Hollywood K Billionaire Actors

Hollywood K Billionaire Actors

ہالی وڈ کے ارب پتی فن کار

وہ ذاتی جہازوں اور جزیروں کے بھی مالک ہیں

ہفتہ 18 مئی 2019

 وقاراشرف
ہالی وُڈ میں فنکاروں کی اکثریت ایسی ہے کہ کامیابی اور شُہرت کے ساتھ ساتھ دولت کی دیوی بھی ان کے گھر کی باندی ہے اور وہ اپنی دولت کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں جسے وہ پانی کی طرح خرچ بھی کرتے ہیں ۔ان میں سے اکثر فنکار ذاتی جہازوں اور جزیروں کے مالک ہیں ۔یہ فنکار صرف فلموں اور ڈراموں سے ہی نہیں بلکہ بڑے برینڈز کے ایمبیسڈ ربن کر بھی کروڑوں کماتے ہیں ،کئی فنکاروں نے اپنے ذاتی بزنس بھی شروع کررکھے ہیں۔
امیر ترین ہالی وُڈ فنکاروں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔
اوپر اونفرے امریکی ماڈل،اداکارہ،میزبان ،ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور فلاحی کارکن ہیں ۔ان کا شو”اوپر اونفرے شو“مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکا ہے اور اپنی طرز کا مقبول ترین شوتھا جس نے نئی تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

65سالہ اوپرا کی 2019ء میں سالانہ آمدن کا اندازہ2.6بلین ڈالر لگایا گیا ہے ۔

ان کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ وہ جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہیں وہ چیز سونابن جاتی ہے ۔وہ امریکہ کی پہلی سیاہ فام ارب پتی خاتون بھی سمجھی جاتی ہیں۔
امریکہ کی ایک اور مقبول اداکارہ ،گلوکارہ ،رقاصہ ،شاعرہ ،ہدایت کارہ اور پروڈیوسر بیونسے کا شُمار بھی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے جن کی سالانہ آمد ن کا تخمینہ 355ملین ڈالر لگایا گیا ہے ۔
ان کے بارے میں یہ بھی مشہورہے کہ وہ اگر اتنا کماتی ہیں تو پانی کی طرح دولت بہاتی بھی ہیں ۔وہ مہنگی ترین چیزیں خریدنے کی شُہرت رکھتی ہیں اور ملٹی ملینئرڈالر مینشن کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں ۔وہ جہاں ایک طرف دوستوں اور قریبی افراد کو مہنگے ترین تحائف دیتی ہیں تو وہاں مہنگے ترین برینڈز اور مہنگے ترین ٹریٹمنٹ کے علاوہ اپنی چھٹیاں بھی شاہانہ انداز سے مناتی ہیں اور دولت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتیں۔

سینڈرابلوک کا شُمار بھی ہالی وُڈ کی خوش قسمت اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ پروڈکشن کے میدان میں بھی طبع آزمائی کرتی رہتی ہیں ،فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں،وہ 2010ء سے 2014ء تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بین الاقوامی اداکارہ رہی ہیں۔2015ء میں پیپلز میگزین نے انہیں دُنیا کی خوب صورت ترین عورت قرار دیا تھا جبکہ2010ء میں ”ٹائم“میگزین نے انہیں100بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا۔
وہ اکیڈمی اور گولڈن گلوب سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔انہوں نے 30سال کی عمر میں ہی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ان کی سالانہ آمدن 200ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
جون کر سٹو فرڈیپ جو جونی ڈیپ کے نام سے جانے جاتے ہیں کو ہالی وُڈ کے اوراسٹائل اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے ۔انہیں ہالی وڈ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں بھی شمار کیا جاتا ہے جن کی سالانہ آمدن 200ملین ڈالر ہے ۔
بے شُمار ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔1984ء سے لے کر اب تک ان کی مقبولیت کا سفر ہنوز جاری ہے ۔انہوں نے لاری ایلیسن کے ساتھ 1983ء میں شادی کی جو 1985ء میں ختم ہو گئی جس کے طویل عرصے بعد انہوں نے خوبصورت اداکارہ امبر ہرڈ کے ساتھ 2015ء میں گھر بسایا لیکن یہ شادی بھی دوسال سے زیادہ نہ چل سکی اور 2017ء میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔یوں تو بے شمار کردار جونی ڈیپ کی پہچان ہیں لیکن کیپٹن جیک اسپیروکاکردار ہر عمر کے افراد میں مقبول ہے۔

ڈولی پارٹن معروف امریکی گلوکارہ ،نغمہ نگار ،ریکارڈ پروڈیوسر ،اداکارہ، مصنفہ اور بزنس ویمن ہیں ۔فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔ان کا پہلا البم”ہیلو آئی ایم ڈولی“ 1967ء میں ریلیز ہوا تھا۔ان کے کئی گانے بل بورڈ پر سر فہرست رہے ہیں ۔وہ ”کوئین آف کنٹری میوزک“کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں ،ان کی سالانہ آمدن 500ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

امریکی اداکار اور فلم پروڈیوسر لیونا رڈ وڈی کیپر یو کا شُمار بھی ہالی وُڈ کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی سالانہ آمدن 245ملین ڈالر ہے ۔80ء کی دہائی میں ایک ٹی وی کمرشل سے کیرےئر کا آغاز کرنے والے لیونارڈ1993ء میں ریلیز ہونے والی فلم”واٹس ایٹگ گلبرٹ گراف“پر آسکر کے لئے نامزد ہوئے پھر 1997ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”ٹائی ٹینک“نے تو انہیں شُہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔
وہ آسکر ،گولڈن گلوب اور سکرین ایکٹرز گلڈ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔
کیلی کرسٹن جینر ،جوکیلی جینر کے نام سے مشہور ہیں ،کاردیشان فیملی کی سب سے کم عمررُکن ہیں ۔ان کی شخصیت کے کئی حوالے ہیں ۔وہ امریکی ٹیلی ویژن کی مشہور ریالٹی سٹار،ماڈل اور سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بزنس ویمن بھی ہیں۔2014ء اور2015ء میں ”ٹائم “میگزین نے جینر سسٹرز کو با اثر ترین ٹینز میں شمار کیا تھا۔
انسٹا گرام پر وہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبر یٹیز میں دسویں نمبر پر آتی ہیں ۔
انہوں نے دُنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور معروف برطانوی جریدے ”فوربز“کی جانب سے 2019ء کے ارب پتی افراد کی نئی درجہ بندی کے مطابق انہوں نے کم عمر حاصل سیلف میڈارب پتی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرکے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو 23سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے جبکہ کیلی جینر نے یہ سنگ میل 21سال کی عمر میں عبور کر لیا ۔
ان کی سالانہ آمدن ایک بلین ڈالر ہے ۔کیلی جینر نے اپنا کا سمیٹکس کا بزنس تین سال
 قبل”کیلی کا سمیٹکس“کے نام سے شروع کیا تھا جس کی وہ اکیلی مالک ہیں اور اس نے بہت تیزی سے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہیں۔کیلی اپنی اشیاء آن لائن ہی فروخت کرتی ہیں اور صرف گزشتہ سال کے دوران اس نے360ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

Browse More Articles of Hollywood