
دنیا کی خوبصورت ترین خواتین
بیلا حدید کے100میں سے95نمبر
منگل 5 نومبر 2019
حسن اور فن کا امتزاج گِنے چُنے لوگوں کے حصے میں آتا ہے اور یہی لوگ دیکھنے والوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ،فن کی دنیا کو خیر باد کہنے کے باوجود بھی یہ مقبولیت کی بلندیوں پر براجمان رہتے ہیں۔حال ہی میں امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔”گولڈن ریشوآف بیوٹی فی اسٹینڈرڈز“کے مطابق23سالہ امریکی سُپر ماڈل کی آنکھیں ،بھنویں ،ناک ،ہونٹ، تھوڑی ،جبڑا اور چہرے کے دیگر خدوخال94.35فیصد تک خوبصورتی کے اس معیار پر پورا اُترے ہیں جس کے بعد وکٹوریہ سیکرٹ ماڈل کو سب سے خوبصورت خاتون قرار دیا گیا ہے۔برطانوی پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولیان ڈی سلوا کے مطابق بیلا حدید کی تھوڑی 99.7فیصد تک خوبصورتی کے معیار پر پوری اُتری ہے۔
”گریک گولڈ ریشو آف بیوٹی“کی اصطلاح پلاسٹک سرجن خوبصورت کو جانچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور یہ فارمولا کئی ہزار سال سے استعمال کیا جارہا ہے جس میں کسی بھی خاتون کی آنکھوں ،پلکوں ،ناک ،ہونٹوں ،تھوڑی ،جبڑے اور چہرے کے خدوخال کو جانچا جاتاہے اور نمبر دئیے جاتے ہیں ،جو طے شدہ معیار کے قریب ترین ہواسے دنیا کی سب سے خوبصورت عورت قرار دیا جاتاہے ۔
(جاری ہے)
9اکتوبر1996ء کو واشنگٹن ڈی سی میں پیدا ہونے والی ازابیلا حدید2016ء میں ماڈل آف دی ایئر بھی قرار دی گئی تھیں۔ان کی والدہ ڈچ اور والد فلسطینی نژاد ہیں ۔بیلا حدید کی بہن گی گی حدید بھی معروف ماڈل ہیں۔بیلا نے16سال کی عمر میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور ساتھ ہی فلموں میں بھی کام شروع کر دیا۔2014ء میں نیویارک فیشن ویک میں پہلی بارریمپ پر ماڈلنگ کی ،وہ دنیا کے صف اول کے کئی فیشن میگزینز کے سرورق کی بھی زینت بن چکی ہیں۔کینیڈین گلوکاردی ویک اینڈ کے ساتھ2015ء کے اوائل میں دوستی شروع ہوئی جس کے بعد دونوں کو اکثر اکٹھے دیکھا جاتا تھا،دسمبر2015،میں ریلیز ہونے والے گلوکار کے البم”ان دی نائٹ“میں انہوں نے ماڈلنگ بھی کی2016ء کے گریمی ایوارڈز میں جوڑے نے ایک ساتھ ریڈکارپٹ پر انٹری دی لیکن اس سال کے آخر میں جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی2018ء میں دونوں کے درمیان پھر صلح ہو گئی جو چند ماہ کے بعد پھر ختم ہو گئی ۔بیلا حدید ٹی وی شوز کے ساتھ ساتھ کئی فلمیں بھی کر چکی ہیں جن میں دی بیک سٹیج، دی ڈیٹ ،دی پارٹی ،دی ایلیویٹر ،دی کال ٹائم شامل ہیں۔
امریکی پوپ سٹاربیونسے92.44فیصد نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ہیوسٹن میں پیدا اور پلنے بڑھنے والی بیونسے نے بطور چائلڈ سٹار ہی کئی شوز میں پر فارم کر لیا تھا۔1990ء کی دہائی میں ”Destiny 's Chile“کی لیڈسنگر کے طور پر شہرت حاصل کی،2003ء میں پہلا سولوالبم”ڈینجرسلی ان لو“ریلیز کیا جو امریکی میوزک چارٹ پر سر فہرست رہا تھا۔
امبر ہرڈ91.85نمبروں کے ساتھ دنیا کی تیسری خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں ،وہ حسن میں یکتا ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔”پائیر یٹس آف دی کیر یبیئن“سٹار جونی ڈیپ کی اہلیہ رہی ہیں ۔امبر ہر ڈنے اب تک فلموں میں جتنے بھی کردار کئے ہیں ان میں اپنی اداکاری کیساتھ ساتھ خوبصورتی کی وجہ سے بھی فلم بینوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔پہلا مرکزی کردار”آل دی بوائز لومینڈی لین“میں کیا تھا،کئی میگزینز انہیں خوبصورت ترین اور پُرکشش ترین خواتین میں شمار کر چکے ہیں ،وہ غلامی کے خاتمے کے حوالے سے بھی ایک توانا آواز ہیں۔
پوپ سٹار اریانا گرینڈ(Ariana Grande)91.85فیصد تک خوبصورتی کے معیار پر پوری اُتری ہیں اور اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ اداکاری اور نغمہ نگاری میں بھی انہوں نے خود کو منوایا ہے۔2008ء میں کیریئر کا آغاز کیا لیکن شناخت ایک ٹی وی سیریز میں کیٹ ویلنٹائن کے کردار سے ملی۔2009ء میں سلورسکرین پر کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔
معروف امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیلرسوئفٹ 91.64فیصد نمبروں کے ساتھ پانچویں خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں ۔ان کے البمز ریکارڈ تعداد میں فروخت ہو چکے ہیں۔ٹیلر سوئفٹ اپنے6ذاتی جیٹ اور ایک ہینگر کی مالک ہیں ۔ماڈل کیٹ موس اس فہرست میں چھٹے ،اسکارٹ جو ہانسن ساتویں ،نٹیلی آٹھویں ،کیٹی پیری نویں اور ماڈل کیرادسویں نمبر پر قرار دی گئی ہیں۔
مزید ہالی ووڈ کے مضامین :
مزید مضامین
شوبز کے مشہور ستارے

ہما قریشی

علی عظمت

ماریا بیلو

میڈلین زیما

گریس فپس

کیتریانا بالف

عتیقہ اوڈھو

صائم علی

جیسیکا براؤن فنڈلی

جیمز فرینکو

ڈریو بیریمور

ملیسا جارج
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.