ارجن کپور کا شردھا کے ساتھ کام کرنے سے انکار

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:20

ارجن کپور کا شردھا کے ساتھ کام کرنے سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے شردھا کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نیحال ہی میں ایک فلم کی پیش کش صرف اس لئے مسترد کردی کہ اٴْس فلم کی اداکارہ شردھا کپور تھیں۔فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں شردھا کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد ارجن کپور اٴْن کیمقابل کام کرنے میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتے، اس کی وجہ فلم کی بری طرح ناکامی بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاف گرل فرینڈکو باکس آفس پر ملنے والے رسپانس سے ارجن کپور اس قدر خوف زدہ ہیں کہ اب وہ شردھا کے ساتھ فلم کرنے کی بھول نہیں کرنا چاہتے۔رپورٹ کے مطابق ارجن کپور نے پہلے اس فلم میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن اس وقت اٴْنہیں فلم کی ایکٹریس کے بارے کچھ علم نہیں تھا تاہم انہوں نے جب شردھا کا نام سنا تو فلم کا اسکرپٹ سنے بغیر ہی صاف انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارجن کپور شردھا کیساتھ دوبارہ آنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، کیونکہ جس طرح شردھا کی ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہورہی ہیتو کوئی بھی اداکار اور فلم ساز ایک بارضرور سوچیں گی
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:20:49

Rlated Stars :