Andhera Ujala Ke Inspector Jaffar Hussain

Andhera Ujala Ke Inspector Jaffar Hussain

اندھیرا اُجالا کے انسپکٹر جعفر حسین

جمیل فخری․․․․پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں

بدھ 9 جون 2021

وقار اشرف
فلم،ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے مگر ان کی جاندار اداکاری مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ ہے۔1946ء میں پیدا ہونے والے جمیل فخری نے فنی سفر کا آغاز 60ء کی دہائی میں تھیٹر سے کیا اور تادم مرگ لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔ان کے مقبول ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں دلدل،وارث،بندھن،ایک محبت سو افسانے،جنجال پورہ اور حصار نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)


”اندھیرا اُجالا“ میں انسپکٹر جعفر حسین کا کردار ان کی پہچان بنا۔انہوں نے پچاس سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا جس پر انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض تھے اور امریکہ میں اپنے بڑے بیٹے کی موت کے بعد کافی پریشان اور خاموش رہنے لگے تھے،بیٹے کی موت کے دکھ نے انہیں اندر سے بہت کمزور کر دیا تھا، ان پر فالج کا حملہ ہوا اور 9 جون 2011ء کو وہ راہی ملک عدم ہو گئے لیکن اپنی منفرد اداکاری کے باعث آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Browse More Articles of Television