Saloni Aik Versatile Actress

Saloni Aik Versatile Actress

سلونی ایک ورسٹائل اداکارہ

67فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

جمعرات 15 اکتوبر 2020

ماضی کی معروف فلمی اداکارہ سلونی کو مداحوں سے بچھڑے 10برس بیت گئے مگر فلم بین انہیں آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں۔1943ء کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والی سلونی کا حقیقی نام زہرہ نازنین تھا لیکن فلموں میں سلونی کے نام سے شناخت بنائی اور فلمی نام ہی ان کی پہچان رہا۔سلونی کو پاکستان کی فلمی دنیا میں متعارف کروانے کا سہر افضل احمد کریم فضلی کے سر ہے جنہوں نے اپنی فلم”مسٹر بدھو“ میں انہیں سب سے پہلے سائیڈ رول کے لئے منتخب کیا تھا یہ فلم بعد ازاں”ایسا بھی ہوتا ہے“کے نام سے سینماؤں میں نمائش پذیر ہوئی تاہم اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی 27نومبر 1964ء کو سلونی کی ایک اور فلم”غدار“نمائش پذیر ہو گئی یوں”غدار“سلونی کی پہلی فلم قرار پائی۔

ایک زمانہ تھا کہ انہیں فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا،وہ ایک ور سٹائل اداکارہ تھیں۔

(جاری ہے)

سلونی نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 67فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں 36اردو اور 31پنجابی فلمیں شامل تھیں۔سلونی کی مقبول ترین فلموں میں کھوٹا پیسا،عادل،باغی سردار،حاتم طائی،درندہ،چن مکھناں،دل دا جانی،لٹ دا مال،بالم،چھین لے آزادی،ظالم،شہنشاہ جہانگیر،سجن پیارا اور پھنے خان شامل ہیں ۔


سلونی کی آخری فلم پنجابی زبان میں بنائی جانے والی ”امیر تے غریب“تھی جو 21اپریل 1978ء کو نمائش کے لئے پیش کی گئی۔سلونی نے فلم ساز اور ہدایت کار باری ملک سے شادی کی تھی،یہ نامور اداکارہ 15اکتوبر2010ء کو 60سال کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئیں اور لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood