میلبورن میں ایشوریہ رائے کو مداحوں نے گھیرلیا

پیر 14 اگست 2017 14:38

میلبورن میں ایشوریہ رائے کو مداحوں نے گھیرلیا
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کو مداحوں نے آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول میں گھیرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مداحوں نے ایشوریہ رائے میلبورن میں ہونیوالے بھارتی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں کہ تقریب میں پہنچنے سے قبل ہی بڑی تعدادمیں مداح ایشوریہ کے قریب آگئے اور اونچی آوازوں میں ایشوریہ کو پکارنے لگے۔مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ایشوریہ رائے نے کافی وقت اپنے مداحوں کے ساتھ گزارااور تقریب میں ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 14:38:42

Rlated Stars :