Kate Moss

Kate Moss

کیٹ موس

برطانوی سپر ماڈل اور اداکارہ کافنی ذوق

پیر 13 مئی 2019

 سلیم انور عباسی
برطانوی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر کیتھرین این موس،برطانوی فیشن ماڈلنگ کی آئی کون مانی جاتی ہیں۔ انھوں نے اپنے بے باک اور منفرد اندا ز سے فیشن اور اسٹائل کی دنیا میں ایسے رنگ بھرے کہ آج بھی ان کا رنگ سب سے تیکھا اور سپر ماڈلز کے لیے مشعل راہ ہے۔ا ن کے ملبوسات کا ڈیزائن ہو یا ریمپ واک ،وہ ہر طرح سے پُر کشش خواتین کی سدا بہار ماڈل پر سنلٹی کے درجے پر فائز ہیں۔

16جنوری1974ء میں لندن میں پیدا ہونے والی کیٹ موس نے1988ء میں فیشن کی دنیا میں قدم رکھ کر اپنے چہرے اور اسٹائل سینس سے ایسی دھاک بٹھائی کہ آج 30برس کے بعد بھی ان کے چرچے کم نہیں ہوئے۔انہیں برطانوی فیشن آئیکون کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس عمر میں بھی کیٹ موس کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے ۔

(جاری ہے)


اب انہوں نے انٹیر ےئر ڈیزائنر کے طور پر بھی اپنا نام بنالیا ہے ،جس کا ثبوت ان کا لندن میں واقع گھر ہے۔

انگلش پیپر ہاؤس ڈی گورنے کے اشتراک سے لیجنڈری ماڈل کیٹ موس کا لندن میں تعمیر شدہ گھر ان کے فنی ذوق کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ صرف فیشن سینس ہی نہیں بلکہ گھر کو دیدہ زیب بنانے کا ہنر بھی جانتی ہیں ۔ان کا یہ گھر ان کے ذوق اور شائستگی کی اعلیٰ مثال اور اس بات کی نفی ہے کہ خوبصورت اداکاراؤں کا دھیان صرف میک اَپ اور لباس پر ہوتا ہے ۔
راتوں کو جاگنے والی کیٹ موس کے ماسٹر باتھ روم کے خوابیدہ سرمئی رنگ کے وال پیپر ان کی رات کو جاگنے کی عادت کی طرف خوب اشارہ کرتے ہیں۔
وہ شب کو اپنی زندگی کا بہترین وقت قرار دیتی ہیں جب چودھویں کی رات ہو ،سرمئی بادلوں کا سماں ہو ،چہار سوخامشی کا راج ہو،ایسے ماحول میں انھیں بہت سکون ملتا ہے ۔یہی رنگ سیاہ وسفید شیڈز میں ان کے لندن میں واقع گھر میں بھی نمایاں ہے،جسے دیکھ کر آپ بھی سحرزدہ ہو کر رات کے رنگ میں رنگ جائیں گے۔ان کے گھر میں چہار سونوادرات ،تصاویر اور مجسمے موجود ہیں ،جن کے ساتھ ان کی دلچسپی بھی سوا ہے ۔
آئیے ان کے گھر اور پہناوے کے ذوق کا پتہ انہی کی زبانی جانتے ہیں۔
ماں بیٹی کی چاہت
ماریوٹیسٹینو کاپورٹریٹ مجھے اور میری ماں بیٹی کو بہت بھاتا ہے جسے میں نے اپنے ہاتھ روم میں آویزاں کر رکھا ہے۔
کتابیں اور مصوری
یہ کافی ٹیبل کتابیں میں نے جمع کی ہیں۔دیوار پر آویزاں پینٹنگ مجھے جیک چیپ من نے شادی کے تحفے کے طور پر دی،ساتھ ہی اپنی نادر پینٹنگ ”ہیل “بھی تحفے کے طور پر مجھے عنایت کی۔
کتابوں او ر
مصوری سے مجھے بہت لگاؤ ہے۔
ہینڈ بیگز
میری الماری ہر قسم کے ہینڈ بیگز سے سجی رہتی ہے،جن میں بلیک ونیٹج ،بلیک ڈے ٹائم ،بلینگ جو زیادہ تر شام کو رکھتی ہوں،چینل ،کلر فل ڈے ٹائم ،اور سادہ کلچز شامل ہیں۔ ویسے زیادہ تر میرے ہاتھ میں کلاسک لوئس ووٹن باؤلنگ بیگ ہوتاہے۔
کولرج کا بیڈ روم
معروف رومانوی شاعر سیموئل ٹیلر کولرج بھی ان کے گھر آکر قیام کرتے اور یہیں شاعری کرتے تھے۔
ان کا بیڈ روم آج بھی اسی حالت میں موجود ہے ۔وسیع بیڈکم سامان اور دیوار پر آویزاں مصوری کافن پارہ اس بیڈروم کو شاعرانہ حسن عطا کرتاہے۔
باغبانی سے لگاؤ
میں باغبانی بھی کرتی ہوں۔یہ میرا وہ شوق ہے جسے میں فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے اور خود کو مصنوعی دنیا سے دور رکھنے کے لیے کرتی ہوں،کیوں کہ میر اہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ جس دن آ پ نے فطرت کو تیاگ دیا ،فطرت آپ سے جدا ہو جائے گی۔

شو زکلیکشن
میرے وارڈروب میں سب سے نمایاں میرا شوز کلیکشن ہے ،جس میں زیادہ تر باریک میٹ بلیک لیدر سلیٹو ز ہیں،جنہیں پہن کر آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔اسی طرح اونچی ایڑی کے جوتے بھی اچھے لگتے ہیں ۔شوز کے بارے میں میرا نظریہ ہے کہ پہننے ،چلنے میں آرام دہ شوز کو اولیت دینی چاہیے۔
سن گلاسز کلیکشن
میرا شوکیس بھی مختلف برانڈز کے سن گلاسز سے بھرا ہوا ہے جنہیں موسم اور شوٹنگ ایونٹ کی مناسبت سے پہنتی ہوں ۔مجھے 70اور80کی دہائیوں میں پہنے جانے والے سن گلاسز اچھے لگتے ہیں۔

Browse More Articles of Fashion