ابھیشیک بچن کی فلم’’گلاب جامن‘‘ کے حوالے سے گفتگو

منگل 13 جون 2017 12:29

ابھیشیک بچن کی فلم’’گلاب جامن‘‘ کے حوالے سے گفتگو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی نئی فلم گلاب جامن میں اکھٹے نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن نے فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اورا یشوریہ اکھٹے انوراگ کشپ کی پروڈکشن فلم میں کام کریں گے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان پروڈیوسر ہی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کی ہدایات انوراگ کشپ نے نہیں بلکہ نئے ہدایتکار دیں گے جبکہ فلم کی پیشکش انوراگ کشپ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلمساز اپنی پرانی فلموں کے ریمیک بنا رہے ہیں کیونکہ یہ ان کے لئے فائدہ مند ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی فلم بارڈر کا ریمیک نہیں بنا سکتاکیونکہ یہ فلم ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے اور اگراس کا سیکوئل بنتا ہے تو میں فلم کا حصہ نہیں ہوں گا۔
وقت اشاعت : 13/06/2017 - 12:29:44

Rlated Stars :