Marvi

Marvi

ماروی

فلم بینوں کے ذہنوں سے محو نہیں ہوئیں

بدھ 25 اگست 2021

وقار اشرف
پاکستان فلم انڈسٹری کی خوب صورت اداکارہ ماروی کے پُر اسرار قتل کو 23 برس بیت گئے مگر وہ فلم بینوں کے ذہنوں میں آج بھی موجود ہیں۔ماروی کا تعلق سندھ سے تھا،اگرچہ انہوں نے تین چار فلموں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم بینوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ضرور چھوڑے تھے۔اداکار فیصل قریشی کے ساتھ فلم ”ماروی“ ان کی یادگار فلم تھی۔
انہوں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث فلم بینوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

(جاری ہے)


اگر زندگی انہیں موقع دیتی اور وہ مزید فلموں میں کام کرتی تو آج ان کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا۔انہیں 25 اگست 1998ء کو طارق روڈ کراچی کے سگنل پر اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اکیلی گاڑی چلا رہی تھی اور قتل کے بعد کوئی پاس جانے کو تیار نہ تھا اور کئی گھنٹوں تک ان کی لاش گاڑی میں پڑی رہی تھی کیونکہ پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔ان کے قتل کے سلسلے میں کوئی گرفتاری بھی نہیں ہوئی تھی،ان کی آخری فلم ان کی موت کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔

Browse More Articles of Lollywood