فلم ’’پھنے خان‘‘ کی عکسبندی ملتوی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:54

فلم ’’پھنے خان‘‘ کی عکسبندی ملتوی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان ‘‘ کی عکسبندی ملتوی ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے بچن فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے بعد فلم ’’پھنے خان ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ایشوریہ نے فلم کی عکسبندی کے پہلے دن ہی اسے ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایشوریہ رائے نے جب ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائن کئے گئے کپڑے پہنے تو ان میں وہ بالکل دیسی لگ رہی تھیں حالانکہ فلم میں ان کا کردار ایک پاپ سٹارکا ہے۔ ایشوریہ فلم کی عکسبندی کا آغازدیولی کے بعد کریں گی اور وہ جلد ہی اپنے سسر امیتابھ بچن کی 75 ویں سالگرہ کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ مالدیپ جائیں گی۔

وقت اشاعت : 06/10/2017 - 17:54:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :