فلم کے لئے ایشوریہ رائے بچن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریتا پریتم

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:26

فلم کے لئے ایشوریہ رائے بچن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریتا پریتم
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) بھارتی شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم کی مصنفہ امریتا پریتم نے کہا ہے کہ فلم کے لئے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق فلم کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن اکھٹے جلوہ گر ہوں گے، بعد ازاں سنا گیا کہ ایشوریہ فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم کی کہانی کار امریتا پریتم کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے ایشوریہ رائے بچن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہوں نے سکرپٹ دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ایشوریہ کا کاسٹ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ فلم میں اداکار ابھیشک بچن شاعر ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کریں گے جس کے لئے انہوں نے نہ صرف اپنا وزن 12 کلوگرام تک کم کر لیا ہے بلکہ ساحر کی شاعری بھی پڑھنی شروع کر دی ہے۔فلم کی پیشکش سنجے لیلا بھنسالی دیں گے۔
وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:26:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :