Kylie Jenner

Kylie Jenner

کیلی جینر

دُنیا کی کم عُمر ترین اَرب پَتی فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کاریکارڈ بھی توڑدیا

جمعرات 21 مارچ 2019

وقار اشرف
کیلی کرسٹن جینر جو کیلی بینز کے نام سے مشہور ہیں ، فیملی کی سب سے کم عمر رُکن ہیں ۔ان کی شخصیت کے کئی حوالے ہیں ۔وہ امریکی ٹیلی ویژن کی مشہور ریالٹی سٹار،ماڈل اور سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بزنس ویمن بھی ہیں ۔2014ء اور 2015ء میں ”ٹائم “میگزین نے بینز سسٹرز کو بااثر ترین بینز میں شمار کیا تھا۔انسٹا گرام پر وہ سب سے زیادہ قالز کی جانے والی سلیبر یٹیز میں دسویں نمبر پر آتی ہیں۔

اب کیلی جینر نے دُنیا کی کم عمرترین سیلف میڈ ارب پتی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے ۔معروف برطانوی جریدے ”فوربز“کی جانب سے 2019ء کے ارب پتی افراد کی جو نئی درجہ بندی جاری کی گئی ہے اس کے مطابق کاردیشان فیملی کی سب سے کم عمر رُکن نے کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ،اس طرح انہوں نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کاریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جو 23سال کی عمر میں اَرب پَتی بنے تھے جبکہ کیلی جینر نے یہ سنگ میل21سال کی عمر میں عبور کر لیا ہے ۔
کیلی نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مارک زکربرگ کی دولت میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ برس اس میں 6.7بلین ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد اب ان کی کل دولت 62.3بلین ڈالررہ گئی ہے ۔فوربز کے مطابق پرائیویسی سکینڈل کے باعث مارک زکر برگ کے فیس بک میں شےئر ز کم ہوئے ہیں ۔

ارب پتی افراد کی اس فہرست میں 252خواتین بھی شامل ہیں جس میں امیر ترین سیلف میڈ خاتون چین سے تعلق رکھنے والی Wo-Yayor ہیں جن کارئیل اسٹیٹ کاکاروبار ہے پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی تعداد 56سے 72تک آگئی ہے۔ فوربز کی یہ فہرست 8فروری 2019ء تک کی دولت کے حوالے سے ہے جبکہ اس سال ارب پتی افراد کی تعداد میں
2016ء کے مقابلے میں کمی آئی ہے ،فہرست میں شامل 1994ء افراد کی دولت گزشتہ برس کے مقابلے میں کم ہوئی ہے ،اس لسٹ میں 52برطانوی شہری بھی شامل ہیں ۔

کیلی جینر نے اپنا کاسمیٹکس کا بزنس تین سال قبل”کیلی کاسمیٹکس “کے نام سے شروع کیا تھا جس کی وہ اکیلی مالک ہیں اور اس نے بہت تیزی سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔کیلی اپنی اشیاء آن لائن ہی فروخت کرتی ہیں اور صرف گزشتہ سال کے دوران اس نے 366ملین ڈالر کا بزنس کیا۔فوربز کے مطابق کیلی جینر کی کامیابی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی کمپنی کے اخراجات (ادور ہیڈز )انتہائی کم ہیں جس کا ایک شبدت یہ ہے کہ انہوں نے صرف 12ملازم رکھے ہوئے ہیں جن میں سے صرف سات کل وقتی ہیں ،پانچ افراد پارٹ ٹائم ان کے لئے کام کرتے ہیں ،اس کے علاوہ دیگر تمام آپریشنز آؤٹ سورس کیے جاتے ہیں ۔

مصنوعات کی زیادہ تر تشہیر بھی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی بجائے سوشل میڈیا کے ذریعے مفت چلائی جاتی ہے کیونکہ بزنس کے ساتھ ساتھ کیلی جینر سوشل میڈیا پر بھی بہت اِن رہتی ہیں اور ان کے قالزرز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جو ان کی ہر ایکٹیویٹی پر نظر رکھے ہوتے ہیں ۔سوشل میڈیا ٹویٹر ،انسٹا گرام اور فیس بک کے ذریعے وہ نہ صرف اپنی کاسمیٹکس لائن کی مفت تشہیر کرتی ہیں بلکہ اپنے کلائنٹس سے براہ راست بات چیت بھی کرتی رہتی ہیں ۔
اب کیلی نے اپنے بزنس کو پھیلاتے ہوئے مزید کا سمیٹکس اشیاء بھی متعارف کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔کیلی کی کمپنی کے مالی معاملات اور پی آر کیلی کی والدہ کرس جینر سنبھالے ہوئے ہیں اس طرح ان کی والدہ کا بھی ان کی کامیابی میں اہم کردار ہے ۔
1997ء کو لاس اینجلس کیلی فورنیا میں پیدا ہونے والی کیلی جینر بروس جینرکی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں ،انہوں نے کیر ےئر کی شروعات ایک ٹی وی شو سے کیں جس کے بعد اپنی بیوٹی لائن ”کیلی کاسمیٹکس “
کے نام سے شروع کر دی ۔
سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگا یا جا سکتا ہے کہ کیلی جینر کی ایک تصویر نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ،اس تصویر میں انہوں نے اپنی نومولود بچی سٹرومی وماسٹر کا ہاتھ تھا ماہوا تھا اور اس تصویر نے ایک ہی دن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لائیکس حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا،متعدد صارفین نے اس تصویر پر تبصرے بھی کئے تھے ،اب تک 18ملین لوگ اس تصویر کو لائیک کر چکے ہیں ۔

کاردیشان فیملی کی کم عمر ترین رُکن روایتی کمپنیوں کے برعکس اپنی بیوٹی مصنوعات صرف آن لائن ہی فروخت کرتی ہیں تاہم وہ اس قدر مقبول ہیں کہ فوری طور پر بک جاتی ہیں ۔کیلی جینر کا کہنا ہے کہ میں نے کاروبار شروع کرتے ہوئے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا مگر اب یہ محسوس کرکے اچھا لگتا ہے کہ میری محنت رنگ لائی ہے ۔
کیلی جینر سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی ماہرانہ انداز میں کرتی ہیں ،صرف انسٹاگرام پر ان کے 11کروڑ سے زیادہ قالزر ہیں جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 18سے34سال کے درمیان ہیں ۔
اعزاز اپنے
 نام کرنے کے حوالے سے کیلی جینر کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کسی چیز کو توقع نہیں رکھی اس طرح میں نے کبھی مستقبل کے بارے میں بھی کوئی پیش گوئی نہیں کی لیکن جب آپ کو سراہا جائے تو یہ واقعی اچھا لگتا ہے ۔
ویسے دولت کے حساب سے اگر دیکھا جائے تو دُنیا کے 20امیر ترین افراد میں جیف بیڑوس ،مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ،وارن بفٹ،برنارڈ آرفٹ ،کارلوس سلم ہیلو،امانکیو اور ٹیگا ،لیری ایلیسن ،فیس
 بک کے بانی مارک زکر برگ،مائیکل بلوم برگ ،چارنس کوچ،ڈیوڈ کوچ ،مکیش امبانی ،سرگی برن، فرانکوس بیٹن کورٹ مےئر ز ،جم واٹسن ،ایلں واٹسن ،روب واٹسن ،سٹیو بالمر اور ماہوئینگ شامل ہیں۔

Browse More Articles of Hollywood