Muhammad Ali

محمد علی

ایثار، قربانی، انسان دوستی، محبت و شفقت کے پیکر اور فن اداکاری کے چراغ محمد علی کی ضوفشانیاں۔۔۔۔۔معروف مفکر، ادیب و براڈکاسٹر زیڈ اے بخاری اور فلمسٹارو ڈائریکٹر فضل احمد کریم فضلی کی فلم ”چراغ جلتا رہا“ کے توسط سے دنیا پر آشکار ہوئیں۔ 19اپریل 1931ء کو رامپور میں پیدا ہونے والے محمد علی ایک دین دار گھرانے کے چشم و چراغ تھے ۔ ان کے والد سید مرش علی عالم دین تھے۔ ان کی نگرانی میں پروان چڑھنے کے ہی اثرات تھے کہ محمد علی نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران دین اور دنیا کو ساتھ ساتھ رکھا اور 19مار 2006ء کو جب لاہور میں اس دارِ فانی سے کوچ کیا تو انہیں آخری قیام گاہ بھی حضرت میاں میر کے پہلو میں نصیب ہوئی۔ محمد علی کی دیگر نمایاں فلموں میں چراغ جلتا رہا، باجی، شرارت، آگ کا دریا، ٹیپو سلطان، حیدر علی، جاگ اٹھا انسان، لوری حاتم تائی، صائقہ، نیلا پربت، بازی ، خاک اور خون، دامن اور چنگاری، تم سلامت رہو، حقیقت، دشمن، قسمت، شمع، دیدار، بن بادل برسات، محبت زندگی ہے، اک گناہ اور سہی، جب جب پھول کھلے، نوکر، ان داتا، گونچ اٹھی شہنائی، روٹی کپڑا اور انسان، کالو، امبر، ملن ، ٹکراؤ انتخاب ، خدا اور محبت، سیتا مریم مارگریٹ،آواز، چوری چوری، جوش، جنرل بخت خان، نصیب، بوبی اور کلرک وغیرہ شامل ہیں۔ محمد علی نے 250سے زائد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

Muhammad Ali is famous Lollywood Actor. He has a huge fan following, and his fans want to remain updated about the latest happening in life of Muhammad Ali. You can read latest Muhammad Ali news, articles and photos on this section. Also read about Muhammad Ali scandals, gossip, film reviews and upcoming films of Muhammad Ali.

محمد علی کی خبریں :

مزید خبریں

محمد علی کے مضامین :

مزید محمد علی کے مضامین