Iqbal Bano

Iqbal Bano is famous Lollywood / Music Actress. She has a huge fan following, and her fans want to remain updated about the latest happening in life of Iqbal Bano. You can read latest Iqbal Bano news, articles and photos on this section. Also read about Iqbal Bano scandals, gossip, film reviews and upcoming films of Iqbal Bano.

اقبال بانو

Iqbal Bano اقبال بانو کا آبائی شہر ملتان پاکستان تھا وہ خود 4نومبر1935ء کو دلی میں پیدا ہوئیں۔ اور سن بلوغت کا سارا عرصہ اسی شہر میں گزارا۔ باقاعدہ فنی کیرئیر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو دلی سے کیا۔ تقسیم ہند کے کچھ عرصے بعد وہ شادی کر کے پاکستان آ گئیں اور پھر یہاں آ کر انہوں نے ریڈیو، فلم اور ٹی وی کے لیے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ریڈیو پاکستان کے سلسلہ میں وہ ملتان سے لاہور آیا کرتی تھیں۔ جب فلم والوں نے اقبال بانوں کی کلاسیکل آواز سنی تو انہوں نے ان سے رجوع کیا اور فلموں کے لیے باقاعدہ گانے کی دعوت دی۔ تب ایک صدابہار گیت ”تو لاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے“ نے جنم لیا۔ فلم گمنام کے اس گیت کے بعد ایک اور مقبول ترین گیت اقبال بانو کی آواز سے جاویداں ہوا۔ فلم تھی قاتل اور گیت تھا ”اُلفت کی نئی منزل کو چلا “۔انور کمال پاشا کی ان دنوں فلموں کا کامیابی میں اقبال بانو کی آواز کا بہت دخل تھا۔اس کے بعد اقبال بانو کے پاس فلمی گیتوں کی لائن لگ گئی اور انہوں نے بے شمار خوبصورت گیت گائے۔ اقبال بانو کو پرائیڈ آف پرفارمنس، ستارہ امتیاز، اور پی ٹی وی ورلڈ میلینیم ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ اقبال بانو 21اپریل 2009ء کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔تاہم ان کی صدا بہار غزلیں اور گیت شائقین کے دلوں میں انہیں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

Iqbal Bano News

Browse More News