
ساحر لدھیانوی
لافانی اور شاہکار نغموں کا خالق
ہفتہ 24 اکتوبر 2020
(جاری ہے)
ساحر لدھیانوی نے دوسرے موسیقاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ان کے لکھے ہوئے مقبول گیتوں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں ملتی ہے زندگی میں محبت کبھی کبھی،نیلے گگن کے تلے،چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو،میں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھی،میں جب بھی اکیلی ہوتی ہوں،دامن میں داغ لگا بیٹھے،ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں،میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا،کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے،میں پل دو پل کا شاعر ہوں،گاتا جائے بنجارا اور رات بھی ہے کچھ بھیگی بھیگی جیسے مقبول گیت شامل ہیں۔کہا جاتا ہے کہ گرودت کی ”پیاسا“ اور یش راج کی”کبھی کبھی“کی کہانی ساحر کی اپنی زندگی سے ماخوذ تھی۔ساحر نے فنی زندگی میں دو بار فلم فیئر ایوارڈ جیتے جس میں پہلا 1964میں فلم”تاج محل“کے گیت”جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا“اور دوسرا ”کبھی کبھی“کی شاعری پر 1977ء میں اپنے نام کیا۔
ساحر لدھیانوی نے زندگی بھر شادی نہ کی،ان کا کہنا تھا کہ کچھ لڑکیاں مجھ تک دیر سے پہنچیں اور کچھ لڑکیوں تک میں دیر سے پہنچا۔امرتا پریتم نے انہیں ٹوٹ کر چاہا مگر ساحر انہیں نہیں ملا بلکہ وہ کسی کو بھی نہیں ملا۔ساحر نے کبھی لفظوں میں امرتا کے لئے عشق کا اظہار نہیں کیا تھا مگر اُن کی شاعری امرتا کے گرد گھومتی ہے،امرتا کی حالت یہ تھی کہ وہ ساحر کے پیئے ہوئے سگریٹ کے ٹکڑوں کو جمع کرکے خود پیتی تھیں،امرتا نے اپنے جذبات کا اظہار اپنی سوانح حیات”رسیدی ٹکٹ“میں بھی برملا کیا ہے۔
ساحر لدھیانوی نے لاتعداد غزلیں اور فلمی گیت لکھے،استحصال زدہ طبقے سے ہمدردی نے انہیں اشتراکیت کا ہمنوا بنایا،نا انصافیوں اور ناہمواریوں نے ان کے سیاسی و سماجی شعور کو پختگی بخشی۔انہوں نے رومانوی گانوں میں بھی اپنے اردگرد پھیلے دُکھوں اور تکلیفوں کی عکاسی کرنے کی کوشش کی۔یہ لازوال شاعر 25اکتوبر1980ء کو دنیا سے کوچ کر گیا تھا۔
مزید موسیقی - میوزک کے مضامین :
مزید مضامین
شوبز کے مشہور ستارے

سعد ہارون

میغن مارٹن

چیس کرافرڈ

شفقت امانت علی

ایملی ڈیشنل

فرینکی شو

گرداس مان

امیرشوکت علی

الزبتھ برکلی

رابرٹ پیٹنسن

کیتھرین بل

اتل اگنی هوتری
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.