Sharmeen Obaid Chinoy

Sharmeen Obaid Chinoy

شرمین عبید چنائے کے لئے ایک اور اعزاز

جمی خان کا ”پیار نال نہ سھی“ آمنہ بابر پیا کی ہوگئیں عینی خالد کا اپنا برینڈ ”میرارب وارث“کے ٹیزر عائرہ خان بھی ویب سیریز کریں گی ژالے سرحدی گلوکارہ بن گئیں

جمعرات 7 مارچ 2019

دوبار آسکرایوارڈ اپنے نام کرنے والی نامور ڈائریکٹر اور فلم میکر شرمین عبید چنائے کی ایک اور ڈاکیو منٹری”سٹوڈنٹ اتھلیٹ“سالانہ ویژن ایوارڈز 2019ء کے لئے نامزد ہو گئی۔یہ ڈاکیومنٹری انہوں نےHBOسپورٹس کے اشتراک سے بنائی تھی۔
معروف گلوکاراور نغمہ نگارجمی خان نے دسمبر 2018ء میں اپنے دوگانوں کی ریلیز اور کامیابی کے بعد اپنے البم”ٹچ بٹن“کا ایک اور گانا”پیار نال ناں سہی“ویڈیو کے ساتھ ریلیز کر دیا ہے جو مجموعی طور پر البم کا تیسرا گانا ہے ۔
یہ گانا ایک لوک گیت ہے جسے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بہت خوبصورت انداز میں گایا تھا۔”پیار نال ناں سہی“کی ریلیز کے حوالے سے جمی خان کا کہنا ہے کہ جب میں نے لالہ جی (عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی )کی آواز میں پہلی باریہ گانا سنا تو اس نے مجھے بے حد متاثر کیا اور میں نے پھر اسے ہر موقع پر گایا۔

(جاری ہے)

لالہ جی کی دعائیں اور نیک تمنائیں بھی اس گانے کے حوالے سے میرے ساتھ ہیں ۔

البم ”ٹچ بٹن “پنجاب کی لوک شاعری کو بحال کرنے کی ایک توانا کوشش ہے ۔ان گانوں کو بینڈ نے کراچی میں سعد حیات کے سٹوڈیو میں ارینج کیا جبکہ لاہور میں زین احسن نے انہیں مکس کیا ہے ۔گانوں کی ویڈیو رنگوں والا آڈیٹوریم میں شوٹ ہوئی ہیں جسے احسن علی نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔
سُپر ماڈل واداکارہ آمنہ بابر نے بھی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔
انہوں نے زاہد نون کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے۔سوشل میڈیا پر شاری کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جبکہ ان کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے ۔شادی کا اعلان آمنہ بابر نے خود اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیا اور ساتھ ہی تصاویر بھی شےئر کیں ۔آمنہ بابر نے نکاح کی تقریب میں نہایت سادہ لباس کا انتخاب کیا جبکہ خوبصورت جیولری پہنی ۔
شادی کی تقریب میں شوبز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیاگیا۔
آمنہ بابر کے شوہران سے عمر میں بڑے ہیں ۔
ڈائریکٹر اسد جبل کی نئی ڈرامہ سیریل ”میرا رب وارث“کے ٹیز ر آن اےئر ہو گئے جو کافی پسند بھی کئے جارہے ہیں ۔اسد قریشی اور عبداللہ کا دوانی کی اس ڈرامہ سیریل میں دانش تیمور اور مدیحہ امام مرکزی کردار کررہے ہیں ۔جہانزیب قمر نے ڈرامہ کی کہانی لکھی ہے ۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سیمی پاشا،تنویر جمال،ندا پاشا،زید ،انعمتہ قریشی اور عابد علی نمایاں ہیں ۔
ہیڈ آف پروڈکشن اور ڈائریکٹر سکرپٹ مہرالنسا مستقیم ،ہیڈ آف پراجیکٹ یونس شفیع اور ڈی اوپی کا شف جبار ہیں ۔ہم ٹی وی سے نشر کی جانے والی اسد جبل کی ڈرامہ سیریل ”بند کھڑکیاں “ان دنوں مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جس میں سارہ خان مرکزی کردار کررہی ہیں ۔
پاکستانی فنکاروں میں اب ذاتی کاروبار کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔چند روز پہلے شان شاہد نے فرنیچر بزنس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب گلوکارہ عینی خالد نے بیوٹی بزنس میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا برینڈ Curl PWRلانچ کر دیا ہے ۔
عینی خالد کا کہنا ہے کہ ان کا برینڈ شیمپو ،کرل کریم اور کنڈیشنر سمیت خواتین کے لئے بہت سی چیزیں متعارف کرائے گا۔
پاکستان میں ویب سیریز بنانے کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اور اب معروف اداکارہ عائزہ خان بھی ایک ویب سیریز میں کام کریں گی جسے ثنا شاہنواز پروڈیوس کررہی ہیں ،احسن خان ،سمیعہ ممتاز،سہیل احمد اور قوی خان بھی اس ویب سیریز کا حصہ ہیں ۔
اس سیریز میں جاگیر دارانہ نظام کو موضوع بنایا گیا ہے جسے اسامہ ڈائریکٹ کریں گے ۔عائزہ خان اس سیریز کے علاوہ تین اور ڈراموں میں بھی کام کررہی ہیں ۔
اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا تیار کر لیا جو ڈرامہ سیریل ”ایک اور ستم ہے “کا ٹائٹل سانگ ہے ۔وقار علی نے اس گانے کا میوزک ترتیب دیا ہے جبکہ گانے کی تربیت انہوں نے وکی اکبر سے حاصل کی ہے ۔ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ مجھے ڈرامے کی پروڈیوسر ارم بنت شاہد نے گانے کی پیشکش کی جو میں نے چیلنج سمجھ کرقبول کرلی۔

Browse More Articles of Lollywood