Parvez Mehdi

Parvez Mehdi

پرویز مہدی

بے شمار غزلوں اور گیتوں کو زندگی بخشی

پیر 29 اگست 2022

وقار اشرف
معروف گلوکار پرویز مہدی کی 17 ویں برسی 29 اگست کو منائی جا رہی ہے۔وہ 29 اگست 2005ء کو راہی ملک عدم ہو گئے تھے۔ان کی گائیکی میں جدائی اور وچھوڑے کا رنگ بہت نمایاں تھا۔70ء کی دہائی میں فنی سفر کا آغاز کرنے والے پرویز مہدی نے ریڈیو پاکستان کیلئے گائے گئے گیت ”میں جانا پردیس“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
انہوں نے بے شمار غزلوں اور گیتوں کو زندگی بخشی۔ان کے انداز گائیکی کو کئی بھارتی فلموں میں بھی کاپی کیا گیا۔تیس سالہ فنی سفر کے دوران انہوں نے ریڈیو،ٹی وی اور فلم کیلئے سینکڑوں گیت اور غزلیں گائیں۔
ان کا اصل نام پرویز حسن تھا لیکن شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی میں آنے کے بعد نام پرویز مہدی رکھ لیا۔

(جاری ہے)

وہ بنیادی طور پر غزل گائیک تھے لیکن گیت اور فوک گانے میں بھی مہارت رکھتے تھے۔

انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ پہلا یادگار گانا ”تک چن پیا جاندا ای“ اس خوبصورتی سے گایا کہ ملکہ ترنم نے ریکارڈنگ کے بعد ان کا ماتھا چوم لیا تھا۔مقبول بھارتی گلوکار دلیر مہدی بھی پرویز مہدی کو اپنا استاد مانتے ہیں۔پرویز مہدی کی گائیکی کے لئے شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

Browse More Articles of Music