ایشوریہ رائے بچن فلم’’پھنے خان‘‘ میں راج کمار راؤ کے ساتھ کام کر رہی ہیں

راج کمار راؤ اس فلم میں ایشوریہ رائے کے ساتھ رومانوی کردار نبھا رہے ہیں

بدھ 20 ستمبر 2017 12:15

ایشوریہ رائے بچن فلم’’پھنے خان‘‘ میں راج کمار راؤ کے ساتھ کام کر رہی ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) اداکار راج کمار راؤ کو ان کی نئی فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ میں ادکاری پر سٴْپر سٹار امیتابھ بچن کی جانب سے خط ملا ہے۔راج کمار راؤ ’شاہد‘، ’کائے پو چے‘، ’سٹی لائٹس‘، ’علی گڑھ‘ اور ’ٹریپڈ‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔امیتابھ بچن کے خط کے بارے میں راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ یہ خط میرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے کم نہیں۔

یہ بہت ہی زبردست بات ہے کہ کس طرح وہ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے یہ میرے لیے پہلی چٹھی ہے، اور میں امید کرتا ہوں کے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔راج کمار راؤ مستقبل میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انھیں حال ہی میں امیتابھ بچن کی بہو اور اداکارہ ایشوریہ بچن کے ساتھ اوم پراکاش مہرا کی فلم ’پھنے خان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بعض خبروں کے مطابق راج کمار راؤ اس فلم میں ایشوریہ کے ساتھ رومانوی کردار نبھا رہے ہیں۔ جس پر راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ میں یہ فلم اس لیے نہیں کر رہا کہ مجھے ایشوریہ کے ساتھ رومانس کا موقع مل رہا ہے۔ میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ مجھے ان بہترین ادکاروں کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

انھیں نے کہا کہ میں ہجوم کے ساتھ صرف اس لیے نہیں چل سکتا کہ وہ سو برسوں سے ایک ہی راستے پر چل رہے ہیں، میں اپنے راستے کا تعین خود کروں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ’ایسا وقت بھی آیا کہ مجھے سکرپٹ دیا گیا جو کہ بہت برا تھا اور پھر اس پر کام کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے میں کاملیت پسند ہوں۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 12:15:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :