Pal Do Pal Pyar Ke Ki Rerecording Mukammal

Pal Do Pal Pyar Ke Ki Rerecording Mukammal

’پل دوپل پیار کےکی ریکارڈنگ مکمل

مرکزی کردار اُبھرتے ہوئے نوجوان ماڈل محمد علی اور نایاب خان نے کیا ہے ۔نایاب خان نے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ نئی کاسٹ سے بننے والی فلم اور ڈراموں کو بڑے چینلز تک رسائی ملنی چاہیے تاکہ

پیر 18 مارچ 2019

 محمد الیاس اعوان اسلام آباد
راولپنڈی اسلام آباد میں تیار ہونے والی فلم”پل دو پل پیار کے“کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی جس میں مقامی فنکاروں سے کام لیا گیا ہے ۔اس میں دکھایا گیا ہے کہ فلم میں کام کیلئے آنے والی لڑکیوں کو کیسے کیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس کی عکس بندی راولپنڈی کی بہترین لوکیشنز پر کی گئی ہے اور نئے چہروں سے کام لیا گیا ہے ۔

مرکزی کردار اُبھرتے ہوئے نوجوان ماڈل محمد علی اور نایاب خان نے کیا ہے ۔نایاب خان نے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ نئی کاسٹ سے بننے والی فلم اور ڈراموں کو بڑے چینلز تک رسائی ملنی چاہیے تاکہ ڈوبتی انڈسٹری کو سہارا مل سکے۔نوجوان اداکار محمد علی کا کہنا ہے کہ حکومت کو نوجوان فنکاروں اور فنکاراؤں کی فلاح وبہود کیلئے کام کرنا چاہیے تاکہ اچھی فلمیں اور ڈرامے تیار ہوں ۔

(جاری ہے)

فلم کے دیگر اداکاروں میں سلیم قریشی‘نیلم خان‘فخر زمان ‘ندیم بھٹی ‘شہزاد پپو اور فیاض خان شامل ہیں ۔ندیم بھٹی نے اداکاری کے ساتھ خوبصورت کیمرہ ورک اور ہدایت کاری بھی کی ہے ۔فلم کے پروڈیوسر ایم اے علی ہیں ۔ٹیز ر اور ٹریلر تیار ہورہا ہے اور ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان مارچ کے وسط میں کیا جائے گا۔
شعیب خالق معروف ڈرامہ نگار اور فسانہ نگار ہیں، ان کے افسانوں کا دوسرا مجموعہ بھی جلد آرہا ہے ۔
وہ راولپنڈی اسلام آباد کے پہلے ڈرامہ نگار ہیں جنہیں پی ٹی وی نیشنل ایوارڈ مل چکا ہے ۔ان کا ایک ڈرامہ ”پتلی چاچا“ہندوستان کی پونا اکیڈمی میں مسلسل دس بارہ سال بطور نمونہ دکھایا جاتا رہا ہے ،ان کا ایک ناول ”آنٹی“بھی بہت مشہور ہوا اور ایک چینل اس پر ڈرامہ سیریل بھی بنا رہا ہے ۔انہوں نے نئے ڈرامہ نگاروں کیلئے گائیڈ بک”ٹی وی ڈرامہ کیسے لکھا جاتا ہے “بھی لکھی ہے ۔
ایک خصوصی ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ مجھے بتاتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ میرے کام کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی نے مجھے پرائیڈ آف پر فارمنس کیلئے اوکے کر دیا ہے ،انشاء اللہ اس سال مجھے یہ ایوارڈ مل جائے گا جس کا میں مستحق ہوں ۔
راولپنڈی اسلام آباد کے معرو ف فنکار طا ہر علی راٹھو ر گزشتہ دنوں حادثے میں فارورڈ کہوٹہ میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال میں داخل رہے۔
فنکاروں نے ان سے ہمدردی کی اور راولپنڈی سے ایک وفد ان کی عیادت کیلئے فارورڈ کہوٹہ بھی گیا۔آزاد کشمیر کے مقامی فنکاروں نے بھی طاہر راٹھور کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔
سائل بٹ نے ”سزا “کیلئے اپنا خصوصی گاناریکارڈ کرلیا ،وہ حسن جعفری کا لکھا ہوا پنجابی گیت بھی گائیں گے ۔حسن جعفری کو فن موسیقی سے خاصا لگاؤ ہے ،وہ موسیقی کے اسرار ور موز سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ۔

گزشتہ دنوں انہوں نے سائل بٹ کو موسیقی کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔
راولپنڈی میں شبستان تھیٹر کے خاتمے کے بعد موتی محل تھیٹر میں بھی خاصا کام چل نکلا ہے ۔موتی محل اور ریا لٹو تھیٹر ایک دوسرے کے خاصے قریب ہیں ،دونوں شائقین سے بھر ے ہوتے ہیں لیکن تھیٹر ڈراموں میں قدرے عریانیت بھی جھلکنے لگی ہے ۔راولپنڈی کے ان تھیٹرز میں بارش کے باوجود رش رہتا ہے اور راولپنڈی اسلام آباد کے تھیٹر بڑی مدت کے بعد آباد ہوئے ہیں ۔

موتی محل تھیٹر میں سٹیج پلے”خیر میرے یار دی “اچھا رہا،پورا ہفتہ رش رہا،اس کی تحریر وہدایات منا بھائی کی تھیں ۔فنکاروں میں شاہد بھولا‘زیبی ڈاؤن ‘تابندہ علی ،انعم درانی ،جگنو کوڈو ،نیلم گل ،سونیا خان‘فرح ملک‘حمید بابر‘سلیم بلا اور دوسرے فنکار شامل تھے ۔ریالٹو تھیٹر میں ”آنکھ مچولی“نے لوگوں کو خوب ہنسایا۔اس کے فنکاروں میں بابرہ علی ‘فضا چودھری آف لیہ‘عمران ساجن ‘زاہد بھٹی‘ سلیم ساجن ‘بابر عباس ‘ساگر سناٹہ،ریاض خان‘رانی جی ‘ثناء نور اور دوسرے فنکار شامل تھے ۔
تحریر وہدایات یا ر محمد خان کی تھیں۔
بھارتی جنگی جنون کو دیکھتے ہوئے جہاں پورے ملک کے فنکار سراپا احتجاج ہیں تو وہاں راولپنڈی اسلام آباد کے فنکار کسی سے پیچھے نہیں ۔سلیم شاہ نے کہا دشمن نے کوئی شرارت کی تو اس کو چھٹی کا دودھ یاد کرادیں گے ۔سائل بٹ کہا دشمن کسی بھول میں نہ رہے یہاں کا بچہ بچہ ایٹم بم ہے ۔لیلیٰ زبیری نے کہا اگر خدانخواستہ ایسا کوئی موقع آگیا تو فنکار بھی پاک آرمی کیساتھ کھڑے ہوں گے ۔
خاورلون نے کہا بھارت میں مودی سر کار کی کار کردگی نہ ہونے برابر ہے اس داغ کو مٹانے کیلئے جنگی جنون پیدا کیا جارہا ہے ۔شعیب خالق نے کہا دشمن کی عادت ہے بڑھکیں لگانے کی ،اس کی جرأت نہیں پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے۔
منہ بولی زبانوں کے عالمی دن کے موقع شاعر اور ادیب شکور احسن اور ممتاز پوٹھوہاری افسانہ نگار اور ادیب شیراز طاہر نے پنڈی میں پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے ادیبوں اور شاعروں کو اکٹھے کیا ۔
پوٹھوہار ادبی سوسائٹی کے بانی اور چےئرمین فرید زاہد ہیں ۔5ویں سالانہ پوٹھوہاری ادبی کانفرنس میں ابتدائیہ نعمان رزا ق نے خوبصورتی سے پڑھا،اس حوالے سے خصوصی مضمون شاہد لطیف ہاشمی نے پڑھا۔
کانفرنس کی صدارت شعیب خالق نے کی۔
راجہ اعجاز قائد تحریک صوبہ پوٹھو ہار نے خصوصی طور پر روشنی ڈالی ۔نظامت کے فرائض نعمان رزاق اور آفاق نے سر انجام دےئے۔
مہمانان خصوصی پروفیسر ملک ناصر داؤد (حویلیاں)ڈاکٹر محمد صغیر راولاکوٹ آزاد کشمیر‘سجاد وسیم کیانی راولپنڈی ،مہمانان اعزاز نیاز جوشی ‘حمید کیانی اور احسن سلمان تھے۔تقریب میں شاعروں اور ادیبوں میں پوٹھوہاری کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
مقررین نے پوٹھوہاری زبان کے حوالے سے خوبصورت گفتگو کی اور پوٹھوہاری ٹی وی چینل لانے پر بھی زور دیا گیا۔
زمان اختر سوہا وا‘محمد سعید فراز گجرات‘اشفاق ہاشمی واہ کینٹ ‘راشد عباسی مری‘مرزا غفور الٰہی گوجر خان اور فیصل عرفان گوجر خان سے خصوصی طور پر اس کانفرنس کے لئے آئے ۔تیز بارش کے باوجود سینکڑوں لوگوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔پوٹھو ہاری زبان کے معروف لکھاری شیراز طاہر کیساتھ شام بھی منائی گئی اور اس خوشی میں مشاعرہ بھی ہوا جس میں شعراء نے پوٹھوہاری میں اپنا کلام پیش کیا۔

فرید زاہد ‘شکور احسن‘نعمان رزاق‘نعیم اعوان ‘یاسر کیانی ‘شیراز اختر مغل ‘قمر عبداللہ ‘عبدالرحمن ‘واصف ‘منور عاصی‘آفاق خالد‘سلیم رحمانی اور فیصل عرفان نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا اور داد پائی
۔
معروف فنکار ضامن علی نے ”نذیر اٹھگ “کی ایڈیٹنگ مکمل کرلی اور جلد ہی فلم کو ریلیز کر دیا جائے گا۔
اس پنجابی فلم میں زندگی کے تمام رنگ موجود ہیں ۔
فلم کی کہانی نہ صرف خوبصورت اور منفرد ہے بلکہ اہمیت کی حامل بھی ہے ۔ضامن علی اور ہارون کیانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔دوسرے فنکاروں میں نایاب خان ‘ہیراجی‘عاصم مہتاب‘عثمان علی‘لالی شاہ‘خالدمحمود اور عنصر ہاشمی شامل ہیں ۔ہارون کیانی فلم کے مصنف وہدایتکار ہیں ۔
کراکرم یونیورسٹی کے طلبہ نے اسلام آباد پی ٹی وی کا مطالعاتی دورہ کیا ۔
افسر تعلقات عامہ عامر جہانگیر راجہ نے انہیں پی ٹی وی ہوم کے مختلف شعبے اور سٹوڈیو ز دکھائے ۔وفد نے سینٹر کے جنرل مینجر اور ایگز یکٹو پروگرام منیجر ملک خالد لطیف اور مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقات کی ۔انہوں نے جی ایم حمید قاضی سے مختلف سوالات پوچھے جن کے جی ایم نے خوبصورتی سے جواب دےئے۔
پروڈیوسر باقر حسین سائیں ایک ماہ کی رخصت کے بعد پی ٹی وی ہوم واپس آگئے ،ان کی ہمشیرہ کا انتقال ہوا تھا۔
اب وہ جلد اپنی 26اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل ”ڈودھ کے دھلے “کا آغاز کریں گے جس کی تیاریاں کافی عرصے سے ہورہی ہے، اسے بہاولپور کے ڈرامہ نگار طارق علی شاہ نے تحریر کیا ہے ۔ان کی ڈرامہ سیریل ”الیاس لم سم پاس“بھی بہت مشہور ہوئی تھی۔
فیصل محمود راجہ راولپنڈی کے معروف ڈرامہ نگار اور کالم نگار ہیں ۔بہت بلند پائے کے شاعر ہیں ،ان کے سو سے زائد شاعر شاگرد بھی ہیں ۔
فیصل محمود راجہ پی ٹی وی کیلئے ڈرامہ سیریل لکھنے کا سوچ رہے ہیں ۔
ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ قومی چینل سے ڈرامہ لکھنے کا اپنا حسن ہے اس لئے میں نے پی ٹی وی سے سیریل لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیصل محمود راجہ کی کئی ٹیلی فلمیں مشہور ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹر رضوان اپنی نئی فلم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔راولپنڈی، گوجر خان اور اردگرد کے علاقوں میں اس کی ریکارڈنگ جاری ہے ۔یہ تجس سے بھر پور ایکشن فلم ہے جس میں نئی نسل کو مثبت سوچ رکھنے کا درس دیا گیا ہے ۔

Browse More Articles of Lollywood