احسن خان اور ماورا حسین ڈرامہ سیریل ’’ آنگن ‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف

جمعہ 8 دسمبر 2017 12:47

احسن خان اور ماورا حسین ڈرامہ سیریل ’’ آنگن ‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء)فلم اور ٹی وی کے خوبرو اداکار احسن خان اور اداکارہ ماورا حسین ڈرامہ سیریل ’’ آنگن ‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈرامہ ڈائریکٹر احتشام الدین کی نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ آنگن ‘‘ میں اداکار احسن خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ماورا حسین اہم رول کر رہی ہیں ۔ دونوں فنکار ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں اپنے حصے کے سین کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔ جبکہ اداکارہ سجل علی بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں ، ڈرامے کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں کی جا رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 08/12/2017 - 12:47:00

Rlated Stars :