ایشوریا رائے بچن فلم’’ فینی خان‘‘ میں گلیمرس گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی

جمعہ 30 جون 2017 12:42

ایشوریا رائے بچن فلم’’ فینی خان‘‘ میں گلیمرس گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن فلم’’ فینی خان‘‘ میں گلیمرس گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن فلم فینی خان میں گلیمرس گلوکارہ کے جاندار کردار میں جلوہ گر ہوں گی،فلم میں وہ تیسری بار اداکار انیل کپور کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آنے کے لئے سرگرم ہیںجبکہ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میںاداکار عرفان خان بھی شامل ہیں۔فلم کی ہدایات اتل منجریکر دے رہے ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز اگست سے ہوگا اور اکتوبر میں فلم مکمل کر لی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/06/2017 - 12:42:09

Rlated Stars :