ہیر مان جافلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کردے گی

معروف اداکارہ حریم فاروق ،علی رحمان خان اور زارا شیخ کا اظہار خیال

بدھ جولائی

Heer Maan Ja  Film Industry Ki Ronaqain Bahal Kar Dey Gi
 سیف اللہ سپرا
پاکستان کی فلم انڈسٹری نے گزشتہ چند برسوں سے بحالی کی طرف سفر شروع کردیا ہے اور اب اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جن میں میں ہوں شاہد آفریدی ،بن روئے ،رانگ نمبر،رانگ نمبرٹو،مہرالنساوی لب یو،طیفاان ٹربل ،پرواز ہے جنون،آزادی ،لوڈویڈنگ جوانی پھر نہیں آنی ،وجود ،پرچی،چھلاوہ ،باجی ،پنجاب نہیں جاؤں گی،چلے تھے ساتھ ،ارتھ، وار اور منٹو شامل ہیں۔

معیاری فلموں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے ۔حال ہی میں”ہیر مان جا“ کے نام سے ایک اچھی اور معیاری فلم بنی ہے جس کے ڈائریکٹر اظفر جعفری اور پروڈیوسر عمران رضا کا فلمی،حریم فاروق اور عارف لاکھانی ہیں۔فلم کے رائٹر اویس کورائی بلوچ ہیں۔کاسٹ میں علی رحمان خان ،حریم فاروق،احمد علی اکبر ،فیضان شیخ،عابد علی ،انجم حبیبی ،ثمینہ نگہت،منزہ عارف ،آمنہ شیخ ،سلیم معراج ،میکال ذوالفقار ،علی کاظمی ،سمیع خان اور زارا شیخ شامل ہیں۔

(جاری ہے)


میوزک احمد علی نے ترتیب دیا ہے ،سینما ٹو گرافی رانا کامران کی ہے۔فلم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں معروف فلمسٹارزارا شیخ نے طویل عرصے کے بعد کام کیا ہے اور دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس کی تمام تر شوٹنگ پاکستان کے خوبصورت مقامات پر ہوئی ہے۔یہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عید قربان پر ریلیز کیلئے تیار پاکستانی فلمی صنعت کی نئی رومانوی کامیڈی فلم”ہیر مان جا“کے پہلے گیت”اڈی مار“نے ریلیز ہوتے ہی فلمی حلقوں کے ساتھ شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے جس کی وجہ گیت کا اپ بیٹ میوزک،عام فہم شاعری اور بہترین پکچرائزیشن ہے۔

گیت کی ویڈیو میں فلم کے لیڈ سٹار علی رحمان کے علاوہ معروف فنکارہ زارا شیخ بھی جلوہ گر ہیں جو کئی برسوں کی بریک کے بعد ”ہیرمان جا“کے ذریعے پردہ سیمیں پر کم بیک کررہی ہیں۔ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے ریلیز ہونے والی فلم میں منج میوزک کے کمپوز کردہ گیت میں گلوکارہ نندی کو ر اور سہارا یو کے نے اپنی آواز کا جادو جگا یا ہے جبکہ اسے ہر بی سہارا نے تحریر کیا ہے ۔

فلمی حلقوں کے مطابق کم بجٹ میں بنائی گئی”ہیرمان جا“ ایک مکمل تفریحی پیسہ وصول فلم ہے جس کے ٹریلر اور گیت کو ملنے والے مثبت رسپانس نے فلم کی ڈیمانڈ میں اضافہ کردیا ہے اور شائقین عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
خوشیوں کے تہوار عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی فلموں کے شائقین کیلئے اینٹرٹینمنٹ کی رولر کوسٹررائیڈ ”ہیر مان جا“کی نمائش کا ٹریلر گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سینماؤں میں ریلیز کردیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی خوب سراہا ہے۔

آئی آر کے بینرتلے”ہیر مان جا“ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے قبل جانان اور پرچی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں جبکہ فلم کی لیڈکاسٹ علی رحمان اور حریم فاروق عہد حاضر میں ٹی وی کے ساتھ فلمی صنعت کے نامور فنکاروں میں شامل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے فلمی حلقوں کو ”ہیر مان جا“کا شدت سے انتظار ہے۔
فلم کی کہانی نوجوان نسل کو درپیش حالات اور مسائل کے مد نظر لکھی گئی ہے جبکہ معروف فنکار میکال ذوالفقار ،آمنہ شیخ،شیر علی خان،عابد علی اور احمد علی اکبر نے مہمان کرداروں میں جلوہ گر ہو کر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

عید الاضحی پر شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے پیش نظر بنائی گئی لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم”ہیرمان جا“کی تشہیری مہم ان دنوں پورے جوبن پرہے اور فلم کی سٹار کاسٹ مقبول ٹی وی پروگراموں میں شرکت کرنے کے علاوہ معروف تعلیمی اداروں اور شاپنگ مالز کے دورے کررہی ہے جہاں نوجوان طلبا اور شائقین اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ نہ صرف سیلفیاں بنا رہے ہیں بلکہ فلم کے موضوع ،فنکاروں کے کرداروں اور میوزک کے حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

فلم کی کہانی چونکہ نوجوان نسل کو درپیش حالات اور مسائل کے مدنظر لکھی گئی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں نے فلم کے ٹریلرز اور گیتوں کو خوب سراہا ہے ۔
آئی آر کے بینر تلے”ہیر مان جا“اسی کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے قبل جانان اور پرچی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں ۔فلمی حلقوں کے مطابق”ہیر مان جا“عید قربان پر شاندار بزنس کرکے حریم فاروق اور علی رحمان کی کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک مکمل کردے گی۔معروف اداکارہ حریم فاروق ،علی رحمان خان اور زارا شیخ نے فلم ہیر مان جا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا سبجیکٹ بہت اچھا ہے اور پھر پوری ٹیم نے اس فلم پربہت محنت کی ہے۔امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی اور پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کردے گی۔

Your Thoughts and Comments