ایشوریہ رائے بچن نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

بدھ 1 نومبر 2017 15:05

ایشوریہ رائے بچن نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر 1973 ء میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے 1994 ء میں مس ورلڈ کا اعزاز جیتا اور 1997ء میں مانی رتنم کی تامل فلم ’’ارووار‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اسی سال پہلی ہندی فلم’’ اور پیار ہو گیا‘‘ میں اداکار بوبی دیول کے مد مقابل جلوہ گر ہوئیں جسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،انہوں نے 1999ء میں فلم ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا،فلم کو بے حد سراہا گیا اور یہ فلم ان کے کیریئر میں اہم موڑ ثابت ہوئی جس کے بعد اداکارہ ایشوریہ رائے کو متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا جن میں’’ تال‘‘ ، ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘، ’’جوش ‘‘، ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ ،’’محبتیں ‘‘اور دیگر شامل ہیں،اداکارہ ان دنوں فلم ’’پھنے خان ‘‘ میں نظر آئیں گی۔ ایشوریہ رائے بچن کو بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 01/11/2017 - 15:05:41

Rlated Stars :