Jennifer Garner Por Kashish Tareen Adakara

Jennifer Garner Por Kashish Tareen Adakara

جینیفر گارنر پُرکشش ترین اداکارہ

جینیفر گارنر کی شخصیت کے کئی حوالے ہیں

جمعہ 3 مئی 2019

جینیفر گارنر کی شخصیت کے کئی حوالے ہیں ۔اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ بزنس ویمن بھی ہیں ،بچوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اُٹھاتی رہتی ہیں،اب انہیں پیپلز میگزین کی جانب سے خوب صورت اداکارہ قرار دیتے ہوئے سالانہ بیوٹی ایڈیشن کے سرورق کی زینت بنایا گیا ہے ۔اس حوالے سے پیپلز میگزین کا کہنا ہے کہ 47سالہ اداکارہ کو اپنے کیر ےئر اور چیریٹی ورک کو ساتھ لے کر چلنے کی وجہ سے سرورق کے لیے چنا گیا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے سابق شوہر بن ایفلک سے 3بچوں کی پرورش کی ذمہ داری بھی بخوبی نبھائی ہے ۔

جینیفر گارنر ایک آرگینک فوڈکمپنی کی شریک بانی اور”سیودی چلڈرن“نامی ایک ادارے کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں ۔جینیفر گارنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے کبھی خود کو خوب صورت نہیں سمجھا۔

(جاری ہے)

17اپریل 1972ء کو ہوسٹن ٹیکساس میں پیدا ہونے والی جینیفر گارنر کو ”اے بی سی “کی ایکشن تھر لرسیریر Aliasمیں سی آئی اے آفیسر سڈنی برسٹو کے کردار سے شُہرت ملی تھی جو 2001ء سے 2006ء کے درمیان آن اےئر ہوئی تھی،اس سیریز پر انہیں گولڈن گلوب اور سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ کے علاوہ 4بار پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔


اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں لیڈرول کئے جن میں سُپر ہیرو فلم 2003 Dare devilء ،الیکٹر2005ء کامیڈی ڈرامہ 2007 Junoء ،فینٹسی کامیڈی ”دی انوینشن آف لائنگ“
2009ء اور دیگر نمایاں ہیں ۔ویلنٹائنز ڈے 2010ء ،دی اوڈلائف آف تموتھی گرین 2012ء ،الیگزینڈراینڈدی ٹیریبل ہوریبل ،نوگڈویری بیڈڈے2013ء میراکلز فرام ہیون جیسی فلمیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
جینیفر گارنر نے 19اکتوبر2000ء کو ساتھی اداکارہ سکاٹ فولی کے ساتھ شادی کی لیکن 2003ء میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی جس کے بعد اداکارہ کی ساتھی اداکار مائیکل وارٹن کے ساتھ بھی دوستی رہی۔

2004ء میں ان کی بن ایفلک کے ساتھ دوستی ہوئی جو 29جون2005ء میں شادی کے بندھن میں بدل گئی ۔دونوں کے 3بچے ہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔پھر دونوں نے2015ء میں مشترکہ طور پر طلاق کا اعلان کیا اور اکتوبر2018ء میں طلا ق فائنل ہو گئی۔

Browse More Articles of Hollywood