Zia Mohyeddin

Zia Mohyeddin is famous Lollywood / Radio / Television Actor. He has a huge fan following, and his fans want to remain updated about the latest happening in life of Zia Mohyeddin. You can read latest Zia Mohyeddin news, articles and photos on this section. Also read about Zia Mohyeddin scandals, gossip, film reviews and upcoming films of Zia Mohyeddin.

ضیاء محی الدین

Zia Mohyeddin اگر سوال کیا جائے کہ پاکستان کے کسی فنکار کا نام بتائیں ، جسے ریڈیو پاکستان، فلم اور ٹیلی ویژن کے حوالے سے عالمی شہرت حاصل ہے تو جواب میں ہمارے پاس صرف ایک نام ہے اور وہ ہے ضیاء محی الدین۔ دکھ کی بات تو یہ ہے کہ ملک کی آزادی حاصل کیے نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ہم اس تمام عرصے میں صرف ایک ضیاء محی الدین پیدا کر سکے ہیں۔ ضیاء محی الدین20جون 1933ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ والدین کا تعلق قصور سے تھا ۔ ان کے والد خادم محی الدین شعبہ ء درس و تدریس کے شعبے سے منسلک تھے ۔ ضیاء محی الدین نے بچپن میں پہلا ڈرامہ والد کے زیر ہدایت ”دیوتا“ کے نام سے کیا۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہوتر میں داخلہ لیا اور 1949ء میں گریجوایٹ ہو گئے۔ضیاء محی الدین نے فنکارانہ زندگی کا آغاز ریڈیو پروگرام میں اداکاری سے کیا، پھر خبریں اور آخر کار ریڈیو می ملازمت اختیار کر لی، لیکن یہ سلسلہ تا دیر نہ چل سکا۔جلد ہی انہیں ایک تربیت کورس کے لیے آسٹریلیا جانے کا موقع ملا اور اس کے بعد وہ ریڈیو چھوڑ گئے۔تھیٹر کی محبت انہیں لندن لے گئی ، جہاں انہوں نے 1953-1956 میں رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں باقائدہ ڈرامہ کی تربیت حاصل کی اور سٹیج ڈرامہ کا آغاز کیا۔1956ء میں پاکستان واپسی پر انہوں نے بہت سے اردو سٹیج ڈرامے کیے۔ضیاء محی الدین نے اپنے فلمی سفر کا آغام 1962ء میں ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ”لارنس آف عریبیہ“ سے کی تھی۔پاکستان میں لوگ ضیاء محی الدین کو ٹیلی ویژن کے حوالے سے جانتے ہیں۔ پی ٹی وی کے ابتدائی دور میں انہوں نے کراچی مرکز سے ضیاء محی الدین شو کے زیر عنوان جو پروگرام پیش کیا ان کی یاد آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔

Zia Mohyeddin News

Browse More News