Ayesha Omer Tanqeed Ki Zad Main

Ayesha Omer Tanqeed Ki Zad Main

عائشہ عمرتنقید کی زدمیں

عائشہ عمرخوش شکل اور خوش اداکارہ ہیں۔کئی برسوں سے اسکرین پر موجود ہیں لیکن اپنے انداز و ادا اس طرح بدلتی رہتی ہیں

پیر 30 ستمبر 2019

 وقاراشرف
عائشہ عمرخوش شکل اور خوش اداکارہ ہیں۔کئی برسوں سے اسکرین پر موجود ہیں لیکن اپنے انداز و ادا اس طرح بدلتی رہتی ہیں کہ کسی نووارد کی طرح تروتازہ نظر آتی ہیں۔اداکاری‘کمپیئرنگ ‘ڈیزائننگ اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی خود کو منوایا ہے۔ڈرامہ’ ’بلبلے“میں ”خوب صورت“کا کردار تو ان کی پہچان بن چکا ہے جس کا آج کل سیزن 2چل رہا ہے۔
انہیں سٹائل آئیکون بھی کہا جاتاہے۔نیشنل کالج آف آرٹس کی گریجویٹ ہیں اور اسکول کے دور میں ڈرا میٹک گروپ کا حصہ بن گئی تھیں ،اسی دور میں تھیٹر بھی کرنا شروع کر دیا جواین سی اے کی تعلیم کے دوران بھی جاری رہا۔اسکول کے دور میں ہی پانچ سال تک کلاسیکل گائیکی کی تعلیم بھی حاصل کی۔کالج جینز۔ کچھ لمحے زندگی کے ،مٹھی بھر آسمان ،میری ذات ذرہ بے نشان ،ڈولی کی آئے گی بارات ،لیڈیز پارک،مسٹر شمیم ،میرا درد بے زبان ،کتنی گرہیں باقی ہیں،وہ چار ،زندگی گلزار ہے ،تنہائی میری گڑیا،چھوٹی چھوٹی باتیں جیسے ڈرامے ان کے کریڈٹ پر ہیں جن میں انہوں نے سنجیدہ اور المیہ ہر طرح کے کردار کئے ہیں ۔

(جاری ہے)


وار 2،کراچی سے لاہور ،سات دن محبت ان ،یلغار ،کراچی سے لاہور ،میں ہوں شاہد آفریدی ،لو میں گم جیسی فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں ۔میرے بچپن کے دن ،ردھم ،یہ وقت ہے میرا ،ہاٹ چاکلیٹ ،اور بیٹل آف دی بینڈز جیسے شوز کی میزبانی کے علاوہ گلوکاری میں بھی خود کو منوایا ہے اور کئی گانے ریلیز کر چکی ہیں ۔تین بارلکس سٹائل ایوارڈز کے علاوہ انٹر نیشنل پر ی سٹیج ایوارڈ میں سٹائل آف دی ایئر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

عائشہ عمر نے گزشتہ دنوں مغربی امریکہ کے علاقے بلیک راک سٹی میں ہونے والے برننگ مین فیسٹیول میں شرکت کی جس کی تصاویر انہوں نے خود انسٹا گرام پر شیئرکیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے ۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ”رلّی ‘کی چولی اور ساتھ میں جناح کیپ پہنے سائیکل پربیٹھی ہوئی ہیں اور پاکستان کا جھنڈا بھی لگایا ہوا ہے۔
عائشہ عمر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن میں لکھا”میں ،میرا جھنڈا اور میری سائیکل ،رلّی پرنٹ کی چولی اور جناح کی ٹوپی نے فیسٹیول میں آئے لوگوں کوبے حد متاثر کیا اور ہرایک نے رُک کر مجھ سے پوچھا کہ آپ کون سے ملک سے ہو ؟“
انہوں نے مزید لکھا کہ اس شام میں اپنے پاکستان ہونے پر انتہائی فخر کررہی تھی ،مجھے خود پر بھی بہت فخر محسوس ہورہا تھا،وہاں کے لوگوں نے میرے منفرد لباس کو بے حد پسند کیا ۔
انہوں نے کہاکہ بہت سارا پیار میرے ساتھی آرٹسٹ کے لیے جنہوں نے اس لباس کو ڈیزائن کرنے میں میری مدد کی ۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں اس طرح کے لباس نے عائشہ عمر کے مداحوں کو ان پر تنقید کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین تصویر پر کمنٹ کرکے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Browse More Articles of Television