Ahmad Raza Mir Or Sajjal Ali Haqeeqi Zindagi Main Bhi Hamsafar

Ahmad Raza Mir Or Sajjal Ali Haqeeqi Zindagi Main Bhi Hamsafar

احد رضامیر اور سجل علی حقیقی زندگی میں بھی ہمسفر

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایسے اداکاروں کی ایک طویل فہرست موجود ہے جنھیں پہلے اسکرین پر اور پھر،کچھ عرصے بعد حقیقی زندگی میں بھی بطور ہمسفر دیکھا گیا۔

منگل 23 جولائی 2019

 رابعہ شیخ
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایسے اداکاروں کی ایک طویل فہرست موجود ہے جنھیں پہلے اسکرین پر اور پھر،کچھ عرصے بعد حقیقی زندگی میں بھی بطور ہمسفر دیکھا گیا۔اس حوالے سے زیادہ پیچھے جانے کے بجائے نئی نسل کی جوڑیوں کی بات کی جائے تو سائرہ اور بہروز سبزواری ،دانش تیمور اور عائزہ خان،منیب بٹ اور ایمن خان جیسی خوبصورت اور ٹیلنٹڈ جوڑیاں لائم لائٹ کا حصہ ر ہ چکی ہیں۔
اس فہرست میں جلد ہی ایک خوبصورت اضافہ احد رضا میر اور سجل علی کا ہونے جارہا ہے۔
احد رضا میر اور سجل علی شوبز انڈسٹری کے افق پر چمکتے ایسے ستارے ہیں جن کا ٹیلنٹ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دھوم مچائے ہوئے ہے۔احد اور سجل کی جوڑی ڈرامہ انڈسٹری کی سپرہٹ جوڑیوں میں سے ایک تسلیم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسکرین پر نظر آنے والی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی جلد ہی ایک ہونے جارہی ہے جس کا باقاعدہ اعلان،خوشیوں بھری اس عید الفطر پر احد رضا میر اور سجل علی کی جانب سے مداحوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کرکے کیا گیا،جس میں دونوں اداکاروں کی جانب سے باضابطہ منگنی کا اعلان کیا گیا۔


منگنی کی تقریب نہایت سادہ اور منفرد انداز میں منعقد کی گئی تھی جس میں صرف دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اورمخصوص قریبی دوست واحباب نے شرکت کی۔احد رضا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ سجل علی پیلے رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ہلکے میک اپ کے ساتھ غضب ڈھارہی ہیں جبکہ پہلو میں بیٹھے احد رضا میر بھی تمام تر مردانہ وجاہت سمیٹے کسی سلطنت کے شہزادے لگ رہے ہیں۔
احد رضا میر کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تصویر کے ہمراہ جلی حروف میں ایک خوبصورت عبارت بھی درج تھی۔
منگنی سے متعلق احد رضا میر کا اعلان بذریعہ انسٹا گرام
”ایک خوبصورت نیا آغاز ہوا چاہتا ہے ۔آج ہم(احد اور سجل)یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہے ہیں کہ اپنے اپنے خاندانوں کی رضا مندی اور دعاؤں سے باضابطہ طور پر منگنی کے بند ھن میں بندھ گئے ہیں“۔
احد نے مزید لکھا،”ہمارا خاص دن ہمارے خاندانوں،دوستوں اور پرستاروں کی دعاؤں سے مزید خاص بن جائے گا۔(احد اور سجل)“
سجل علی کا اظہار
کچھ ہی دیر بعد سجل علی کی جانب سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس کیلئے سجل نے ایک منفرد انداز اپنایا اور لفظوں کا سہارا لیے بغیر اپنی اور احد رضا میر کی ایک خوبصورت تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

Browse More Articles of Lollywood