ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا

اداکارہ اپنی خوبصورتی بر قرار رکھنے کیلئے کیرالہ سے سلمنگ آئل منگواتی ہیں

بدھ 1 نومبر 2017 12:09

ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء)ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا، وہ خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دینے کے لیے مخصوص قسم کا تیل استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی خوبصورتی بر قرار رکھنے کیلئے بھارت ریاست کیرالہ سے سلمنگ آئل (دبلا کرنیوالا تیل) منگواتی ہیں اور اسکا استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ ہمیشہ جوان ،خوبصورت اوردبلی دکھائی دے سکیں ۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی آنیوالی فلم میں خوبصورت دکھنے کیلئے بھی سلمنگ آئل منگوائے ہیں جو بچن ہائوس پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ رپورٹس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے سلمنگ آئل کا استعمال کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 01/11/2017 - 12:09:27

Rlated Stars :