Maharaj Ghulam Hussain Kathak

Maharaj Ghulam Hussain Kathak

مہاراج غلام حسین کتھک

کلاسیکی رقص کا نمایاں نام

منگل 29 جون 2021

وقار اشرف
کلاسیکی رقص کو اعضاء کی شاعری کہا جاتا ہے اور پاکستان میں اس فن کے حوالے سے غلام حسین کتھک کا نام بلاشبہ سب سے ممتاز اور نمایاں ہے جنہیں مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت چکے ہیں ،وہ 29 جون 1998ء کو لاہور میں وفات پا گئے تھے۔4 مارچ 1899ء کو کلکتہ میں پیدا ہونے والے غلام حسین کتھک کے والد رابندر ناتھ ٹیگور کے دوستوں میں شامل تھے جن کے مشورے پر غلام حسین کتھک کے والد نے انہیں پہلے مصوری پھر اداکاری اور کلاسیکی رقص کی تربیت دلوائی۔

(جاری ہے)


لکھنوٴ کتھک اسکول کے بانی اچھن مہاراج رقص میں ان کے اُستاد تھے۔1950ء میں مہاراج غلام حسین کتھک پاکستان آگئے جہاں انہوں نے پہلے کراچی اور پھر لاہور میں رقص کی تربیت دینا شروع کی۔ پاکستان میں ان کے کئی شاگردوں نے اس فن میں نام کمایا جن میں ریحانہ صدیقی،ناہید صدیقی،نگہت چوہدری،فصیح الرحمن اور دیگر شامل ہیں۔مہاراج غلام حسین کتھک نے فلم ”سرگم“میں اداکاری پر بہترین معاون اداکار کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا گیا تھا۔وہ میانی صاحب لاہور کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

Browse More Articles of Television