جینیفر لارنس اب”موب گرل “بنیں گی

تیرکمان ہاتھوں میں لئے اپنے حریفوں کو پچھاڑتی اور اپنے دوستوں کی حفاظت کرتی بھولی بھالی صورت والی”ہنگرگیمز“سیریز کی ہیروئن جینیفر لارنس کا نام کسی بھی ایکشن فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے ۔

ہفتہ اگست

jennifer lawrence ab mob girl banain gi
 وقار اشرف
تیرکمان ہاتھوں میں لئے اپنے حریفوں کو پچھاڑتی اور اپنے دوستوں کی حفاظت کرتی بھولی بھالی صورت والی”ہنگرگیمز“سیریز کی ہیروئن جینیفر لارنس کا نام کسی بھی ایکشن فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے ۔وہ محض اپنی خوبصورتی کی بنیاد پر ہی ہالی وڈ میں صف اول کی ہیروئن نہیں سمجھی جاتیں بلکہ ان کا اصل کریڈٹ ان کی اداکاری اور خاص طور پر تاثر اتی اداکاری ہے۔

خوبصورت چہرہ دیکھنے والوں کو چند لمحوں کیلئے مبہوت کرتا ہے لیکن خوبصورت اور جاندار اداکاری ناظرین کو برسوں مسحور کئے رکھتی ہے۔جینیفر لارنس کا جادو ان دونوں میدانوں میں بھر پور طریقے سے چلتا ہے اور وہ اپنی فلم میں درپیش مشن میں کامیاب ہونے سے بہت پہلے ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ان پر کامیابی اور شہرت دونوں ٹوٹ کر برستی ہیں۔


15اگست 1990ء کو امریکہ میں پیدا ہونے والی جینیفر لارنس نے پہلی بار 2007ء میں ایک سٹ کام the bill engvall showمیں اداکاری کا مظاہرہ کیا جس کے بعد 2008ء میں ”دی برننگ پلین“اور 2010ء میں”ونٹرزبون“میں اداکاری کے جو ہر دکھائے ،اس پر انہیں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔سپر ہیروفلم ”ایکس مین“سے اصل شہرت کاسفر شروع ہوا جس کے بعد”ہنگر گیمز“میں مرکزی کردار نے انہیں بین الاقوامی سطح پر مشہور فنکاروں کی صف میں لاکھڑا کیا ،اسی سیریزنے انہیں آل ٹائم مقبول ہیروئنوں کی فہرست میں بھی شامل کر وادیا۔


2012ء میں رومانٹک کامیڈی ”سلور لائننگز پلے بک“پر گولڈن گلوب اور اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ،وہ آسکر جیتنے والی دوسری کم عمر ترین اداکارہ ہیں۔2013ء میں ”امریکن ہسل“پر گولڈن گلوب اور بافٹا کے ساتھ ساتھ تیسری بار اکیڈمی ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔اب ٹیلرسوئفٹ اپنا نیا البم ریلیز کرنے جارہی ہیں۔29سالہ گلوکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس البم میں اپنی ذاتی ڈائری سے 120صفحات بھی شامل کریں گی جو البم کے چارڈیلکس ایڈیشنز کا حصہ ہوں گے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک لائیوویڈیو میں کہا ہے کہ مجھے میوزک انڈسٹری کا حصہ بنے تیرہ سال ہو گئے ہیں ،اس طرح 13میرالکی نمبر ہے اس لئے میں نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا ،میں تیرہ سال کی عمر سے ذاتی ڈائری لکھ رہی ہوں،جب میں نے ڈائری کا جائزہ لیا تو کچھ صفحات کا انتخاب کیا جو میرے خیال میں دلچسپی کے حامل ہیں ۔
اس دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنا نیا گانا(The Archer)بھی ریلیز کر دیا ہے جو آنے والے البم میں شامل ہو گا۔

اس البم کے حوالے سے ٹیلر سوئفٹ کا کہنا ہے کہ میرے پچھلے البمز کی طرح یہ البم بھی پانچ گانوں پرمشتمل ہو گا۔جینیفر لارنس نئی فلم”موب گرل“میں بھی اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔28سالہ اداکارہ کی یہ نئی فلم ارلین برک مین نامی خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کی شادی مافیا کے ساتھ ہو جاتی ہے۔یہ فلم ٹیرپ کا رپنٹر کے ناول ”موب گرل“سے ماخوذ ہے جسے انجلینا برنٹ سکرپٹ کے قالب میں ڈھال رہی ہیں۔یہ فلم”میک ریڈی“کے بینر تلے پر وڈیوس کی جائے گی۔اس حوالے سے میک ریڈی کے بانی اور سی ای اوبریڈویسٹن کا کہنا ہے کہ ہم اس سے اچھی نیم کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔

مزید ہالی ووڈ کے مضامین :

Your Thoughts and Comments