“ان کی کامیاب فلمیں تھیں۔ان کا پانچواں سٹوڈیو البم2005ء میں ریلیز ہوا جس نے پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔2011ء میں ان کی امریکن آئیڈل جج کی حیثیت سے واپسی ہوئی۔اسی سال اپنا ساتواں سٹوڈیوالبم”لو؟“ریلیزکیا۔
2016ء میں کرائم ڈرامہ سیریز”شیڈز آف بلیو“میں اداکاری کا آغاز کیا۔2017ء میں ”ورلڈ آف ڈانس “پروڈیوس کیا۔
جنیفرلوپز کا روبار اعتبار سے ایک کامیاب فنکارہ ہیں ۔ایک محتاط انداز کے تحت ان کی فلمیں 2.9بلین جبکہ میوزک ریکارڈز 80ملین کی تعداد میں فروخت ہو چکے ہیں ۔انہیں لاطینی امریکہ کی بااثر پر فارمر بھی کہا جاتا ہے ۔فوربز میگزین نے 2012ء میں انہیں دنیا کی سب سے پاورفل سلیبرٹی جبکہ دنیا کی 38ویں سب سے پاور خاتون قرار دیا۔
پچھلے سال ٹائم میگزین نے انہیں 100بااثر ترین خواتین میں سے ایک قرار دیا۔ان کے کئی سنگل گانوں نے امریکی بل بورڈ ہاٹ 100پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے۔میوزک انڈسٹری کیلئے گراں قدرخدمات انجام دینے پر کئی ایوارڈز کے علاوہ ہالی وڈ”واک آف فیم “میں بھی جگہ پائی۔کاروباری خاتون کی حیثیت سے بھی کئی کامیابیاں ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔اس کے علاوہ پروڈکشن کمپنی اور چیرٹی فاؤنڈیشن بھی قائم رکھی ہے۔

جنیفر لوپز 24جولائی1969ء کو نیویارک سٹی میں پیدا ہوئیں ۔ان کے والد ڈیوڈلوپیز ایک فلم کمپنی میں ٹیکنیشن تھے۔پانچ سال کی عمر میں جنیفر لوپز نے رقص اور گلوکاری کی تربیت لینا شروع کی۔سات سال کی عمر میں سکول کی طرف سے نیویارک کاٹور کیا۔ان کے والدین اخلاقیات اور انگریزی سیکھنے کی جانب سب سے زیادہ توجہ دیتے تھے ۔ان کی ساری تعلیمی سرگرمیاں کیتھولک سکولز میں انجام پائیں ۔
سکول کے زمانے میں ہی وہ ایک زبردست جمنا سٹ اور قومی سطح کی ٹریک رنر تھیں۔سکول سافٹ بال ٹیم کی ممبر بھی رنر تھیں۔سکول سافٹ بال ٹیم کی ممبر بھی تھیں ۔اتھلیٹکس میں بے شمار کامیابیا ں حاصل کیں ۔
جنیفر لوپز کے آنے والے پراجیکٹ میں ڈرگ لارڈایچ بی او ٹیلی ویژن فلم بھی شامل ہے ۔اس فلم میں ایگز یکٹوپر وڈیوسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گی ۔
اس کے علاوہ ان کے کئی منصوبے پائپ لائن میں پڑے ہیں جو اگلے سال مارکیٹ میں آئیں گے۔ان کی ذتی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے تو و ہ میڈیا کی زبردست توجہ کا مرکز رہی۔22فروری1997ء میں ان کی کیوبن ویٹر اوجانی نوہا سے شادی ہوئی جو محض ایک سال بر قرار رہی ۔
نو ہاکیساتھ شادی کے بعد انہیں قانونی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔اپریل 2006ء میں جنیفر لوپز نے نوہا کو ازدواجی زندگی کے خفیہ گوشوں کو کتابی شکل میں لانے سے روکنے کیلئے عدالت میں مقدمہ درج کرایا جس پر عدالت نے نوہا کو کتاب مارکیٹ میں لانے سے روک دیا۔
اس مقدے میں عدالت کی جانب سے انہیں 545,000ڈالر ہر جانے کی رقم اور کتاب کی تمام کاپیاں ان کے حوالے کرنے کا عدالتی حکم جاری ہوا۔2004ء میں ان کی اداکاربن ایفلک سے شادی کے چرچے تھے مگر عین موقع پر راستے جدا کرلئے۔
ان کی تیسری شادی میکسیکن گلوکار مارک انتھونی سے ہوئی جس سے ان کے دو جڑواں بچے ہیں مگر یہ شادی بھی زیادہ حصہ بر قرار نہ رہی۔جڑواں بچوں کی پیدائش پر ان کی ایک معروف میگزین نے تصاویر کے عوض 6ملین ڈالر معاوضہ ادا کیا۔
مارک انتھونی سے علیحدگی کے بعد گلوکارہ نے آئندہ شاد ی نہ کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی اس خبر کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی تھی کہ ان کی بوائے فرینڈ کیسپرسمارٹ سے شادی کی خبریں میڈیا میں آگئیں مگر جنیفر لوپز نے اپنے سے آدھی عمر کے بوائے فرینڈ سے دوٹوک الفاظ میں شادی کی تردید کردی حالانکہ انہیں کئی پبلک مقامات پر اکٹھے دیکھا گیا۔
نائن الیون حملوں کے بعد چیرٹی سر گرمیوں میں سب سے زیادہ حصہ لینے والی فنکاراؤ ں میں لوپز سر فہرست تھیں ۔
متاثرین کی مدد کیلئے کئی ایونٹس بھی کئے جس سے 10ملین ڈالر آمدنی اکٹھی ہوئی جو کئی تنظیموں کو عطیہ کیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے انہیں انسانی بھلائی کے کاموں میں حصہ لینے پر ایمنسٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔لوپز فیملی فاؤنڈیشن کے نام سے 2009ء میں ایک تنظیم لانچ کی ۔محروم بچوں اور خواتین کیلئے بھی ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔انہیں براہ راست فن کا مظاہرہ کرنے والی پر فارمر کی حیثیت سے بھی شہرت حاصل ہے ۔کھیلوں کے کئی عالمی میگاایونٹس کی افتتاحی تقریبات میں بھی براہ راست فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں ۔

Browse More Articles of Hollywood